دبئی سے کیرالہ آنے والا ’ایئر انڈیا‘ کا طیارہ حادثہ کا شکار، پائلٹ کی موت، مزید ہلاکتوں کا خدشہ

Source: S.O. News Service | Published on 7th August 2020, 10:18 PM | ملکی خبریں | ساحلی خبریں | خلیجی خبریں |

 کوزی کوڈ،7؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) دبئی سے کیرالہ آنے والا ایئر انڈیا کا ایک مسافر بردار طیارہ جمعہ کی رات لینڈنگ کے وقت کالی کٹ بین الاقوامی ہوائی اڈہ کے رن وے سے پھسل کر گھاٹی میں گر گیا۔ حادثہ کی وجہ سے طیارے کے دو ٹکڑے ہو گئے۔ ابتدائی طور پر پائلٹ سمیت 3 لوگوں کے ہلاک ہونے اور 40 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے تاہم ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

یہ جہاز ’وندے بھارت مشن’ کے تحت دبئی سے ملازمین کو لے کر ہندوستان آ رہا تھا۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے دنیا بھر میں لاک ڈاؤن کے بعد بیشتر ممالک میں فضائی خدمات معطل کر دی گئی ہیں۔ ایسے حالات میں حکومت ہند کی جانب سے ہندوستانی شہریوں کو بیرون ممالک سے طیارے کے ذریعے ہندوستان لایا جا رہا ہے، اسی مہم کا نام ’وندے بھارت مشن‘ دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست کیرالہ کے شہر  کوزی کوڈ کے ایئرپورٹ پر دبئی سے 191 مسافروں کو لانے والی ایئر انڈیا کی پرواز لینڈنگ کے دوران رن وے پر پھسلتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ طیارے کے دو ٹکڑے ہوگئے۔

طیارے پر سوار افراد میں 174 مسافر، 10 بچے، 2 پائلٹس اور 5 افراد پر مشمل طیارے کا عملہ سوار تھا۔ حادثے کی نوعیت اور تباہ طیارے کو دیکھ کر بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے تاہم ابتدائی طور پر 3 افراد کی ہلاکت اور 40 سے زائد کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

ایمبولینس اور ریسکیو ادارے اہلکاروں کے نے امدادی کاموں کا آغاز کردیا ہے جب کہ دیگر پروازیں معطل کردی گئی ہیں۔ حادثے کی وجہ کا تاحال تعین نہیں کیا جا سکا ہے، فیڈرل ایوی ایشن نے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کیلیے فی کس 5 لاکھ روپے امدادی رقم کا اعلان کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

چین کیلئے جاسوسی کرتے پکڑے گئے راجیو شرما کے پیچھے اور بھی بڑے ہاتھ ہوسکتے ہیں۔ ایس ڈی پی آئی نے غیر جانبدارانہ تحقیقات کا کیا مطالبہ

سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) کے قومی جنر ل سکریٹری عبدالمجید نے اپنے جاری کردہ اخباری اعلامیہ میں کہا ہے کہ چین کیلئے جاسوسی کرتے چینی خاتون کے ساتھ پکڑے گئے راجیو شرما کے پیچھے اور بھی بڑے ہاتھ ہوسکتے ہیں۔ ایس ڈی پی آئی نے مطالبہ کیا ہے کہ شرما کے تعلق سے  غیر ...

بھٹکل: ٹریڈ لائسنس بنانےیا رینیو کرانے میونسپالٹی میں الگ کاونٹر قائم کرنے اسسٹنٹ کمشنر سے مطالبہ

بھٹکل میونسپالٹی میں ٹریڈ لائسنس نیا کرانے یا پرانے لائسنس کو رینیو کرانے کے لئے ایک الگ کاونٹر قائم کرنے سمیت  میونسپالٹی میں لائسنس  کے تعلق سے ہرممکن سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ لے کر بھٹکل بزنس کمیونٹی (بازار علاقہ) کے  ایک وفدنے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر سے ملاقات کی ہے۔

بھٹکل:طوفانی بارش کے درمیان بیچ سمندر میں بوٹ کا انجن بند؛ بری طرح پھنسے ماہی گیروں کو بچالیا گیا

بھٹکل میں آج صبح سے رات دیر گئے تک طوفانی ہواوں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے، ایسے میں آج اتوار صبح ماہی گیروں کی ایک بوٹ جو بحر عرب میں  بری طرح پھنس گئی تھی اور اُس پر سوار چار ماہی گیروں کے جان کے لالے پڑ گئے تھے، شام تک چاروں کو بچالئے جانے کی اطلاع ملی ہے۔

بھٹکل میں دو مختلف سڑک حادثات؛ بائک اور کار کی ٹکر میں دو زخمی، آٹو رکشہ اور لاری کی ٹکر میں ایک زخمی

بھٹکل میں آج اتوار کو ہوئےدو مختلف سڑک حادثات میں تین لوگ زخمی ہوگئے جن میں  ایک سرکاری اسپتال سے ابتدائی طبی امداد کے بعد اُڈپی شفٹ کیا گیا ہے جبگہ   دیگر دو کو   قریبی اسپتال سے  مرہم پٹی کرائی گئی ہے۔

ایران پر اسلحہ کے حصول پرعاید پابندیاں برقرار رکھنے کی جدوجہد جاری رکھیں گے: پومپیو

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اپنے برطانوی ہم منصب ڈومینک راب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ واشنگٹن ایران پر عائد اسلحہ کے پابندی کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ ...

کینسر کے شکار سعودی استاد کی بسترعلالت سے طلبا کی تدریس

سعودی عرب میں اپنے طلبا کو زیور علم سے آراستہ کرنے کے جذبے سے سرشار کینسر کا شکار ایک استاد کا سبق آموز اور قابل تقلید واقعہ سامنے آیا ہے جو چار ماہ سے خود اسپتال میں بستر علالت پر ہونے کے باوجود اپنی تکلیف کو بھلا کر بچوں کی تدریس کے فرائض انجام دے رہا ہے۔ ...