کل منگل 7 مئی کو ہوں گے انتخابات؛ تیاریاں مکمل ؛ بھٹکل میں 248 پولنگ اسٹیشنوں میں ہوگی ووٹنگ؛ای وی ایم کے ساتھ پولنگ بوتھوں پر افسران روانہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 6th May 2024, 7:30 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 6/مئی (ایس او نیوز)  کل منگل کو  لوک سبھا انتخابات کا ملک میں تیسرا مرحلہ اور کرناٹک میں دوسرا مرحلہ ہوگا جس کے دوران ضلع اُترکنڑا سمیت   بیلگام، چکوڈی، باگلکوٹ، بیجاپور، گلبرگہ، رائچور، بیدر، کوپّل، بلاری، ہاویری، دھارواڑ، داونگیرے اور شموگہ میں ووٹنگ ہوگی۔   تمام انتخابی حلقوں میں  پولنگ کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں اور کل 7 مئی بروز منگل کو صبح سات بجے سے پولنگ شرو ع ہونے والی ہے۔

بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر نینا نے بتایا کہ   بھٹکل  میں جملہ 248 پولنگ بوتھس قائم کئے گئے ہیں، جبکہ گروسُدھیندرا کالج کو  انتخابی مرکز بنایا گیا ہے، آج   پیر دوپہر  تمام پولنگ اسٹیشنوں کے لئے  ای وی ایم  مشینوں کے ساتھ  انتخابی افسران کو روانہ کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر نینا نے بتایا کہ  بھٹکل کے 248 پولنگ اسٹیشنوں میں 39 کو نہایت  حساس پولنگ بوتھ قرار دیا گیا ہے، جہاں زائد سیکوریٹی رہے گی اور  پولنگ کے دوران وڈیو گرافی  کے انتظامات  بھی ہوں گے ، جبکہ  50 فیصد پولنگ بوتھوں  کی ویب کاسٹنگ کی جائے گی ، جس کی    نگرانی ریاست سے کی جائے گی ۔ بھٹکل میں تین  خواتین پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں جہاں   صرف خواتین ہی  انتخابی کاروائیوں کو انجام دیں گی۔ پولنگ پارٹیوں کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کِٹس فراہم کی گئی ہے، اسی طرح  ان کے لئے خصوصی سواریوں کا بھی انتظام کیا گیا ہے، جن پولنگ بوتھ پر  بس یا بڑی سواری نہیں جاسکتی، وہاں چھوٹی سواریوں  کا انتظام کیا گیا ہے۔ 

خیال رہے کہ بھٹکل سمیت اُترکنڑا لوک سبھا حلقہ میں کانگریس اور بی جے پی کے درمیان راست مقابلہ ہوگا، کانگریس کی طرف سے ڈاکٹر انجلی نمبالکر کو اُمیدوار بنایا گیا ہے  جبکہ بی جے پی نے  ویشویشور ہیگڈے کاگیری کو میدان میں اُتارا ہے۔ ان دو بڑی پارٹیوں کے اُمیدواروں کے علاوہ   دیگر گیارہ اُمیدوار بھی میدان  میں ہیں جس میں  سوشلسٹ یونٹی سینٹر آف انڈیا (کمیونسٹ) پارٹی کے گنپتی ہیگڈے، کرناٹک راشٹریا سمیتی کے ونائک منگیش نائک، اُتّم پرجا پکش کے سُنیل پوار، آزاد اُمیدوار کرشنا جی پاٹل، چدانند ہنومنتپّا ہریجن، نرنجن اُودے سنہا سرڈیسائی، ناگراج اننت شرالی، اروند گوڈا، اویناش نارائن پاٹل، کرشنا ہنومنتپّا بلیگار، راج شیکھر شنکر ہینڈلگی شامل ہیں۔

انتخابی کاروائی صبح سات بجے شروع ہوکر  شام چھ بجے اختتام کو پہنچے گی۔ بھٹکل میں چونکہ مسلمانوں کی پولنگ نہایت کم ریکارڈ کی جاتی رہی ہے،  ایسے میں   قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنطیم سمیت دیگر مسلم اداروں نے  زور دیا ہے کہ   اِس بار کے  انتخابات میں  مسلمان  بالکل غفلت نہ برتیں  اور  پہلی فرصت میں   پولنگ اسٹیشنوں میں پہنچ  کر اپنا اپنا ووٹ دیں۔ اس تعلق سے مسلم آبادی والے    پولنگ بوتھوں کے باہر  متعلقہ علاقوں کے اسپورٹس سینٹروں کی ذمہ داران موجود رہیں گے، جن   سے  ضروری  رہنمائی حاصل  کی جاسکتی ہے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات میں بھٹکل کے مسلم اکثریتی پولنگ بوتھوں پر78 فیصد سے بھی زائد پولنگ؛ تنظیم نے کی فیڈریشن اور اسپورٹس سینٹروں کے نوجوانوں کی ستائش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں اُترکنڑا حلقہ کے بھٹکل میں مسلم اکثریتی پولنگ بوتھوں پر 78 فیصد سے بھی زائد ووٹنگ کرانے میں کامیاب ہونے پر قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و  تنظیم نے بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے نوجوانوں اور شہر کے مختلف اسپورٹس سینٹروں اور دیگر اداروں کے ...

بھٹکل کے چوروں کی کہانی - کیا کہتا ہے کنڑا روزنامہ کراولی منجاو !

کاروار سے شائع ہونے والا ضلع اُترکنڑا کا معروف کنڑا روزنامہ   کراولی منجاو  نے اپنے سرسی رپورٹر راجو کانسور کی ایک رپورٹ کو اپنے فرنٹ صفحہ پر شائع کیا ہے جس میں بھٹکل کے عادی چوروں کی کہانی بیان کی گئی ہے ۔ 

کاروار: یکم جولائی سے ہوگا آئی پی سی اور سی آر پی سی کی جگہ نئے قانون کا نفاذ

ملک میں آزادی کے بعد سے اب تک تعزیرات ہند (انڈین پینل کوڈ)، فوجداری قانون (کریمنل پروسیجر کوڈ) اور قانون شہادت (ایویڈنس ایکٹ) کے تحت جو مقدمات درج ہوتے تھے ،اب ان کی جگہ یکم جولائی سے 'بھارتیہ نیائے سنہیتے'، 'بھارتیہ ناگرک سرکھشا سنہیتے' اور 'بھارتیہ ساکشیہ سنہیتے' جیسے نئے قوانین ...

بھٹکل کے بینگرے میں کمپاونڈ تعمیر کرنے کا تنازعہ - پنچایت نائب صدر پر حملہ

بھٹکل تعلقہ کے بینگرے گرام میں سڑک سے متصل کمپاونڈ کی دیوار تعمیر کرنے کے خلاف گاوں والوں کی طرف سے اعتراض اور شکایت موصول ہونے پر جائزہ لینے کے لئے  پہنچے پنچایت نائب صدر اور کانگریس لیڈر گوندنائک پر دو بھائیوں نے حملہ کردیا۔ واردات جمعہ کی شام کو پیش آئی۔