جے ڈی ایس کے ایم پی کا فحش ویڈیو وائرل، کرناٹک حکومت نے تحقیقات کے لئے ایس آئی ٹی تشکیل دی

Source: S.O. News Service | Published on 28th April 2024, 10:23 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 28/اپریل (ایس او نیوز /ایجنسی) کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہاسن لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی اور جے ڈی ایس کے امیدوار پراجول ریوننا کے جنسی اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پراجول ریوننا کا مبینہ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد خواتین کمیشن کی چیئرپرسن نے حکومت کو خط لکھ کر اس معاملے میں ایس آئی ٹی کی تشکیل کا مطالبہ کیا تھا۔ جس پر ہفتہ 27 اپریل کو  وزیر اعلی سدارامیا نے ایس آئی ٹی بنانے کی ہدایت دی ہے۔

پراجول ریوننامعاملے میں ایس آئی ٹی کی تشکیل کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے، سوشل میڈیا ہینڈل پر لکھا گیا، حکومت نے پراجول ریو ننا کے فحش ویڈیو معاملے میں خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ضلع ہاسن میں فحش ویڈیو کلپس وائرل ہو رہی ہیں ۔

رپورٹ  کے مطابق اس معاملے میں خواتین کمیشن کی چیئرپرسن نے حکومت کو خط لکھ کر ایس آئی ٹی سے جانچ کرانے کی درخواست کی تھی۔ جس کے بعد ایس آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایس آئی ٹی کی سربراہی اے ڈی جی پی رینک کے افسر کریں گے۔ جس میں ایک خاتون ایس پی سمیت 3 ایس پی رینک کے افسران شامل ہوں گے۔

کرناٹک کے ویمن کمیشن نے جے ڈی ایس ایم پی پراجول کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ویڈیو کا نوٹس لیا تھا اور وزیر اعلیٰ کو خط لکھا تھا۔ اور وزیر اعلی  سے اس معاملے میں ایس آئی ٹی بنانے کا مطالبہ کیا گیا۔ ذرائع کی مانیں تو پراجول ریوننا ہفتہ کی صبح بنگلور سے فرینکفرٹ کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ پراجول ریوننا سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے پوتے ہیں اور کرناٹک حکومت کے سابق وزیر ایچ ڈی ریوننا کے بیٹے ہیں۔ وہ ہاسن سیٹ سے ایم پی ہیں اور اس بار بھی پارٹی نے انہیں ہاسن لوک سبھا سیٹ سے میدان میں اتارا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی لیڈر دیوراجے گوڑا جنسی ہراسانی معاملے میں گرفتار

پولیس نے بی جے پی کے ایک اور لیڈر کو حراست میں لیا ہے جو ہاسن کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا کے خلاف جنسی ہراسانی کے معاملے میں سرخیوں میں تھے۔ الزام ہے کہ انہوں نے ایک خاتون کو مبینہ طور پر جنسی طور پر ہراساں کیا۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کی شکایت پر کارروائی کی ہے۔ فی الحال ملزم سے ...

پرجول ریونا سیکس اسکینڈل معاملہ؛ گورنر سے سی بی آئی انکوائری کرانے جے ڈی ایس کا مطالبہ

کرناٹک کے سابق وزیر اعلی اور جنتا دل سیکولر (جے ڈی-ایس) لیڈر ایچ ڈی کمار سوامی کی قیادت میں پارٹی کے ایک وفد نے گورنر تھاور چند گہلوت سے ملاقات کرکے ہاسن کے ایم پی پرجول ریونا سے جڑے مبینہ سیکس اسکینڈل معاملہ  کی تحقیقات سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) سے کرانے میں مداخلت ...

کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدارامیا نے بی جے پی قائدین پر طنز کرتے ہوئے پوچھا ؛ آپ خود کو بار بار پٹوانے ہمارے ہاتھوں میں چھڑی کیوں دیتے ہو ؟

کانگریس حکومت کو گھیرنے جھوٹے پروپیگنڈے پر ریاستی بی جے پی قائدین پر طنز کرتے ہوئے  وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے ان سے ایک سخت سوال کیا۔ آپ ہمارے ہاتھوں میں چھڑی دے کر بار بار خود کو کیوں پٹوارہے ہیں؟

کمارا سوامی بلیک میلنگ کے بادشاہ، سیکس ویڈیوز گشت کروانے کے پیچھے جے ڈی ایس لیڈر کا ہاتھ: ڈی کے شیوکمار

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے الزام عائد کیا کہ ہاسن کے ایم پی پرجول ریونا سے متعلق فحش ویڈیوز کو گشت کروانے کے پیچھے جے ڈی ایس لیڈر ایچ ڈی کماراسوامی کا ہاتھ ہے۔

ایچ ڈی ریونّا کو اغوا معاملہ میں نہیں ملی راحت، 14 مئی تک عدالتی حراست میں بھیجنے کا حکم

جنسی اسکینڈل معاملے میں اغوا و تاوان کی دفعات کے تحت گرفتار جے ڈی ایس رکن اسمبلی ایچ ڈی ریونّا کو آج عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے انہیں کوئی راحت نہ دیتے ہوئے 14 مئی تک عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔ انہیں 4 مئی کو ایس آئی ٹی نے گرفتار کیا تھا اور آج (8 مئی) تک وہ ایس آئی ٹی کی ...