بھٹکل میں پرشورام کے زیراہتمام انٹرڈسٹرکٹ کبڈی ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز؛ بھٹکل سمیت پڑوسی اضلاع کی 24 ٹیمیں لے رہی ہیں حصہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 25th December 2022, 2:18 PM | ساحلی خبریں | اسپورٹس | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 25 ڈسمبر (ایس او نیوز)  بھٹکل کی معروف ٹیم پرشورام اسپورٹس سینٹر کے زیر اہتمام انٹرڈسٹرکٹ کبڈی ٹورنامنٹ کا سنیچر رات کو  شاندار آغا ز ہوا جس میں بھٹکل سمیت پڑوسی اضلاع کی 24 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

شہر کے مُٹھلی میں  منعقدہ خوبصورت کبڈی اسٹدیم میں ہزاروں شائقین کبڈی کی موجودگی میں بھٹکل رکن اسمبلی سُنیل نائک نے   چراغ جلاتے ہوئے  ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا، بی جے پی  لیڈر گوند نائک نے ربن کاٹ کر کبڈی ا سٹڈیم کا افتتاح کیا، جبکہ  بھٹکل بلاک ایجوکیشن آفسر اور پرشورام کے سابق کھلاڑی دیوی داس موگیر نے پروگرام کی صدارت کی۔ ٹورنامنٹ کو پرشورام کے بہترین سابق کھلاڑی منوج نائک کے نام سے منسوب کیا گیا ہے جن کی   گذشتہ سال  دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع  ہوئی تھی۔

ٹورنامنٹ میں بھٹکل  کی پرشورام، کٹے ویرا، بی سی اے، سوپر اسٹار، ٹائیگر بھٹکل کے ساتھ ساتھ پڑوسی اضلاع کی شموگہ، مینگلور ایس پی ایم، مینگلور الواس، اینے  پویا یونیورسٹی، منڈگوڈ، ہاویری اور بیندور کی ٹیموں سمیت جملہ 24 ٹیمیں  حصہ لے رہی ہیں۔

سنیچر رات نو بجے سے  میچس کاآغاز ہوا،درمیان میں افتتاحی تقریب ہوئی، پھر میچس کا سلسلہ رات ایک بجے تک جاری رہا۔ اب تک پانچ میچس کھیلے جاچکے ہیں، اتوار کو دوپہر دو بجے سے  مزید میچس کھیلے جائیں گے۔ اتوار دیر رات تک میچس کے نتائج سامنے آئیں گے اور  دیر رات کو ہی ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب ہوگی۔

بتاتے چلیں کہ ٹورنامنٹ میں اول انعام 44,444 روپیہ نقد مع ٹرافی، رنرزآپ  ٹیم کے لئے 33,333 روپیہ مع ٹرافی، جبکہ تھرڈٖ اور فورتھ آنے والی ٹیم کو 11,111 روپیہ مع ٹرافی سے نوازا جائے گا۔ 

بتایا گیا ہے ٹورنامنٹ کی فائنل تقریب میں  بھٹکل کے سابق رکن اسمبلی منکال وئیدیا مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوں گے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر ایک طالب علم سمیت دو جاں بحق؛ ساگر سمر کیمپ کے طلبہ پکنک کے لئے پہنچے تھے بھٹکل

سیاحت کے لئے مشہور مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جس میں ایک کی شناخت  مولوی اسماعیل ابن  مرحوم مولانا اقبال برماور  (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے، البتہ دوسرے نوجوان کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ واردات اتوار شام قریب پانچ  بجے پیش آئی۔

لوک سبھا انتخابات کے لئے اُترکنڑا ضلعی انتظامیہ تیار؛ 7/مئی کو ہوگی ووٹنگ ؛ 16.41 لاکھ ووٹرس: 1977 پولنگ بوتھس: 6939 عملہ

لوک سبھا  انتخابات-2024 جو اُترکنڑا میں 7/مئی کو ہوں گے،   آزاد، صاف و شفاف اور پرامن  انتخابات کے لئے ضلعی انتظامیہ نے   تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔کاروار ڈی سی آفس میں   اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر اورانتخابی ریٹرننگ افسر گنگوبائی مانکر نے  بتایا ...

کمٹہ میں کانگریس کا پرجا دھونی ۔2 اجلاس - سدا رامیا نے کہا : مودی ایک اچھے ڈرامہ باز ایوینٹ منیجر 

کانگریس پارٹی کی طرف سے منکی میدان میں منعقدہ پرجا دھونی ۔۲ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریستی وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے براہ راست وزیر اعظم پر فقرہ کستے ہوئے کہا کہ مودی ایک بہت اچھے ڈرامے باز اور ایوینٹ منیجر ہیں ۔ 

آئین کو بچانے کے لیے اس اہم الیکشن میں حصہ لیں اور پورے اعتماد کے ساتھ کانگریس کو ووٹ دیں - بھٹکل میں کانگریس جنرل سکریٹری کا بیان

ملک میں ہو رہی تبدیلیوں کو دیکھتے ہوئے یہ الیکشن آئین کو بچانے کے لیے سب سے اہم الیکشن ہے، ایسے میں ملک کے تمام لوگوں کے لئے ضروری ہیں کہ وہ  کانگریس کے حق میں  ووٹ دیں اور دستور کو بچانے کے لئے کانگریس کو مضبوط کریں۔ یہ بات کرناٹکا پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور ...

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان، روہت شرما کپتان

آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لیے ہندوستان کی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ منگل 30 اپریل کو احمد آباد میں منعقدہ میٹنگ میں 15 رکنی ٹیم کا انتخاب کیا گیا۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر دوپہر کو ہوٹل پہنچے۔ اس سے پہلے اگرکر نے دہلی میں ہندوستانی کپتان ...

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

ملک میں شدید گرمی کی لہر، کئی شہروں میں پارہ 44 سے 45 ڈگری تک جا پہنچا

مئی کے پہلے ہفتہ میں ہی گرمی اپنے عروج پر پہنچ رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اتوار کا دن انتہائی گرم رہا اور ملک بھر میں لوگوں کو شدید گرمی کا سامنا کرنا پڑا۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تلنگانہ، رائلسیما، ودربھ، شمالی کرناٹک اور شمالی مدھیہ پردیش کے ...

کرناٹک فحش ویڈیو معاملہ: مزید تین متاثرہ خواتین ایس آئی ٹی کے پاس پہنچیں

اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی) نے جے ڈی ایس کے مفرور ایم پی اور ہاسن سے این ڈی اے امیدوار پرجول ریونا کی بیرون ملک تلاش تیز کر دی ہے۔ اس دوران فحش ویڈیو اسکینڈل کی مزید تین متاثرہ خواتین نے ایس آئی ٹی سے رابطہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ خواتین نے ایچ ڈی ریونا کی ...

لوک سبھا انتخابات پر پڑسکتا ہےگرمی اور لو کا اثر

مئی کے مہینے کی آمد کے ساتھ ہی شمالی ہندوستان کے کئی حصوں میں گرمی کا بڑھتا ہوا اثر بھی دیکھا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ ملک کے کئی حصوں میں ووٹنگ کے ابھی پانچ مراحل باقی ہیں اور بڑھتی ہوئی گرمی کا اثر لوک سبھا انتخابات پر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ ادھر محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل ...

تین ماہ میں 22کروڑ سے زائد وہاٹس ایپ اکاؤنٹس معطل

اگر آپ بھی واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں تو آپ کے لیے بڑی خبر ہے۔ آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ صرف تین ماہ میں واٹس ایپ نے ہندوستان میں 22 کروڑ سے زائد اکاؤنٹس پر پابندی لگا دی ہے۔ واٹس ایپ نے یہ کارروائی پالیسی کی خلاف ورزی پر کی ہے۔ یہ تعداد گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں دوگنی ...

برازیل میں زبردست طوفان ؛ 29 افراد ہلاک

برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں مسلسل چار دنوں سے جاری شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد آنے والے طوفان میں 29 افراد کی موت ہو گئی ہے اور 60 دیگر لاپتہ ہیں۔ گورنر ایڈورڈو لیٹی نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم جانتے ہیں کہ یہ تعداد بڑھے گی۔ انہوں ...

بہار سے بنگال تک شدید گرمی سے عوام کا حال بے حال، دہلی اوریوپی سمیت بعض ریاستوں میں ہلکی بارش کا امکان

  مئی کا مہینہ شروع ہوتے ہی ملک بھر میں شدید گرمی پڑنے لگی ہے۔ ملک کے بعض علاقوں میں دن کا درجہ حرارت 45 ڈگری سے تجاوز کر گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج یعنی 4 مئی کو مغربی بنگال، بہار، تلنگانہ اور رائلسیما میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ وہیں، پنجاب، ہریانہ، دہلی اور ...