پرجول ریونّا معاملہ: کانگریس نے پی ایم مودی اور امت شاہ سے پوچھے 10 سوالات، بی جے پی پر لگائے سنگین الزامات

Source: S.O. News Service | Published on 6th May 2024, 6:48 PM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 6/مئی (ایس او نیوز /ایجنسی) کرناٹک میں این ڈی اے امیدوار اور ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا سے متعلق جنسی اسکینڈل تنازعہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ کانگریس نے اس معاملے میں پی ایم مودی اور بی جے پی کے خلاف زوردار انداز میں محاذ کھول رکھا ہے۔ کانگریس لیڈران لگاتار حملہ آور نظر آ رہے ہیں اور خصوصی طور پر پی ایم مودی و وزیر داخلہ امت شاہ سے سوال پوچھ رہے ہیں۔ اس ضمن میں کانگریس نے 5 مئی کو وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ’10 سوالات‘ کے جوابات مانگے ہیں۔ کانگریس جنرل سکریٹری رندیپ سنگھ سرجے والا نے الزام لگایا ہے کہ وزیر اعظم مودی اور جنتا دل (سیکولر) کے لیڈر ’گینگ ریپ کرنے والے‘ کو تحفظ دے رہے ہیں، جس پر انھیں جواب دینا ہی ہوگا۔

کانگریس جنرل سکریٹری رندیپ سنگھ سرجے والا نے بیلگاوی میں کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کے ساتھ اتوار کے روز مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے پی ایم مودی اور شاہ سے 10 سوالوں کے جواب مانگے۔ سرجے والا نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ پی ایم مودی اس معاملے سے واقف تھے، پھر بھی جے ڈی (ایس) کے ساتھ اتحاد کیا۔

سرجے والا نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ دسمبر 2023 میں بی جے پی کے ایک لیڈر نے تمام ثبوتوں کے ساتھ پی ایم مودی اور امت شاہ سے رابطہ کیا تھا۔ اس معاملے میں ہمارا پیغام واضح اور سادہ ہے۔ نریندر مودی اور جے ڈی (ایس) رہنما ایک گینگ ریپ کرنے والے کو تحفظ دے رہے ہیں جبکہ وزیر اعظم کو معلوم تھا کہ ان کی پارٹی کا امیدوار اور اتحادی ہزاروں خواتین کا سیریل ریپسٹ ہے۔ کانگریس نے پی ایم مودی اور امت شاہ سے جو 10 سوالات پوچھے ہیں، وہ اس طرح ہیں:

  • جنتا دل (سیکولر) سے ہاتھ کیوں ملایا؟
  • پرجول ریونّا کو بی جے پی اور جنتا دل سیکولر کا امیدوار کیوں بنایا گیا؟
  • پی ایم مودی نے ہاسن کا دورہ کیا اور ہاتھ اٹھا کر کیوں کہا کہ پرجول ریونّا کی جیت انہیں مزید طاقت دے گی؟
  • سب کچھ جاننے کے بعد بھی مودی جی، امت شاہ جی، بی جے پی اور جے ڈی ایس نے پرجول ریونّا کے بارے میں یہ سچ کیوں چھپایا؟
  • جب پرجول ریونّا ہندوستان سے بھاگنے کی کوشش کر رہے تھے تو کیا مودی جی کی وزارت خارجہ یا پاسپورٹ کنٹرول بورڈ کو معلوم نہیں تھا کہ ایک گینگ ریپ کرنے والا ملک سے فرار ہو رہا ہے؟ مودی جی اور امت شاہ جی نے انہیں بھاگنے کی اجازت کیوں دی؟
  • ایس آئی ٹی نے سی بی آئی اور مودی حکومت کو خط لکھا مگر مودی جی یا امت شاہ جی نے اس کا جواب کیوں نہیں دیا؟
  • پرجول ریونّا کا سفارتی پاسپورٹ وزیر اعلیٰ نے ابھی تک منسوخ کیوں نہیں کیا؟
  • ہماری ایس آئی ٹی نے سی بی آئی کو خط لکھ کر درخواست کی کہ وہ انٹرپول کو بلیو کارنر نوٹس جاری کرنے کو کہے تاکہ ہم جان سکیں کہ وہ کہاں ہے۔ مودی جی نے ایسا کیوں نہیں کیا؟
  • اگر گینگ ریپ کرنے والا ملک سے فرار ہو جائے تو اسے واپس لانے کی ذمہ داری کون لے گا؟ ریاستی حکومت یا مرکزی حکومت؟ اگر یہ مرکزی حکومت کا کام ہے تو مودی جی اور امت شاہ جی کیا کر رہے ہیں؟
  • آخر وزیر اعظم مودی پرجول ریونّا سے سوال پوچھنے سے کیوں ڈرتے ہیں؟

سرجے والا نے کہا کہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے متاثرین کے لیے انصاف کا مطالبہ کیا ہے اور اس کو یقینی بنانے کے لیے وزیر اعلیٰ سدارمیا کو گزشتہ دنوں خط بھی لکھا ہے۔ اب کانگریس اپیل کرتی ہے کہ وزیر اعظم مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ہمارے ’10 سوالات‘ کے جواب دیں۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کو نیٹ سے استثنیٰ کی قرارداد اسمبلی میں منظور

کرناٹک قانون ساز اسمبلی میں آج آنے والی مردم شماری کی بنیاد پر لوک سبھا اور اسمبلی حلقوں کی ازسرنوحدبندی”ایک ملک، ایک الیکشن“ کی تجویز اور نیشنل انٹرنس کم ایلجبلیٹی ٹسٹ (نیٹ) کے خلاف قرار دادیں اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے دوران منظور کرلی۔

بجٹ میں ریاستوں سے امتیازی سلوک پر ناراضگی، نیتی آیوگ کی میٹنگ کا بائیکاٹ کرنے 4 وزرائے اعلیٰ کا اعلان

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ذریعے پارلیمنٹ میں عام بجٹ پیش کیے جانے کے بعد سے اس کی شدید مخالفت ہو رہی ہے۔ ملک کی تمام اپوزیشن پارٹیاں و غیر بی جے پی ریاستیں مرکز پر امتیازی سلوک کا الزام عائد کر رہی ہیں۔ ایسے میں 27 جولائی کو دہلی میں ہونے والی نیتی آیوگ کی میٹنگ میں ملک کے 4 ...

ممتا بنرجی کا ’نیتی آیوگ‘ کو ختم کرنے اور ’پلاننگ کمیشن‘ کو بحال کرنے کا مطالبہ

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے نیتی آیوگ کو ختم کرنے اور پلاننگ کمیشن کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔ ممتا بنرجی ہفتہ، 27 جولائی کو نیتی آیوگ کی میٹنگ میں شرکت کے لئے دہلی پہنچی ہیں۔ ممتا بنرجی نے موجودہ تنظیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا، ’’نیتی آیوگ کو ہٹاؤ، پلاننگ کمیشن کو ...

نوی ممبئی میں تین منزلہ عمارت منہدم، متعدد افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ

نوی ممبئی یعنی نئی ممبئی میں ایک تین منزلہ عمارت 'اندرا نواس' گر گئی ہے ۔ عمارت کے ملبے تلے کئی افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ شہباز گاؤں میں اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی این ڈی آر ایف، ممبئی پولیس، محکمہ  فائر اور میونسپلٹی کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور بچاؤ آپریشن شروع کیا۔

سونا 6700 روپے سستا، چاندی میں بھی 13000 روپے کی گراوٹ

  سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے اور یہ اپنی تاریخی بلند ترین سطح سے تقریباً 6700 روپے فی 10 گرام سستا ہو گیا ہے جبکہ چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح سے 13000 روپے فی کلو کم ہو گئی ہے۔

شمال مغربی ہندوستان میں مانسون پھر سے سرگرم، پنجاب-ہریانہ سے دہلی اور یوپی تک بارش کا امکان

جولائی کا آخری ہفتہ جاری ہے اور مانسون ایک بار پھر سرگرم ہو گیا ہے۔ کم بارش سے پریشان شمالی ہندوستان میں اب کئی دنوں تک بارش ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس بار پر بھی خوب بارش ہوگی۔ محکمہ موسمیات نے دہلی سے ممبئی تک بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔

مغربی بنگال اور کیرالہ حکومتوں کا بل پینڈنگ رکھنے کے معاملہ میں سپریم کورٹ نے مرکز سے طلب کیا جواب

سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کر مغربی بنگال اور کیرالہ حکومتوں کے ذریعہ بل پینڈنگ معاملے میں داخل عرضی پر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے مغربی بنگال اور کیرالہ کے گورنرس کے سکریٹریز سے بھی ان ریاستی حکومتوں کی طرف سے داخل علیحدہ درخواستوں کے بارے میں ...