ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 28th April 2024, 11:33 PM | ساحلی خبریں | خلیجی خبریں |

بھٹکل 28/اپریل (ایس او نیوز) لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے   بھٹکل مسلم جماعت منطقۃ الشرقیہ (دمام)  اور بھٹکل کمیونٹی جدہ نے بھی  اپنے اپنےممبران کو انتخابات  میں شریک ہونے کی اپیل کرتے ہوئے   ووٹنگ کے لئے انڈیا جانے کے خواہشمندوں کو ائیرٹکٹ فراہم کرنے کی پیش کش کی ہے۔

پتہ چلا ہے کہ گلف کی مختلف شہروں میں قائم بھٹکلی جماعتوں کی طرف سے جماعت  کے اراکین  میں  لوک سبھا انتخابات کو لے کر بیداری پیدا کرنے کی کوشش  کی جارہی ہے اور اُنہیں   انڈیا جاکر ووٹنگ میں  شریک ہونے کی درخواست کی جارہی ہے، جس کے لئے جماعت کی طرف سے فری ائیر ٹکٹ کی  بھی پیش کش کی جارہی ہے، ایسے میں سمجھا جارہا ہے کہ  اِس بار کے انتخابات میں  گلف سے کثیر تعداد میں بھٹکلی حضرات  ووٹنگ کرنے  بھٹکل پہنچیں گے۔

یاد رہے کہ  ملک کے حالات کو دیکھتے ہوئے  جس طرح اپوزیشن کی تمام پارٹیاں  سیکولرجمہوری اقدار کو باقی رکھنے اور فسطائی طاقتوں کی سازشوں کو ناکام بنانے  کے لئے  متحد ہوگئی  ہیں، اسی طرح   جمہوریت، سیکیولرزم اور امن و سلامتی پر یقین رکھنے والے  ملک کے شہری بھی  ان انتخابات کو ایک جنگ کی طرح  دیکھ رہے ہیں جسے ہر حال میں جیتنا ضروری ہے  سمجھا جارہاہے کہ  اگر ان انتخابات میں بھی گذشتہ دو انتخابات کی طرح  مسلم مخالف پارٹی اقتدار پر آتی ہے تو پھر ظلم  و استبداد کا ایسا دور شروع ہونے کے امکانات ہیں  جس سے پیچھا چھڑانا ممکن نہیں ہوسکے گا۔

یہی وجہ ہے کہ اِس بار کے انتخابات کو لے کر  مسلم اور مسلم سماجی ادارے بھی  بے حد متحرک ہوگئے ہیں، خاص کر پہلے مرحلے کے انتخابات کے بعد  وزیراعظم نریندر مودی نے جس طرح کے مسلم مخالف  اور اشتعال انگیز بیانات دئے ہیں ، اُس کو لے کرملک کے مسلمانوں میں بہت زیادہ تشویش پائی جارہی ہے۔

سعودی عربیہ کی متحرک سمجھی جانے والی تینوں بھٹکلی جماعتوں کی طرف سے اپنے اراکین کے لئے  فری ٹکٹ کا اعلان کئے جانے کے بعد اب  گلف کی دیگر بھٹکلی جماعتیں اور ہندوستان  کے مختلف شہروں   کی بھٹکلی جماعتیں   اس الیکشن کو لے کر  کس طرح کی  منصوبہ بندی کرتی ہے، یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں موبائل کو ہیک کرکے بینک اکاونٹ سے نکالی گئی 4.4 لاکھ کی رقم

بھٹکل میں ایک ماہی گیر کشتی کے مالک نے پولیس تھانہ پہنچ کر شکایت درج کرائی ہے کہ نامعلوم افراد نے اس کے موبائل فون کو ہیک کرکے موبائل بینکنگ کے ذریعے اس کے بینک اکاونٹ سے چار لاکھ چالیس ہزار روپئے چرا لئے ہیں۔ 

 مرکز حافظ ابن حجر العسقلانی بھٹکل کے زیر اہتمام پندرہ روزہ اسلامک سمر کیمپ ؛ 120 طلبہ رہے شریک

مدارس و اسکول میں سالانہ تعطیلات کے موقع پر  مرکز حافظ ابن حجر العسقلانی بھٹکل کے زیر اہتمام حسب سابق پندرہ روزہ اسلامک سمر کیمپ کا انعقاد کیا گیا جو 21 اپریل سے لے کر 5 مئی تک کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

سیول سروسس، جوڈیشیری اور میڈیا میں آبادی کے حساب سے مسلمانوں کی نمائندگی ضروری؛ مولانا فضل الرحیم مجّددی کا بھٹکل میں پرسوز خطاب

ہندوستان ایک جمہوری ملک ہے اور جمہوری ملک کا اُصول یہ ہوتا ہے کہ جس کی جتنی آبادی ہوتی ہے ملک میں اُس کی اتنی  حصہ داری ہوتی ہے۔ یعنی آبادی کے تناسب کے حساب سے ملک کے تمام شعبوں کی انتظامیہ میں اُتنی ہی حصہ داری ہونی چاہئے۔ ضابطہ اور اُصول کے مطابق اگر آپ کی آبادی 18 فیصد ہے ...

سورنا نیوز چینل پر مسلمانوں کی نشاندہی پاکستانی پرچم سے کرنے پر چینل اور اینکر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ ؛ اے پی سی آر نے اسسٹنٹ کمشنر سے کی شکایت

کنڑا نیوز  چینل ایشیاء نٹ سورنا ٹی وی  پر وزیر اعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل (EAC-PM) کی طرف سے جاری کردہ آبادی کی رپورٹ پر تبادلہ خیال کرنے کے دوران  چینل پر ہندو آبادی کی نمائندگی کے لیے ہندوستانی پرچم اور مسلمانوں کی نمائندگی کے لیے پاکستانی پرچم  دکھائے جان کو لے کر ایک طرف ...

قطر میں مقیم بھٹکلی طالب علم کی ماس کمیونیکشن میں نمایاں کامیابی

قطر میں مقیم بھٹکل کارگیدے کے رہائشی مولانا فضیل احمد ارمار ندوی کے فرزند حافظ احمد عویمر ارمار نے قطر یونیورسٹی سے ماس کمیونیکیشن میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے جس کے نتیجے میں انہیں ایک پروقار تقریب میں امیر قطر شیخ تمیم بن احمد الثانی کے ہاتھوں ایک میمنٹو اور تہنیتی خط پیش ...

بھٹکل واطراف بھٹکل والوں کے لئے خوش خبری؛ دیرہ دبئی میں حیدرآباد ہاوس ریسٹورینٹ کا افتتاح

حیدرآبادی کھانے بالخصوص حیدرآبادی بریانی دنیا بھر میں مشہور ہے اور گلف سمیت دبئی میں لوگ اکثر حیدرآبادی کھانوں کا مزہ لینے حیدرآبادی ریسٹورینٹ کی تلاش میں رہتے ہیں،  لیکن اب دبئی میں رہائش پذیر بھٹکل اور اطراف بھٹکل والوں کے لئے خوش خبری یہ ہے کہ بھٹکل والوں کی ملکیت میں ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔