ای ڈی کی گرفتاری کے خلاف ہیمنت سورین سپریم کورٹ پہنچے

Source: S.O. News Service | Published on 6th May 2024, 5:07 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 6/مئی (ایس او نیوز /ایجنسی) جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی ان کی عرضداشت کو ہائی کورٹ سے مسترد کیے جانے کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ سورین کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل کپل سبل نے انتخابات کے پیش نظر درخواست کی جلد از جلد سماعت کی درخواست کی ہے۔ اس پر چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے کہا ہے کہ یہ معاملہ جسٹس سنجیو کھنہ کی سربراہی والی بنچ کے سامنے ہے اور اس پرجلد سماعت کی جائے گی۔

واضح رہے کہ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے 3 مئی کو ہیمنت سورین کی رٹ عرضداشت کو مسترد کر دیا تھا، جس میں انہوں نے ای ڈی کی گرفتاری کو چیلنج کیا تھا۔ عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ کو ضمانت دینے سے بھی انکار کر دیا تھا۔ اپنی درخواست میں سورین نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی گرفتاری بلاجواز تھی اور کیس میں ان کا ریمانڈ من مانی اور غیر قانونی ہے۔ ہیمنت سورین کو ای ڈی نے جنوری میں زمین گھوٹالہ کیس میں گرفتار کیا تھا۔ وہ فی الحال رانچی کی برسا منڈا سینٹرل جیل میں عدالتی حراست میں ہیں۔

جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین سے غیر قانونی کان کنی کے معاملے کے ساتھ ساتھ ریاستی دارالحکومت رانچی میں مبینہ زمین گھوٹالہ کے سلسلے میں منی لانڈرنگ کے الزام میں تفتیش کی جا رہی ہے۔ ای ڈی دونوں معاملات کی جانچ کر رہی ہے۔ تحقیقاتی ایجنسی کا کہنا ہے کہ تقریباً 8.5 ایکڑ کی زمین گھوٹالے کے ذریعے بنائی گئی ہے۔ ای ڈی نے ہیمنت سورین پر زمین پر قبضہ کرنے اور اس کا استعمال کرنے کا الزام لگایا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

دہلی میں درجۂ حرارت 14 سال کا ریکارڈ توڑ 47 ڈگری کے پار، پنجاب میں 11 سال کا ٹوٹا ریکارڈ

ہندوستان کی کئی ریاستوں میں سورج کی تمازت نے عوام کو بے حال کر دیا۔ شدید گرمی سے معمولات زندگی درہم برہم دکھائی دے رہا ہے۔ محکمہ موسمیات نے کئی ریاستوں میں 21 مئی تک لو (گرم ہوا) چلنے کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے گزشتہ روز ہی اپنے ایک بیان میں واضح کر دیا تھا کہ شمالی ...

بی جے پی نے سواتی مالیوال کو بلیک میل کیا اور پھر کیجریوال کے خلاف سازش میں اسے شامل کیا، عآپ کا دعویٰ

عآپ لیڈر آتشی نے ہفتہ کے روز دعویٰ کیا کہ ان کی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ سواتی مالیوال ناجائز بھرتی معاملے میں گرفتاری کا سامنا کر رہی ہیں اور انھیں بی جے پی نے ’بلیک میل‘ کر وزیر اعلیٰ کیجریوال کے خلاف سازش کا حصہ بنایا۔

مالیوال حملہ کیس: چیف منسٹر کجریوال کا پی اے ویبھو کمار گرفتار

دہلی کمیشن برائے خواتین (ڈی سی ڈبلیو) کی سابق سربراہ سواتی مالیوال کی ایف آئی آر پر کارروائی کرتے ہوئے دہلی پولیس نے ہفتہ کے روز اروند کجریوال کے پرسنل سکریٹری ویبھو کمار کو چیف منسٹر دہلی کی قیامگاہ سے گرفتار کرلیا۔

2023 میں ’انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن‘ نے سب سے زیادہ ہندوستانیوں کو پریشان کیا، دیگر ممالک کے مقابلے حالت دگر گوں

دنیا میں کئی مواقع پر انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن کی خبریں سامنے آتی رہی ہیں۔ 2023 کا سال اس معاملے میں بدترین قرار دیا جا رہا ہے۔ خصوصاً ہندوستانی انٹرنیٹ صارفین کے لیے سال 2023 سب سے خراب رہا۔

وزیر اعظم مودی نے اپنے دس سال کے دور کا حساب نہیں دیا: تیجسوی یادو

بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور بہار اسمبلی میں قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو نے الزام لگایا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ دس سال کے اپنے دور اقتدار میں ترقی کے لیے کیا کیا کام کیے ہیں، ان کا حساب ان کے پاس نہیں ہے۔ تیجسوی سارن پارلیمانی حلقے سے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کی ...

بی جے پی کا تقسیم کرنے کا خواب کبھی حقیقت نہیں بنے گا: ایم کے اسٹالن

  تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کا تقسیم کرنے کا خواب پورا نہیں ہوگا اور اپوزیشن کی قیادت والے انڈیا اتحاد کی جیت ہوگی۔