امین سیف اللہ بی پی ایل8 201 کرکٹ ٹورنامنٹ کا عجمان میں شاندار آغاز‘ این جی ٹی اسٹرائکر‘ ڈی وی ایس یونائیٹیڈ. اور کے ایم وارییر نے جیتا اپنا پہلا میچ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 19th March 2018, 3:06 AM | خلیجی خبریں | اسپورٹس | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

دبئی 18/مارچ (ایس او نیوز/جیلانی محتشم) : بھٹکل پریمئیر لیگ یعنی بی پی ایل کرکٹ ٹورنامنٹ کا جمعہ 16/مارچ کو عجمان کے ایڈن گارڈن میدان  میں شاندار آغاز ہوا،  بی پی ایل کے  چیرمین جناب عتیق الرحمن منیری نے ٹورنامنٹ کو ہری جھنڈی دکھائی جس کے ساتھ ہی  پہلا مقابلہ رکن الدین چیلنجر اور این جی ٹی اسٹرائکر کے درمیان کھیلا گیا ۔

ٹورنامنٹ کا  دوسرا میچ کے ایم واریئر اور ٹرک چارجر جبکہ  تیسرا میچ  ڈی وی ایس یونائیٹڈ اور ابوظبی رائڈر کے مابین کھیلا گیا ۔

پہلے میچ میں این جی ٹی اسٹرائیکر نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ۲۱۱ رن بنائے جس میں عبادہ برماور کے ۸۱ رن  اور صفوان شانوکے ۳۷ رنز شامل ہیں۔ رکن الدین چیلنجر کی طرف سے جعفر صادق نے۲ وکٹ حاصل کئے ۔سلامی بلے باز عبادہ برماور نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے ۲چھکوں اور۴ چوکوں کی مدد سے  ۸۱ رن بنائے ۔رکن الدین چیلنجر کی طرف سے سرفراز جوکاکو نے ۳۱ رن بنائے محمد اسد رکن الدین نے ۴ وکٹ حاصل کئے اور اس طرح یہ میچ این جی ٹی اسٹرائکر نے آسانی کے ساتھ  ۵۲ رنوں سے جیت لیا۔ عبادہ برماور کو مین آف دی میچ کاْ خطاب دیا گیا۔

دوسرا میچ کے ایم وارئیر اور ٹریک چارجر کے درمیان کھیلا گیا ۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ٹریک چاجر نے ۱۸۶ رن بنائے جس میں ناشط برماور کے ۳۱ ‘ نعمان طاہرہ کے  ۵۴ اور امین صدیقہ کے  بھی ۵۴ رن شامل ہیں۔ کے ایم وارئیر نے ۱۸۶ کا تعاقب کرتے ہوئے 18.4 وورس میں ۵ وکٹوں کے نقصان پر ۱۸۸ رن بنائے ۔ جس میں فیروز شانو کے ۲۷ ‘ عبدالوحید ھیجب کے ۳۶ اور عثمان غنی جوکاکو کے ۴۵ رن شامل ہیں۔۔ ٹریک چارجر کی طرف سے نوید ساؤڑا نے ۲ وکٹ حاصل کئے ۔ عثمان غنی جوکاکو کو  مین اف دی میچ کے خطاب سے نوازا گیا۔

تیسرا اور آخری میچ ڈی وی ایس یونائیڈیڈ اور ابوظبی رائیڈر کے درمیان کھیلا گیا ۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ڈی وی ایس یونائٹیڈ نے ۱۹۹ رن بنائے جس میں نورلامین ائیکری کے  شاندار بلے بازی کرتے ہوئے ۵۳ رن بنائے جس میں۶ چھکے اور ۲ چوکے شامل ہیں ۔ سینئر کھلاڑی اشرف علی مصباح نے تین وکٹ حاصل کئے ۔ ابوظبی رائیڈرس کی طرف سے عاقب حید ر نے بھی دھواں دار بلے بازی کی اور ۵ چھکوں اور ۳ چوکوں کی مدد سے ۵۶ رن بنائے لیکن اپنی ٹیم کوجیت نہیں دلاسکے ۔ اس طرح یہ میچ ڈی وی ایس رائیڈرس نے ۹ رنوں سے جیت لیا ۔ ڈی وی ایس یونائیٹیڈ کی طرف سے وحید سعدا نے سب سے زیادہ ۳ وکٹ حاصل کئے۔ نورلامین ائیکری کو  مین اف دی میچ کے  خطاب نوازا گیا۔

افتتاحی تقریب میں کا لی کٹ جماعت کے صدر جناب عبدالمجید جوکاکو مہمان خصوصی کے طور پر تشریف رما تھے۔انہوں نے نوجوانوں کو فٹ نس بنائے رکھنے پر زور دیا اور اتنی زیادہ تعداد میں نوجوانوں کو کھیل میں حصہ لینے پر خوشی کا اظہار کیا ۔ بی پی ایل چیرمین جناب عتیق الرحمن منیری نے اپنے مخصوص انداز میں نوجوانوں اور کھلاڑیوں سے شاندار اور جاندار کھیل پیش کرنے کی درخواست اور ڈسپلن اور نظم و ظبط پر زور دیا ۔ امین سیف اللہ جو اس مرتبہ ٹورنامنٹ کے اسپانسر ہے اپنے خطاب میں بی پی ایل؛  جی سی کی تعریف کرتے ہوئے اتنے  شاندار ٹورنامنٹ کے انعقاد پر سراہنا کی اور آئندہ بھی ٹورنامنٹ اسپانسر کرنے کا وعدہ کیا ۔ بی پی ایل کے سرپرست جناب محمد غوث خلیفہ نے  کلمات تشکر  پیش کرتے ہوئے نوجوانوں اور کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا۔ افتتاحی تقریب کا آغاز محمد شمعون شاہ بندری کی تلاوت و مولوی شکیب شاہ بندری کے ترجمہ  سے ہوا۔

بتایا گیا ہے کہ آئندہ تمام ہفتہ کے  میچس بعد نماز جمعہ سے کھیلے جائیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

آج 16 پوزیٹیو آنے والوں میں تین دبئی سے اور آٹھ وجے واڑہ سے لوٹے لوگ شامل

بھٹکل کے آج جن 16 لوگوں کی رپورٹ کورونا  پوزیٹیو آئی ہے، اُن میں سے تین لوگ دبئی سے آئے ہوئے لوگ ہیں، آٹھ لوگ وجئے واڑہ ،  تین لوگ  اُترپردیش  اور مہاراشٹرا سے لوٹا ہوا ایک شخص بھی آج کی لسٹ میں شامل ہیں۔

کورونا اَپ ڈیٹ:جنوبی کینرامیں آج صبح سے اب تک ہوئی 2افراد کی موت۔ضلع میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد ہوئی 22

جنوبی کینرا میں کورونا وباء کے اثرات بہت زیادہ سنگین صورت اختیار کرتے جارہے ہیں۔ آج صبح سے اب تک کووِڈ کے 2 مریض موت کا شکار ہوگئے ہیں جس کے بعد ضلع میں وباء کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 22ہوگئی ہے۔

بھٹکل میں نجی اسپتال کی نرس کو لگ گیا کورونا کا مرض۔ایس ایس ایل سی کی طالبہ نرس کی بیٹی کو کیا گیا ہوم کوارنٹین

ایک نجی اسپتال میں خدمات انجام دینے والی نرس کو کووِڈ کا مرض لاحق ہونے کے بعدایس ایس ایل سی کا امتحان دے رہی اس کی بیٹی کو امتحان سے باز رکھتے ہوئے ہوم کوارنٹین کیا گیا ہے۔