پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد کانگریس کے انتخابی منشور کو ایک نئی سطح ملی: چدمبرم

Source: S.O. News Service | Published on 28th April 2024, 12:15 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 28/اپریل (ایس او نیوز /ایجنسی)   کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے پارٹی کے انتخابی  منشور پر لگاتار تنقید کرنے پر وزیر اعظم نریندر مودی پر آج تنقید کرتے ہوئے  کہا کہ ووٹنگ کے پہلے مرحلے میں اپنی  یقینی  شکست دیکھ کر مسٹر مودی  نے منشور کو اہمیت دینا شروع کر دیا  ہے-

 مسٹر  چدمبرم نے کہا کہ مسٹر مودی کی مسلسل تنقید نے کانگریس کے منشور کو ایک نئی سطح فراہم کی ہے اور اس حوالے سے عوام میں شروع ہونے والی بحث کی وجہ سے کانگریس کا پیغام عوام تک پہنچا ہے اور اس کے لیے وہ مسٹر مودی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔  

کانگریس کے   سینئر لیڈر نے ایکس پر  لکھا کہ  غور کرنے والی یہ ہے کہ  گزشتہ  5  اپریل سے  19 اپریل کے درمیان  مسٹر مودی کانگریس کے منشور کو مسلسل نظرانداز کرتے رہے  لیکن پہللے مرحلے کی پولنگ کے بعد وہ   کانگریس کے منشور پر  لگاتار تنقید کررہے ہیں۔

سابق وزیر خزانہ نے اس پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 19 اپریل کو پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد اپنی یقینی  شکست  دیکھ کر انہوں نے  جو تنقید شروع کی ،  اس سے  منشور کو ایک نئی تقویت  ملی ہے۔ 

مسٹر چدمبرم  نے طنزیہ انداز میں کہا کہ مودی حکومت ختم ہوگئی ہے۔ کچھ دنوں تک  بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی )  کی حکومت تھی اور کل سے یہاں این ڈی اے کی حکومت ہے۔ کیا آپ نے 19 اپریل سے ہونے والی ڈرامائی تبدیلی کو دیکھا ہے؟ پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد 19 اپریل سے منشور کو ایک نیا قد مل گیا ہے۔ شکریہ وزیراعظم۔

سابق مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ جن ریاستوں میں 26 اپریل کو ووٹنگ ہوئی، وہاں سے آنے والی خبریں کانگریس کے لیے بہت حوصلہ افزا ہیں۔

 امید ہے کہ  کیرالہ میں یو ڈی ایف  2019 کی اپنی بہترین کارکردگی کو دہرائے گا۔ کرناٹک میں کل 14 سیٹوں پر ووٹنگ ہوئی اور کانگریس اپنے 2019 کے اسکور کو نمایاں طور پر بہتر کرنے کی کوشش کرے گی۔ کانگریس راجستھان میں کئی سیٹیں جیت 

ایک نظر اس پر بھی

کیوں اڈیشہ کے ایک بھی شخص کو بھارت رتن سے نوازانہیں گیا؟: نوین پٹنائک کا وزیر اعظم سے سوال

لوک سبھا انتخابات کے درمیان رہنماؤں کا  ایک دوسرے پر الزامات اور جوابی الزامات کا دور تیز ہوگیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ  یعنی 11 مئی کو اڈیشہ میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ریاست کے وزیر اعلی نوین پٹنائک اور بی جے ڈی پر  سخت حملہ کیا تھا ۔ اس کے بعد اڈیشہ کے وزیر اعلیٰ ...

کیجریوال کے جائز سوال پر بی جے پی حیران: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے سینئر لیڈر سنجے سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے خود ایک اصول بنایا ہے کہ 75 سال کی عمر کو پہنچنے کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر ریٹائر ہو جائیں گے اور ملک کو اس کے بارے میں بتانا چاہئے کہ وہ اپنے اصولوں پر عمل کیوں نہیں کریں گے؟

بابو، جگن اور پون کا ریموٹ کنٹرول مودی کے ہاتھ میں ہے، راہل گاندھی نے آندھرا پردیش میں بتایا ’بی جے پی‘ کا نیا مطلب

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے آج آندھرا پردیش میں بی جے پی (بھارتیہ جنتا پارٹی) اور مرکز کی مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے نہ صرف انھیں عوام مخالف بتایا، بلکہ ملک کی جمہوریت کے لیے بھی مضر قرار دیا۔

ہم مودی حکومت کی تاناشاہی کو ہرا کر جمہوریت کی حفاظت کریں گے، بہار میں کھرگے نے زوردار انداز میں چلائی انتخابی مہم

’’جتنے بھی آئین کے خود مختار ادارے ہیں، جمہوریت کے تحت چلنے والے جتنے بھی شعبے ہیں، ان کو بی جے پی و مودی حکومت ایک ایک کر کے کاٹ رہی ہے، اور آئین کو ختم کرنے پر آمادہ ہے۔‘‘ یہ بیان کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے آج بہار کے مظفر پور میں ایک جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔

پرجول ریونا کا سفارتی پاسپورٹ رَد کرنے سے کون روک رہا؟‘ جئے رام رمیش نے مودی حکومت کو پھر کٹہرے میں کھڑا کیا

کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے آج ایک بار پھر پرجول ریونّا معاملے میں مرکز کی مودی حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کیا۔ انھوں نے بی جے پی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے سوال کیا کہ جے ڈی ایس کے معطل رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا کا سفارتی پاسپورٹ رد کرنے سے اسے کون روک رہا ہے؟

مودی جیتے تو امت شاہ کو وزیر اعظم بنائیں گے، آئندہ 2 ماہ میں یوگی کو ختم کر دیں گے، کیجریوال کا بی جے پی پر بڑا حملہ

  دہلی شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں 10 مئی کو سپریم کورٹ سے عبوری ضمانت ملنے کے بعد اروند کیجریوال آج متحرک نظر آئے۔ سب سے پہلے وہ کناٹ پلیس کے ہنومان مندر پہنچے اور دیوتا کے سامنے سر جھکا کر پوجا کی۔ یہاں سے نکلنے کے بعد وہ قریب میں واقع ایک دوسرے مندر میں بھی گئے۔ اس ...