بھٹکل واطراف بھٹکل والوں کے لئے خوش خبری؛ دیرہ دبئی میں حیدرآباد ہاوس ریسٹورینٹ کا افتتاح

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 4th May 2024, 6:13 PM | ساحلی خبریں | خلیجی خبریں |

دبئی4 مئی (ایس او نیوز) حیدرآبادی کھانے بالخصوص حیدرآبادی بریانی دنیا بھر میں مشہور ہے اور گلف سمیت دبئی میں لوگ اکثر حیدرآبادی کھانوں کا مزہ لینے حیدرآبادی ریسٹورینٹ کی تلاش میں رہتے ہیں،  لیکن اب دبئی میں رہائش پذیر بھٹکل اور اطراف بھٹکل والوں کے لئے خوش خبری یہ ہے کہ بھٹکل والوں کی ملکیت میں ہی دبئی کے دیرہ (نزد کلاک ٹاور) میں حیدرآبادی پکوان اور حیدرآبادی ذائقوں کے ساتھ حیدرآباد ہاوس ریسٹورینٹ کا افتتاح عمل میں آیا ہے جہاں ہر قسم کے حیدرآبادی کھانے چوبیسوں گھنٹے دستیاب رہیں گے۔

افتتاحی تقریب کو یادگار بنانے کے لئے حیدرآباد کے معروف کامیڈین کلاکار گُلو دادا مہمان خصوصی کے طور پر تشریف فرما تھے، جبکہ بھٹکل مسلم جماعت دبئی کے سابق نائب صدر مولانا ہاشم ایس ایم ندوی کی دعاوں کے ساتھ ریسٹورینٹ کا افتتاح کیا گیا۔ اس موقع پر جماعت کے صدرشہریار خطیب، جنرل سکریٹری جیلانی محتشم، سابق صدر اشفاق سعدا، سابق  جنرل سکریٹری یوسف برماور ، سمیر کوکاری، آفاق  نائطے ودیگر کئی ذمہ داران موجود تھے۔

دبئی یا عرب امارات میں مقیم حضرات اپنے دوست احباب اور رشتہ داروں کو  اس ہوٹل میں دعوت یا پارٹی کرانے کے لئے بھی لاسکتے ہیں۔ ہوٹل میں چائے اور دیگر مشروبات کے ساتھ تازہ جوس بھی دستیاب ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ہوم ڈیلیوری کی بھی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

ہوٹل مالکان سرفراز رکن الدین، سرفراز دامدا،  توصیف صدیق اور شہباز نستار نے دبئی اور امارات میں مقیم حضرات سے اپیل کی ہے کہ اگر آپ لذیذ کھانوں کے دلدادہ ہیں تو پھر  اپنے دوست احباب  اور رشتہ داروں کے ساتھ ایک بار ہوٹل کا رُخ ضرور کریں اور ہوٹل کے ذائقہ دار کھانوں کا لطف ضروری اُٹھائیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کے چوروں کی کہانی - کیا کہتا ہے کنڑا روزنامہ کراولی منجاو !

کاروار سے شائع ہونے والا ضلع اُترکنڑا کا معروف کنڑا روزنامہ   کراولی منجاو  نے اپنے سرسی رپورٹر راجو کانسور کی ایک رپورٹ کو اپنے فرنٹ صفحہ پر شائع کیا ہے جس میں بھٹکل کے عادی چوروں کی کہانی بیان کی گئی ہے ۔ 

کاروار: یکم جولائی سے ہوگا آئی پی سی اور سی آر پی سی کی جگہ نئے قانون کا نفاذ

ملک میں آزادی کے بعد سے اب تک تعزیرات ہند (انڈین پینل کوڈ)، فوجداری قانون (کریمنل پروسیجر کوڈ) اور قانون شہادت (ایویڈنس ایکٹ) کے تحت جو مقدمات درج ہوتے تھے ،اب ان کی جگہ یکم جولائی سے 'بھارتیہ نیائے سنہیتے'، 'بھارتیہ ناگرک سرکھشا سنہیتے' اور 'بھارتیہ ساکشیہ سنہیتے' جیسے نئے قوانین ...

بھٹکل کے بینگرے میں کمپاونڈ تعمیر کرنے کا تنازعہ - پنچایت نائب صدر پر حملہ

بھٹکل تعلقہ کے بینگرے گرام میں سڑک سے متصل کمپاونڈ کی دیوار تعمیر کرنے کے خلاف گاوں والوں کی طرف سے اعتراض اور شکایت موصول ہونے پر جائزہ لینے کے لئے  پہنچے پنچایت نائب صدر اور کانگریس لیڈر گوندنائک پر دو بھائیوں نے حملہ کردیا۔ واردات جمعہ کی شام کو پیش آئی۔

بھٹکل میں پینے کے پانی کے لئے آئے ہوئے فنڈ کا کیسے ہورہا ہے استعمال ؟ تعمیر شدہ ٹینک میں کیوں نہیں چڑھ رہا ہے پانی ؟

گزشتہ ایک دہائی کے دوران مختلف سرکاری اسکیموں کے تحت کروڑوں روپیوں  کا فنڈ موصول ہونے کے باوجود بھٹکل تعلقہ میں پینے کے پانی قلت کی وجہ سے عوام سخت دشواریوں کا سامنا کر رہے ہیں ۔

بھٹکل کڈوین کٹہ ندی میں غرق ہوکر دو لوگوں کی موت؛ گذشتہ تیس دنوں میں پیش آئی غرق ہوکر ہلاک ہونے کی تیسری واردات

بھٹکل کڈوین کٹہ ندی میں غرق ہوکر  ایک خاتون اور ایک لڑکا ہلاک ہوگیا جن کی شناخت  پاروتی شنکر نائک (39) اورسورج پانڈو نائک (17)  کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ پاروتی نائک کا شوہر  شنکر نائک بھٹکل میونسپالٹی  کا ورکر  بتایا گیا ہے۔

بھٹکل؛ پڑوسی ریاست کیرالہ میں بھٹکلی اسٹوڈینٹس کی نمایاں کامیابی

پڑوسی ریاست کیرالہ کے کالی کٹ میں  بھٹکل کی ایک طالبہ  خدیجہ افزا ء بنت  محمد امجد جعفر نے گریڈ 12 کے شعبہ سائنس میں  98 فیصد کے ساتھ شاندار کامیابی درج کی ہے۔ اس طالبہ نے ہندی میں سو میں سو مارکس، میتھس سائنس میں 120 میں  120 ،  فزیکس میں 120 میں 119 اورانگلش میں سو میں 99 مارکس حاصل کئے ...

گلف سے مزید بھٹکلی اسٹوڈینٹس کی نمایاں نمبرات کے ساتھ کامیابی کی خبریں

گریڈ 12 امتحان میں دبئی سے محمد سیف سلمان دامودی، کویت سے حنین ہاشم معلم اور مسقط سے یوشع عُمران سقاف اور سجا تسنیم سہیل ائیکری کی امتیازی نمبرات کے ساتھ نمایاں کامیابی کی خبر شائع ہونے کے بعد اب ابوظبی سے اطلاع موصول ہوئی ہے کہ ابوظبی انڈین اسکول میں تعلیم حاصل کرتے ہوئے فاطمہ ...

بھٹکلی طالبہ کی کویت میں امتیازی کامیابی

بھٹکل مسلم ایسوسی ایشن کویت کے سابق صدر و سابق جنرل سکریٹری اور جماعت کے سرگرم رکن محمد ہاشم معلم کے دُختر حنین ہاشم معلم نے کارمل اسکول کویت سے تعلیم حاصل کرتے ہوئے سی بی ایس ای  XII  میں 92.80 فیصد مارکس کے ساتھ امتیازی کامیابی درج کی ہے۔ اس ہونہار طالبہ نے انفارمیٹکس پریکٹس کے ...

قطر میں مقیم بھٹکلی طالب علم کی ماس کمیونیکشن میں نمایاں کامیابی

قطر میں مقیم بھٹکل کارگیدے کے رہائشی مولانا فضیل احمد ارمار ندوی کے فرزند حافظ احمد عویمر ارمار نے قطر یونیورسٹی سے ماس کمیونیکیشن میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے جس کے نتیجے میں انہیں ایک پروقار تقریب میں امیر قطر شیخ تمیم بن احمد الثانی کے ہاتھوں ایک میمنٹو اور تہنیتی خط پیش ...