آئین اور ریزرویشن کی حفاظت کے لیے کانگریس چٹان بن کر بی جے پی کی راہ میں کھڑی ہے: راہل گاندھی

Source: S.O. News Service | Published on 28th April 2024, 10:39 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 28/اپریل (ایس او نیوز /ایجنسی) کانگریس کے سرکردہ لیڈران انتخابی تشہیر میں لگاتار دعویٰ کر رہے ہیں کہ بی جے پی دوبارہ مرکز میں برسراقتدار ہوئی تو آئین کو بدلنے کی کوششیں شروع ہو جائیں گی۔ آج اس تعلق سے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’بی جے پی لیڈروں اور نریندر مودی کے قریبیوں کے بیانوں سے اب صاف ہو گیا ہے کہ ان کا مقصد ہے آئین بدل کر ملک کی جمہوریت کو تباہ کر دینا۔‘‘

اس پوسٹ میں راہل گاندھی کا یہ بھی کہنا ہے کہ پھر سے حکومت بنانے کے بعد بی جے پی کا مقصد دلتوں، پسماندوں، قبائلیوں کا ریزرویشن چھین کر ملک چلانے میں ان کی شراکت داری کو ختم کرنا بھی ہے۔ لیکن آئین و ریزرویشن کی حفاظت کے لیے کانگریس چٹان کی طرح بی جے پی کی راہ میں کھڑی ہوئی ہے۔ ساتھ ہی راہل گاندھی یہ بھی کہتے ہیں کہ جب تک کانگریس ہے، محروموں سے ان کا ریزرویشن دنیا کی کوئی طاقت نہیں چھین سکتی۔

دوسری طرف کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بھی مہاراشٹر کے لاتور میں ایک جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ایم مودی اور بی جے پی آئین ختم کرنے کی باتیں کر رہی ہے لیکن کانگریس کبھی ایسا نہیں ہونے دے گی۔ ساتھ ہی انھوں نے نریندر مودی کی 10 سالہ حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’آج ملک کی جو سچائی ہے، وہ ٹی وی پر کہیں نظر نہیں آ رہی۔ آپ محنت کر رہے ہو، لیکن وہ محنت پوری نہیں پڑ رہی۔ آپ کے تعلیم یافتہ بچوں کو روزگار نہیں مل رہا۔ مودی جی نے گزشتہ 10 سالوں میں کچھ نہیں کیا، اس لیے کہتے ہیں کہ 70 سال میں کچھ نہیں ہوا۔ لیکن میں پوچھتی ہوں– نریندر مودی جی، آپ نے 10 سالوں میں کیا کام کیا؟ آپ کب تک کانگریس کو کوستے رہیں گے۔ اگر آپ ذمہ داری لینے کے قابل نہیں ہیں تو پھر وزیر اعظم کیوں بنے؟‘‘

ایک نظر اس پر بھی

کیوں اڈیشہ کے ایک بھی شخص کو بھارت رتن سے نوازانہیں گیا؟: نوین پٹنائک کا وزیر اعظم سے سوال

لوک سبھا انتخابات کے درمیان رہنماؤں کا  ایک دوسرے پر الزامات اور جوابی الزامات کا دور تیز ہوگیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ  یعنی 11 مئی کو اڈیشہ میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ریاست کے وزیر اعلی نوین پٹنائک اور بی جے ڈی پر  سخت حملہ کیا تھا ۔ اس کے بعد اڈیشہ کے وزیر اعلیٰ ...

کیجریوال کے جائز سوال پر بی جے پی حیران: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے سینئر لیڈر سنجے سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے خود ایک اصول بنایا ہے کہ 75 سال کی عمر کو پہنچنے کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر ریٹائر ہو جائیں گے اور ملک کو اس کے بارے میں بتانا چاہئے کہ وہ اپنے اصولوں پر عمل کیوں نہیں کریں گے؟

بابو، جگن اور پون کا ریموٹ کنٹرول مودی کے ہاتھ میں ہے، راہل گاندھی نے آندھرا پردیش میں بتایا ’بی جے پی‘ کا نیا مطلب

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے آج آندھرا پردیش میں بی جے پی (بھارتیہ جنتا پارٹی) اور مرکز کی مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے نہ صرف انھیں عوام مخالف بتایا، بلکہ ملک کی جمہوریت کے لیے بھی مضر قرار دیا۔

ہم مودی حکومت کی تاناشاہی کو ہرا کر جمہوریت کی حفاظت کریں گے، بہار میں کھرگے نے زوردار انداز میں چلائی انتخابی مہم

’’جتنے بھی آئین کے خود مختار ادارے ہیں، جمہوریت کے تحت چلنے والے جتنے بھی شعبے ہیں، ان کو بی جے پی و مودی حکومت ایک ایک کر کے کاٹ رہی ہے، اور آئین کو ختم کرنے پر آمادہ ہے۔‘‘ یہ بیان کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے آج بہار کے مظفر پور میں ایک جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔

پرجول ریونا کا سفارتی پاسپورٹ رَد کرنے سے کون روک رہا؟‘ جئے رام رمیش نے مودی حکومت کو پھر کٹہرے میں کھڑا کیا

کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے آج ایک بار پھر پرجول ریونّا معاملے میں مرکز کی مودی حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کیا۔ انھوں نے بی جے پی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے سوال کیا کہ جے ڈی ایس کے معطل رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا کا سفارتی پاسپورٹ رد کرنے سے اسے کون روک رہا ہے؟

مودی جیتے تو امت شاہ کو وزیر اعظم بنائیں گے، آئندہ 2 ماہ میں یوگی کو ختم کر دیں گے، کیجریوال کا بی جے پی پر بڑا حملہ

  دہلی شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں 10 مئی کو سپریم کورٹ سے عبوری ضمانت ملنے کے بعد اروند کیجریوال آج متحرک نظر آئے۔ سب سے پہلے وہ کناٹ پلیس کے ہنومان مندر پہنچے اور دیوتا کے سامنے سر جھکا کر پوجا کی۔ یہاں سے نکلنے کے بعد وہ قریب میں واقع ایک دوسرے مندر میں بھی گئے۔ اس ...