کرناٹک میں پہلے مرحلہ میں تقریباً 70 فیصد پرامن پولنگ، راجدھانی بنگلورو کی تینوں سیٹوں پر پولنگ 50 فیصد تک محدودرہ گئی

Source: S.O. News Service | Published on 27th April 2024, 11:28 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 27/ اپریل (ایس او نیوز ) کرناٹک میں پہلے مرحلہ کے لوک سبھا انتخابات میں 14 لوک سبھا حلقوں میں پولنگ اکا دکا وارداتوں کو چھوڑ کر پر امن رہی۔ چامراج نگر میں پتھراؤ، بعض مقامات پر پولنگ کا بائیکاٹ اور احتجاج کو چھوڑ کر بیشتر مقامات پر پولنگ انتہائی پر سکون رہی۔ صبح سے ہی لوگوں میں اپنے نمائندوں کو منتخب کرنے کا جوش و خروش دیکھا گیا۔ بجز بنگلورو کے تین حلقوں کے ریاست بھر میں پولنگ کا اوسط بہتر رہا جبکہ بنگلورو کے تینوں حلقوں سنٹرل ، ساؤتھ اور نارتھ میں ووٹنگ کا اوسط 50 فیصد کو عبور نہ کر سکا۔ سب سے کم پولنگ بنگلور و سنٹرل حلقے میں 48.61 فیصد رہی۔ ریاست میں سب سے زیادہ پولنگ منڈ یا حلقہ میں ہوئی جہاں سابق وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی جنتا دل (ایس) ، بی جے پی اتحاد سے امیدوار ہیں تو ان کے مقابل کانگریس سے اسٹار چند رو میدان میں ہیں ۔ اُڈ پی۔ چکمگلورو میں 76.06 فیصد، ہاسن میں 77.51 فیصد، دکشن کنڑا میں 77.43 فیصد، چتر درگہ میں 73.11 فیصد ٹمکورو میں 77.70 فیصد، منڈیا میں سب سے زیادہ 81.48 ،میسورو 70.45 ،چامراج نگر 76.59 ،بنگلورو رورل 67.29 ،بنگلورو نارتھ 54.42، بنگلور و سنٹرل سب سے کم 52.81 ،بنگلورو ساؤتھ 53.15، چکبالاپور 76.82 ،کولار 78.07 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔

مسلم علاقوں میں زوردار ووٹنگ:  شہر بنگلورو کے بیشتر مسلم علاقوں میں ووٹنگ کرنے کیلئے غیر معمولی جوش و خروش دیکھا گیا اور سرسری اندازے کے مطابق بنگلورو کے تینوں حلقوں میں مسلم ووٹنگ کا اوسط لگ بھگ 70 تا 72 فیصد کے آس پاس رہا ہے۔ صبح سے ہی پولنگ بوتھوں میں بھیڑ دیکھی گئی اور دو پہر تک بیشتر مسلم محلوں کے پولنگ بوتھوں میں 50 فیصد تک پولنگ ہو چکی تھی۔ شیواجی نگر ، چامراج پیٹ ، شانتی نگر سر و گنا نگر اور دیگر حلقوں میں مسلم ووٹروں نے بڑھ چڑھ کر ووٹنگ میں حصہ لیا۔ اسی طرح بنگلورو نارتھ کے پلکیشی نگر، بیا ٹرائن پورا اور ہیبال  اسمبلی حلقوں میں آنے والے پولنگ بوتھس پر بڑی تعداد میں مسلم ووٹروں بالخصوص برقعہ پوش خواتین کی قطاریں دیکھی گئیں۔ بعض مقامات پر ووٹنگ مشینوں میں تکنیکی خرابی کے سبب کچھ دیر کیلئے پولنگ کے عمل کو روک دینا پڑا۔ ووٹنگ مشینوں کے بٹن کافی سخت ہونے کی شکایت عام رہی۔ تاہم وہاں موجود پولنگ اور سکیورٹی عملہ نے اس معاملہ میں ووٹروں کی رہنمائی کی۔ پولنگ کیلئے غیر معمولی حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے۔ تاہم کہیں سے کوئی نا خوشگوار واقعہ کی خبر نہیں ملی ۔

ایک نظر اس پر بھی

25,000پین ڈرائیوزتقسیم؛ سابق وزیراعلیٰ کمار سوامی کا الزام، پرجول ریونا کے خلاف جنسی استحصال کے الزامات میں سازش

  سابق وزیر اعلیٰ نے 28 اپریل کو کانگریس حکومت کے ذریعہ تشکیل دی گئی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کو بھی بدنام کرنے کی کوشش کی جو پرجول کے خلاف متعدد خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزامات کی تحقیقات کے لئے سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر اس میں شامل ویڈیوز کے بعد شروع ہوئی۔

کرناٹک میں بی جے پی کا مسلمانوں کے خلاف متنازع ویڈیو، پولیس کا ایکس کو نوٹس

رپورٹس کےمطابق منگل کو کرناٹک پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس‏کو نوٹس جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی انتخابی مہم کے ویڈیو کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے تحت ہٹائے۔

کرناٹک میں دوسرے مرحلے کے انتخابات کا پرامن طورپر اختتام؛ 66.66 فیصد پولنگ؛ 227 امیدواروں کی قسمت ووٹنگ مشینوں میں بند؛4 جون کو ہوگی ووٹوں کی گنتی

کرناٹک میں دوسرے مرحلے کے لوک سبھا انتخابات میں شمالی کرناٹک ، حید آباد کرناٹک سمیت ریاست کے 14 لوک سبھا حلقوں میں منگل کو پولنگ ہوئی

بینگلورو : لیڈر آف اپوزیش آر اشوک نے کہا : پرجول ریونا انتخاب جیت گیا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی

کرناٹکا کے لیڈر آف اپوزیشن اور بی جے پی کے اہم لیڈر آر اشوک نے کہا کہ اگر جنسی اسکینڈل کے ملزم ہاسن حلقے سے این ڈی اے کا امیدوار پرجول ریونّا  اگر الیکشن جیت جاتا ہے تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی اور اسے معطل کیا جائے گا ۔

گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت -  5 اضلاع میں ریڈ الرٹ - 14 اضلاع میں آرینج الرٹ 

ریاست میں گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت اور بعض مقامات پر پارہ 42 سے 44 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کے بعد کرناٹکا اسٹیٹ ڈیسیاسٹر مونیٹرنگ سینٹر (کے ایس این ڈی ایم سی) نے 9 مئی تک کے لئے پانچ اضلاع میں ریڈ الرٹ اور 14 اضلاع میں آرینج الرٹ جاری کیا ہے ۔

پرجول ریونّا معاملہ: کانگریس نے پی ایم مودی اور امت شاہ سے پوچھے 10 سوالات، بی جے پی پر لگائے سنگین الزامات

کرناٹک میں این ڈی اے امیدوار اور ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا سے متعلق جنسی اسکینڈل تنازعہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ کانگریس نے اس معاملے میں پی ایم مودی اور بی جے پی کے خلاف زوردار انداز میں محاذ کھول رکھا ہے۔ کانگریس لیڈران لگاتار حملہ آور نظر آ رہے ہیں اور خصوصی طور پر پی ...