تین ماہ میں 22کروڑ سے زائد وہاٹس ایپ اکاؤنٹس معطل

Source: S.O. News Service | Published on 4th May 2024, 6:04 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی، 4/مئی (ایس او نیوز /ایجنسی) گذشتہ  تین ماہ میں وہاٹس ایپ نے ہندوستان میں 22 کروڑ سے زائد اکاؤنٹس پر پابندی لگا دی ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے  مطابق وہاٹس ایپ نے یہ کارروائی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے پر کی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ تعداد گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں دوگنی ہے۔یہ اعداد و شمار سائبر گھوٹالوں کے بڑھتے ہوئے معاملات کی طرف بھی اشارہ کرتے ہیں۔

وہاٹس ایپ کی ماہانہ رپورٹ کے مطابق، ان ہندوستانی وہاٹس ایپ اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی انفارمیشن ٹیکنالوجی (انٹرمیڈیری گائیڈ لائنز اینڈ ڈیجیٹل میڈیا ایتھکس کوڈ) رولز، 2021 کے رول 4(1)(ڈی) اور رول 3اے(7) کے تحت کی گئی۔وہاٹس ایپ کی جانب سے جن اکاؤنٹس پر پابندی عائد کی گئی تھی وہ اسپیمنگ اور دیگر غلط کاموں میں ملوث تھے۔ ان اکاؤنٹس سے اسپیم پیغامات بھیجے گئے تھے۔ اس کے علاوہ لوگوں کو فحش اور دھمکی آمیز پیغامات بھیجنے پر بھی کئی اکاؤنٹس پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

اطلاع کے مطابق  ہندوستان میں تقریباً 53 کروڑ لوگ وہاٹس ایپ کا استعمال کرتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مالیوال حملہ کیس: چیف منسٹر کجریوال کا پی اے ویبھو کمار گرفتار

دہلی کمیشن برائے خواتین (ڈی سی ڈبلیو) کی سابق سربراہ سواتی مالیوال کی ایف آئی آر پر کارروائی کرتے ہوئے دہلی پولیس نے ہفتہ کے روز اروند کجریوال کے پرسنل سکریٹری ویبھو کمار کو چیف منسٹر دہلی کی قیامگاہ سے گرفتار کرلیا۔

2023 میں ’انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن‘ نے سب سے زیادہ ہندوستانیوں کو پریشان کیا، دیگر ممالک کے مقابلے حالت دگر گوں

دنیا میں کئی مواقع پر انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن کی خبریں سامنے آتی رہی ہیں۔ 2023 کا سال اس معاملے میں بدترین قرار دیا جا رہا ہے۔ خصوصاً ہندوستانی انٹرنیٹ صارفین کے لیے سال 2023 سب سے خراب رہا۔

وزیر اعظم مودی نے اپنے دس سال کے دور کا حساب نہیں دیا: تیجسوی یادو

بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور بہار اسمبلی میں قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو نے الزام لگایا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ دس سال کے اپنے دور اقتدار میں ترقی کے لیے کیا کیا کام کیے ہیں، ان کا حساب ان کے پاس نہیں ہے۔ تیجسوی سارن پارلیمانی حلقے سے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کی ...

بی جے پی کا تقسیم کرنے کا خواب کبھی حقیقت نہیں بنے گا: ایم کے اسٹالن

  تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کا تقسیم کرنے کا خواب پورا نہیں ہوگا اور اپوزیشن کی قیادت والے انڈیا اتحاد کی جیت ہوگی۔

امیٹھی میں اسمرتی ایرانی کے خلاف عوام کا پھوٹا غصہ ، راجپوتوں نے کھائی بی جے پی کو ووٹ نہ دینے کی قسم

امیٹھی میں چھتریہ برادری کے لوگ مختلف مقامات پر اسمرتی ایرانی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ وہ قسمیں کھا رہے ہیں اور لوگوں کو قسمیں دلوا رہے ہیں کہ وہ اس بار بی جے پی کو ووٹ نہیں دیں گے۔ پورٹل ’اے بی پی نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق، کرنی سینا کے لوگ امیٹھی میں گھوم کر لوگوں کو قسمیں دلا ...

انتخابات کے اعدادوشمار پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو جاری کیا نوٹس

ملک بھر میں انتخابی ماحول ہے۔ لوک سبھا انتخابات کے چار مراحل مکمل ہو چکے ہیں۔ اب انتخابات کا پانچواں مرحلہ 20 مئی کو ہونا ہے۔ دریں اثنا، سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی جس میں پولنگ اسٹیشنوں پر ریکارڈ شدہ ووٹوں کے اکاؤنٹ کو فوری طور پر اپ لوڈ کرنے کی ہدایت کی مانگ گئی ہے۔

مالیوال حملہ کیس: چیف منسٹر کجریوال کا پی اے ویبھو کمار گرفتار

دہلی کمیشن برائے خواتین (ڈی سی ڈبلیو) کی سابق سربراہ سواتی مالیوال کی ایف آئی آر پر کارروائی کرتے ہوئے دہلی پولیس نے ہفتہ کے روز اروند کجریوال کے پرسنل سکریٹری ویبھو کمار کو چیف منسٹر دہلی کی قیامگاہ سے گرفتار کرلیا۔

دہلی میں بڑھتی آلودگی کی ذمہ دار مودی حکومت ہے، کانگریس کا سنگین الزام

دہلی میں بڑھتی آلودگی کے لیے کانگریس نے مرکز کی مودی حکومت کو ذمہ دارٹھہریا ہے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے آج (17 مئی) کو ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ معیار کو نظر انداز کرتے ہوئے دہلی میں تقریباً ایک درجن بجلی گھروں میں کوئلہ استعمال کیا جا رہا ہے اور مرکز کی ...

مہاراشٹر غداروں کو کبھی معاف نہیں کرتا، ادھوٹھاکرے کا ایکناتھ شندے گروپ پر سخت حملہ

ملک میں لوک سبھا انتخابات کے چار مرحلوں میں ووٹنگ ہوچکی ہے۔ پانچویں مرحلے کے تحت 20 مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ تمام سیاسی پارٹیاں انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔ اس دوران شیوسینا (یو بی ٹی) کے صدر ادھو ٹھاکرے نے شیوسینا توڑنے والوں کے ساتھ بی جے پی پر جم کر نشانہ سادھا ہے۔ انہوں نے کہا ...

بھٹکل؛ پڑوسی ریاست کیرالہ میں بھٹکلی اسٹوڈینٹس کی نمایاں کامیابی

پڑوسی ریاست کیرالہ کے کالی کٹ میں  بھٹکل کی ایک طالبہ  خدیجہ افزا ء بنت  محمد امجد جعفر نے گریڈ 12 کے شعبہ سائنس میں  98 فیصد کے ساتھ شاندار کامیابی درج کی ہے۔ اس طالبہ نے ہندی میں سو میں سو مارکس، میتھس سائنس میں 120 میں  120 ،  فزیکس میں 120 میں 119 اورانگلش میں سو میں 99 مارکس حاصل کئے ...

گلف سے مزید بھٹکلی اسٹوڈینٹس کی نمایاں نمبرات کے ساتھ کامیابی کی خبریں

گریڈ 12 امتحان میں دبئی سے محمد سیف سلمان دامودی، کویت سے حنین ہاشم معلم اور مسقط سے یوشع عُمران سقاف اور سجا تسنیم سہیل ائیکری کی امتیازی نمبرات کے ساتھ نمایاں کامیابی کی خبر شائع ہونے کے بعد اب ابوظبی سے اطلاع موصول ہوئی ہے کہ ابوظبی انڈین اسکول میں تعلیم حاصل کرتے ہوئے فاطمہ ...

بھٹکل: انجمن نور اسکول میں 19 مئی کو شروع ہورہا ہے آدھار کارڈ کیمپ؛ بھٹکل کے عوام اُٹھا سکتے ہیں فائدہ

بھٹکل کے چھ اسپورٹس سینٹروں پر مشتمل نور حلقہ کی جانب سے  مورخہ 19 مئی کو نورمسجد کے قریب واقع نور انجمن اسکول میں آدھار کارڈ کا میگا کیمپ منعقد کیا گیا ہے جہاں پہنچ کر  بھٹکل کے عوام  نیا  آدھار کارڈ بھی بنواسکتے ہیں، پرانے کارڈ کو درست کرنا ہے تو کرکشن بھی کرواسکتے ہیں، نام ...