ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 1st May 2024, 1:38 AM | ساحلی خبریں | اسپورٹس | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 30/ اپریل (ایس او نیوز) ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیموں انجمن کالج بھٹکل، اکسفورڈ کالج ہبلی، انجمن ڈگری کالج بھٹکل، گرو سدھیندرا کالج بھٹکل، گلوبل کالج ہبلی، جے جی کالج ہبلی، نہرو کالج ہبلی اور ایس کے آرٹس کالج ہبلی نے حصہ لیا تھا۔

بھٹکل AIMCA نے شاندار کھیل کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے پہلے کوارٹر فائنل میں اکسفورڈ کالج ہبلی کو 110 رنوں سے ہرادیا۔ انجمن نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بیس اووروں میں 250 رنوں کا پہاڑ کھڑا کردیا جس میں انجمن کے مروان فقی احمد نے صرف 67 گیندوں پر چھ چھکوں اور15 چوکوں کی مدد سے دھواں داربلے بازی کرتے ہوئے ناٹ آوٹ 140 رن بنا ڈالے، اس کے ساتھ ذیشان مختصر نے بھی 50 رنوں کا سہارا دیا۔ جبکہ جواب میں اکسفورڈ کالج 140 رنوں پر ہی ڈھیر ہوگئی۔ اس میچ میں انجمن کے کپتان خُرّم گوائی نے بہترین باولنگ کرتے ہوئے مخالف ٹیم کو کھل کر کھیلنے کا موقع ہی نہیں دیا۔ انہوں نے تین اوروں میں 23 رن دے کرتین وکٹیں حاصل کیں، اس طرح یہ میچ بھٹکل انجمن نے 110 رنوں سے جیت لیا۔

سیمی فائنل میں بھٹکل AIMCA نے ہبلی کی گلوبل کالج  کے خلاف بھی شاندارپرفارمینس کا مظاہرہ کیا اور پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بیس اووروں میں 234 رن اسکور کرڈالے۔ اس میچ میں بھی انجمن کے اسٹار بلے باز مروان فقی احمدا نے پھر ایک بارجارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے محض52 گیندوں پر 104 رن بناڈالے جس میں انہوں نے 18 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ جواب میں انجمن نے ہبلی گلوبل کالج کو 124 رنوں  پر ہی پویلین بھیج دیا، اس طرح یہ میچ بھی بھٹکل AIMCA  نے 110 رنوں سے جیت کر فائنل میں رسائی حاصل کی۔ سیمی فائنل میں فیض قاضی نے شاندار گیند بازی کی  اور چار اووروں مٰیں پانچ وکٹ حاصل کرکے مخالف ٹیم کی کمرتوڑ دی۔

سیمی فائنل کے فوری بعد فائنل کھیلا گیا اور میچ کو جلد ختم کرنے کےلئے فائنل میچ پندرہ اووروں کا رکھا گیا۔

فائنل میں بھٹکل AIMCA  کا مقابلہ جی جے کامرس کالج ہبلی سے ہوا۔ اور مقررہ 15 اووروں میں بھٹکل نے مروان کے ہی تیز رفتار 60 رنوں کی بدولت 144 رن اسکور کئے۔ لیکن جواب میں جی جے کامرس کالج ہبلی نے تین وکٹوں کے نقصان پر ہی  145 ن اسکور کرکے فائنل جیت لیا۔ 

ٹورنامنٹ میں مروان فقی احمدا نے جس طرح کی بہترین بلے بازی  پیش کی، اسے دیکھتے ہوئے ٹورنامنٹ کا بیسٹ بلے باز کا خطاب اسے حاصل ہوا۔ مروان کو کوارٹر فائنل اور سیمی فائنل میں مین آف دی میچ کےاعزاز سے بھی نوازا گیا۔

 خُرّم گوائی کی قیادت میں بھٹکل AIMCA ٹیم میں مروان فقی احمدا، محمد فہیمان، آئینہ سدی باپا، ذیشان مختصر، فیض قاضی، صلاح حاجیکا، صمید احمد، محمد سُفیان، اسماعیل صدیقہ، محمد عوف، مازین قاسمجی، حمّاد کولا، صالح ارزان، ضمان جبالی شامل تھے۔ جبکہ ٹیم  کی کوچ  کی حیثیت سے کالج کے فزیکل ایجوکیشن ڈائرکٹر موہن میستا بھی  ٹیم کے ساتھ موجود تھے۔

انٹرکالجیٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں رنرز آپ  ٹرافی  حاصل کرنے  پر انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے صدر جناب محمد یونس قاضیا، جنرل سکریٹری جناب اسحاق شاہ بندری اور ایڈیشنل جنرل سکریٹری افتاب قمری سمیت دیگر عہدیداران، اراکین انتظامیہ اور پرنسپال محمد محسن نے پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کمٹہ کے تدڑی میں سیاحوں کی کشتی ڈوبنے کا معاملہ : محکمہ ٹورازم کی کارروائی - 21 ٹورسٹ بوٹس کا لائسنس منسوخ

تعلقہ کے تدڑی موڈنگی میں سیاحوں کی کشتی ڈوبنے کا جو معاملہ پیش آیا تھا اس پر محکمہ سیاحت کی طرف سے کارروائی کی گئی اور غیر قانونی طور پر یا لائسنس کی تاریخ ختم ہونے کے باوجود چلائی جا رہی ٹورسٹ بوٹس کے اجازت نامے عبوری طور پر منسوخ کر دئے گئے۔ 

مرڈیشور بستی مکّی میں جنگلاتی زمین پر قبضہ - وزیر منکال وئیدیا پر اٹھ رہی ہیں انگلیاں - محکمہ جنگلات نے لگائی روک

مرڈیشور بستی مکّی میں موجود اتر کنڑا ضلع انچارج وزیر منکال وئیدیا کی صدارت میں چل رہے بینا وئیدیا اسکول سے متصل جنگلاتی زمین پر ناجائز قبضے کی کوشش کے بعد محکمہ جنگلات نے مداخلت کرتے ہوئے وہاں چل رہی کھدائی اور صفائی کے کام پر روک لگا دی ہے ، مگر اس ناجائز قبضے کے معاملے میں ...

ادیب و شاعر نفرت کی آگ کو گلزار بنانے کا کام کریں: بھٹکل میں منعقدہ شعری نشست میں سالک ندوی ‌کا‌اظہار خیال

وطن عزیز ان دنوں انتہائی اہم دور سے گزر رہا ہے۔ایک طرف تہذیبی جارحیت نے ان ہنگاموں کو نہایت سنگین بنا دیا ہے تو دوسری طرف فرقہ پرستی، تنگ نظری،لسانی عصبیتیں، اور طبقاتی کشمکش عروج پر ہے اور بے چہرگی کی بھیڑ میں انسانوں کا وجود ہی گم ہو گیا ہے۔

بھٹکل کی ہائی ٹیک مچھلی مارکیٹ بن گئی ہے مہاجر مزدوروں، آوارہ جانوروں اور بھکاریوں کا ٹھکانہ؛ کیا یہ ترقی کے نام پر غبن نہیں  ؟

ایسا لگ رہا ہے کہ بھٹکل میں ترقیاتی کاموں کا مطلب  ہی  حکومت کے پیسوں کا غبن کرنا  رہ گیاہے ، ایسا لگتا ہے کہ  یہاں بعض لوگ ایسے ہیں جو حکومت کی مختلف اسکیموں  کے لئے  منطور شدہ رقم  کو چور راستے سے    اپنے نام کروارہے  ہیں جس میں  بھٹکل سنتے مارکٹ کے قریب  تعمیر شدہ  ہائی ٹیک ...

سرسی : کار خریدی کے نام پر بینکوں کو دھوکہ دینے کے الزام تین افراد پر کیس درج 

کار خریدی کے نام پر بینک کو دھوکہ دینے اور نقلی دستاویزات کے ذریعے لاکھوں روپے قرضہ حاصل کرنے کے الزام میں رویش ہیگڑے، وینکٹرمنا گجانن ہیگڑے اور منی کنٹا چندرا شیکھر نائک کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے ۔

رائل چیلنجرز بنگلور ونے چنئی سپر کنگز کو 27 رن سے شکست دے کر پلے آف میں داخلہ حاصل کیا

  رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) نے بلے بازوں وراٹ کوہلی (47) ، فاف ڈوپلیسی (54) رجت پاٹیدار (41) اور کیمرون گرین کی شاندار کارکردگی کے بعد گیندبازی کی عمدہ گیندبازی کی بدولت انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے ایک اہم میچ میں چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کو سے27 رن سے شکست دے کر پلے آف میں ...

ٹریوس ہیڈ اور ابھیشیک شرما کی جارحانہ اننگز کی بدولت حیدرآباد نے لکھنو کو 10 وکٹوں سےدی شکست

 ٹریوس ہیڈ (89) اور ابھیشیک شرما (75) کی جارحانہ نصف سنچریوں کی بنیاد پر سن رائزرز حیدرآباد نے انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کے 57ویں میچ میں بدھ کے روز لکھنو سپر جائنٹس کو ریکارڈ 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان، روہت شرما کپتان

آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لیے ہندوستان کی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ منگل 30 اپریل کو احمد آباد میں منعقدہ میٹنگ میں 15 رکنی ٹیم کا انتخاب کیا گیا۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر دوپہر کو ہوٹل پہنچے۔ اس سے پہلے اگرکر نے دہلی میں ہندوستانی کپتان ...

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

جنسی ہراسانی معاملہ: بنگلور وکورٹ نےایچ ڈی ریونا کو ضمانت دے دی

بنگلورو کورٹ نے کرناٹک کے سابق وزیر ایچ ڈی ریونا کو جنسی ہراسانی کے معاملے میں ضمانت دے دی ہے۔ خیال رہے کہ 42 ویں ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ عدالت نے 66 سالہ سیاستداں کو عبوری راحت دی تھی۔ عدالت کے جج پریٹھ جے نے ایس آئی ٹی کی جانب سے اعتراض سننے سے منع کر دیا اور ایچ ڈی ...

بھٹکل کے سمندر میں ڈوبی ملپے کی ماہی گیر کشتی - پانچ مچھیروں کو بچا لیا گیا ۔ 20 لاکھ روپے کا نقصان

بھٹکل سمندری حدود میں ماہی گیری کے دوران دو کشتیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں ملپے بندرگاہ سے تعلق رکھنے والی ایک کشتی غرقاب ہوگئی جس کی وجہ سے  20 لاکھ روپوں کا نقصان ہوا ۔ غرقاب ہونے والی کشتی پر موجود پانچ مچھیروں کو بچا لیا گیا ۔

پرجول ریونا کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری، عدالت نے ایس آئی ٹی کو دی اجازت

کرناٹک کی ہاسن سیٹ سے  رکن پارلیمنٹ اور بی جے پی کی انتخابی اتحادی جے ڈی ایس کے معطل امیدوار پرجول ریونا ان دنوں خبروں میں ہیں۔ اس کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔ گزشتہ ماہ پرجول ریونا   پر جنسی طور پر ہراساں کرنے، سیکڑوں ویڈیوز ریکارڈ کرنے، دھمکیاں دینے اور سازش ...

رائل چیلنجرز بنگلور ونے چنئی سپر کنگز کو 27 رن سے شکست دے کر پلے آف میں داخلہ حاصل کیا

  رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) نے بلے بازوں وراٹ کوہلی (47) ، فاف ڈوپلیسی (54) رجت پاٹیدار (41) اور کیمرون گرین کی شاندار کارکردگی کے بعد گیندبازی کی عمدہ گیندبازی کی بدولت انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے ایک اہم میچ میں چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کو سے27 رن سے شکست دے کر پلے آف میں ...

مالیوال حملہ کیس: چیف منسٹر کجریوال کا پی اے ویبھو کمار گرفتار

دہلی کمیشن برائے خواتین (ڈی سی ڈبلیو) کی سابق سربراہ سواتی مالیوال کی ایف آئی آر پر کارروائی کرتے ہوئے دہلی پولیس نے ہفتہ کے روز اروند کجریوال کے پرسنل سکریٹری ویبھو کمار کو چیف منسٹر دہلی کی قیامگاہ سے گرفتار کرلیا۔