برازیل میں زبردست طوفان ؛ 29 افراد ہلاک

Source: S.O. News Service | Published on 4th May 2024, 12:03 PM | عالمی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ساو پالو، 4/مئی (ایس او نیوز /ایجنسی) برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں مسلسل چار دنوں سے جاری شدید بارش اور مٹی کے تودے گرنے کے بعد آئے  طوفان میں 29 افراد  ہلاک ہوگئے  جبکہ  60 دیگر لاپتہ بتائے گئے ہیں۔ گورنر ایڈورڈو لیٹی نے جمعرات کو  بتایا  مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کا  امکان  ہے۔ انہوں نے طوفان کو اعلیٰ زرعی اور مویشی پیدا کرنے والی ریاست کی تاریخ کی بدترین قدرتی آفت قرار دیا۔

برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا نے  ریاست کے سب سے زیادہ متاثرہ شہروں میں سے ایک سانتا ماریا کا دورہ کیا اور مسٹر لیٹی سے ملاقات کی۔ مسٹر لولا نے یوراگوئے اور ارجنٹینا کی سرحد سے متصل ریاست میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے وفاقی فنڈنگ اور امداد کی پیشکش کی۔ صدر نے کہا کہ صحت کی دیکھ بھال کے لیے وفاقی حکومت کی مدد کی کوئی کمی نہیں ہوگی، ٹرانسپورٹیشن اور خوراک کی دیکھ بھال کے لئے فنڈز کی کوئی کمی نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہاہم 24 گھنٹے کوشش کریں گے تاکہ بارش میں پھنسے لوگوں کی بنیادی ضروریات کو پورا کرسکیں۔ مزید بارش کی پیشن گوئی کے ساتھ، گورنر نے لوگوں سے اونچی جگہ پر جانے اور سول پروٹیکشن ایجنسی کی طرف سے شناخت کیے گئے سیلابی علاقوں سے دور رہنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً 4,400 مکینوں کو نکالا گیا ہے لیکن ہزاروں افراد اپنے سیلاب زدہ گھروں سے نکالے جانے کے منتظر ہیں۔ سول ڈیفنس بلیٹن کے مطابق قدرتی آفت سے 154 شہر متاثر ہوئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

افغانستان: سیلابی صورتحال، 300؍ افراد ہلاک، سیکڑوں لاپتہ

بغلان میں نیچرل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے صوبائی ڈائریکٹر ہدایت اللہ ہمدرد کے مطابق، سیلاب نے کئی اضلاع میں گھروں اور املاک کو نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرنے والوں کی تعداد ابتدائی تھی اور بہت سے لوگ لاپتہ ہونے کی وجہ سے اس میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

ہندوستان نے اقوام متحدہ میں فلسطینی ریاست کی رکنیت کے حق میں ووٹ دیا

ہندوستان نے جمعہ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد کے مسودے کے حق میں ووٹ دیا جس میں کہا گیا تھا کہ فلسطین اہل ہے اور اسے اقوام متحدہ کا مکمل رکن کے طور پر تسلیم کیا جانا چاہئے اور سلامتی کونسل کو اس معاملے پر فلسطین کے حق میں دوبارہ غور کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

دنیا میں سب سے زیادہ کروڑ پتی نیویارک میں، ایک دہائی میں 48 فیصد زیادہ

نیویارک کے لوگوں کے پاس اب بھی دنیا کے کسی بھی دیگر شہر کے مقابلے 3 ٹریلین سے زائد کی دولت ہے۔ یہ معلومات ’بلومبرگ‘ کی ایک رپورٹ کی سامنے آئی ہے۔ بلومبرگ کے امیگریشن کنسلٹنسی فرم ’ہِنلے اینڈ پارٹنرس‘ نے دنیا کے امیر ترین شہروں کی عالمی درجہ بندی کی فہرست جاری کی ہے۔ اس کے ...

بھٹکل؛ پڑوسی ریاست کیرالہ میں بھٹکلی اسٹوڈینٹس کی نمایاں کامیابی

پڑوسی ریاست کیرالہ کے کالی کٹ میں  بھٹکل کی ایک طالبہ  خدیجہ افزا ء بنت  محمد امجد جعفر نے گریڈ 12 کے شعبہ سائنس میں  98 فیصد کے ساتھ شاندار کامیابی درج کی ہے۔ اس طالبہ نے ہندی میں سو میں سو مارکس، میتھس سائنس میں 120 میں  120 ،  فزیکس میں 120 میں 119 اورانگلش میں سو میں 99 مارکس حاصل کئے ...

گلف سے مزید بھٹکلی اسٹوڈینٹس کی نمایاں نمبرات کے ساتھ کامیابی کی خبریں

گریڈ 12 امتحان میں دبئی سے محمد سیف سلمان دامودی، کویت سے حنین ہاشم معلم اور مسقط سے یوشع عُمران سقاف اور سجا تسنیم سہیل ائیکری کی امتیازی نمبرات کے ساتھ نمایاں کامیابی کی خبر شائع ہونے کے بعد اب ابوظبی سے اطلاع موصول ہوئی ہے کہ ابوظبی انڈین اسکول میں تعلیم حاصل کرتے ہوئے فاطمہ ...

بھٹکل: انجمن نور اسکول میں 19 مئی کو شروع ہورہا ہے آدھار کارڈ کیمپ؛ بھٹکل کے عوام اُٹھا سکتے ہیں فائدہ

بھٹکل کے چھ اسپورٹس سینٹروں پر مشتمل نور حلقہ کی جانب سے  مورخہ 19 مئی کو نورمسجد کے قریب واقع نور انجمن اسکول میں آدھار کارڈ کا میگا کیمپ منعقد کیا گیا ہے جہاں پہنچ کر  بھٹکل کے عوام  نیا  آدھار کارڈ بھی بنواسکتے ہیں، پرانے کارڈ کو درست کرنا ہے تو کرکشن بھی کرواسکتے ہیں، نام ...

ایچ ڈی ریونا جنسی استحصال سے متعلق اغوا کیس میں جیل سے باہر آگئے

کرناٹک کے بنگلورو میں ایک خصوصی عدالت نے پیر کو ’فحش ویڈیو‘ اسکینڈل سے متعلق ایک ہائی پروفائل اغوا کیس میں پھنسے ہولیناراسی پورہ سے جنتا دل (ایس) کے ایم ایل اے ایچ ڈی ریونا کو مشروط ضمانت پر رہا کردیا ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد انہیں منگل کو پارپنا اگرہارا جیل سے مشروط طور پر ...

منیش سسودیا کی عدالتی حراست میں 30 مئی تک توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے بدھ کو شراب کے مبینہ گھوٹالے میں عام آدمی پارٹی کے رہنما اور دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 30 مئی تک توسیع کر دی۔ خیال رہے کہ سسودیا کی عدالتی حراست بدھ کو ختم ہو گئی۔ راؤس ایونیو کورٹ کی جج کاویری باویجا نے حراست میں توسیع کا حکم ...