کویتا کو نہیں ملی راحت، ای ڈی-سی بی آئی کیس میں عدالت سے درخواست ضمانت مسترد

Source: S.O. News Service | Published on 6th May 2024, 5:14 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی، 6/مئی (ایس او نیوز /ایجنسی) دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں گرفتار بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) لیڈر کے. کویتا کو پیر (6 مئی 2024) کے روز راؤز ایونیو کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے ای ڈی اور سی بی آئی دونوں ہی معاملوں میں ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ دونوں ہی تفتیشی ایجنسیوں نے عدالت میں کے. کویتا کی ضمانت کی درخواست کی شدید مخالفت کیں، جنہیں منظور کرتے ہوئے عدالت نے کے. کویتا کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔

خبروں کے مطابق ای ڈی و سی بی آئی نے عدالت میں کے. کویتا کی ضمانت کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالے کے اس معاملے میں وہ اہم سازش کاروں میں سے ایک ہیں۔ اگر انہیں ضمانت دی جاتی ہے تو وہ گواہوں کو متاثر کرنے کے ساتھ ہی ثبوتوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نیز تفتیش میں رخنہ بھی ڈال سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ بی آر ایس لیڈر کے کویتا کو دہلی آبکاری بدعنوانی کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔ اسی معاملے میں اروند کیجریوال بھی گرفتار ہیں۔ ای ڈی نے کے. کویتا کو اس معاملے میں دو سمن جاری کیے تھے مگر وہ ای ڈی کے سامنے حاضر نہیں ہوئیں۔ انہوں نے ان سمن کے خلاف سپریم کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی، جس پر سپریم کورٹ نے سماعت 19 مارچ 2024 تک ملتوی کر دی تھی، اور اس سے قبل 15 مارچ کو ای ڈی نے انہیں گرفتار کر لیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

ہمیں ڈرپوک لوگ نہیں، ببر شیر کانگریسی چاہیے؛ راہل گاندھی نے دہلی کے رام لیلا میدان میں جلسہ عام سے کیا خطاب

راہل گاندھی نے آج دہلی واقع رام لیلا میدان میں ایک عظیم الشان جلسہ سے خطاب کر راجدھانی میں لوک سبھا انتخاب کی مہم کو رفتار دے دی ہے۔ انھوں نے تقریب میں موجود زبردست بھیڑ سے خطاب کرتے ہوئے ایک بار پھر کانگریس کارکنان کو ’ببر شیر‘ کہہ کر پکارا، ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ ’’ہمیں ...

راہل گاندھی بہت اچھے وزیر اعظم بن سکتے ہیں، کیونکہ وہ ملک کی گہرائیوں کو سمجھتے ہیں: پرینکا گاندھی

لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ایک میڈیا ادارہ کو انٹرویو دیتے ہوئے راہل گاندھی کے تعلق سے کئی اہم باتیں سامنے رکھیں۔ انھوں نے کہا کہ پی ایم مودی ہندو مذہب سے متعلق مباحثہ میں راہل گاندھی کا سامنا نہیں کر پائیں گے۔ ایسا اس لیے ...

آئین تبدیل کرنے کا بی جے پی کا خفیہ ایجنڈہ ہے ؛ کانگریس کے سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ نے کہا کہ آر ایس ایس آئین کو مکمل طور پر تسلیم نہیں کرتا

مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلیٰ دگوجے سنگھ نے کانگریس دفتر میں منعقد پریس کانفرنس میں کہاکہ بی جے پی آئین کو تبدیل کرنے کا خفیہ ایجنڈہ چلا رہی ہے۔ بی جے پی ملک میں نیا آئین نافذ کرنے کی مکروہ کوشش میں ہے، یہی وجہ ہے کہ ۱۹۵۰ءسے آر ایس ایس نے ہندوستانی آئین کو مکمل طورپر تسلیم ...

اروند کیجریوال نےکہا کہ اپنے تمام ساتھیوں کیساتھ بی جے پی دفتر آرہا ہوں جسے گرفتار کرنا ہے کرلو

عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال  بی جے پی کی دھمکیوں ، گرفتاریوں اور مسلسل کارروائیوں سے اس قدر تنگ آگئے ہیں کہ وہ اب جنگ پر آمادہ ہو گئے ہیں۔

دہلی میں درجۂ حرارت 47 ڈگری کے پار، پنجاب میں 11 سال کا اور دہلی میں 14 سال کا ٹوٹا ریکارڈ

ہندوستان کی کئی ریاستوں میں سورج کی تمازت نے عوام کو بے حال کر دیا۔ شدید گرمی سے معمولات زندگی درہم برہم دکھائی دے رہا ہے۔ محکمہ موسمیات نے کئی ریاستوں میں 21 مئی تک لو (گرم ہوا) چلنے کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے گزشتہ روز ہی اپنے ایک بیان میں واضح کر دیا تھا کہ شمالی ...

پرجول ریونا کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری، عدالت نے ایس آئی ٹی کو دی اجازت

کرناٹک کی ہاسن سیٹ سے  رکن پارلیمنٹ اور بی جے پی کی انتخابی اتحادی جے ڈی ایس کے معطل امیدوار پرجول ریونا ان دنوں خبروں میں ہیں۔ اس کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔ گزشتہ ماہ پرجول ریونا   پر جنسی طور پر ہراساں کرنے، سیکڑوں ویڈیوز ریکارڈ کرنے، دھمکیاں دینے اور سازش ...

رائل چیلنجرز بنگلور ونے چنئی سپر کنگز کو 27 رن سے شکست دے کر پلے آف میں داخلہ حاصل کیا

  رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) نے بلے بازوں وراٹ کوہلی (47) ، فاف ڈوپلیسی (54) رجت پاٹیدار (41) اور کیمرون گرین کی شاندار کارکردگی کے بعد گیندبازی کی عمدہ گیندبازی کی بدولت انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے ایک اہم میچ میں چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کو سے27 رن سے شکست دے کر پلے آف میں ...

مالیوال حملہ کیس: چیف منسٹر کجریوال کا پی اے ویبھو کمار گرفتار

دہلی کمیشن برائے خواتین (ڈی سی ڈبلیو) کی سابق سربراہ سواتی مالیوال کی ایف آئی آر پر کارروائی کرتے ہوئے دہلی پولیس نے ہفتہ کے روز اروند کجریوال کے پرسنل سکریٹری ویبھو کمار کو چیف منسٹر دہلی کی قیامگاہ سے گرفتار کرلیا۔

دہلی میں بڑھتی آلودگی کی ذمہ دار مودی حکومت ہے، کانگریس کا سنگین الزام

دہلی میں بڑھتی آلودگی کے لیے کانگریس نے مرکز کی مودی حکومت کو ذمہ دارٹھہریا ہے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے آج (17 مئی) کو ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ معیار کو نظر انداز کرتے ہوئے دہلی میں تقریباً ایک درجن بجلی گھروں میں کوئلہ استعمال کیا جا رہا ہے اور مرکز کی ...

مہاراشٹر غداروں کو کبھی معاف نہیں کرتا، ادھوٹھاکرے کا ایکناتھ شندے گروپ پر سخت حملہ

ملک میں لوک سبھا انتخابات کے چار مرحلوں میں ووٹنگ ہوچکی ہے۔ پانچویں مرحلے کے تحت 20 مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ تمام سیاسی پارٹیاں انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔ اس دوران شیوسینا (یو بی ٹی) کے صدر ادھو ٹھاکرے نے شیوسینا توڑنے والوں کے ساتھ بی جے پی پر جم کر نشانہ سادھا ہے۔ انہوں نے کہا ...

بھٹکل؛ پڑوسی ریاست کیرالہ میں بھٹکلی اسٹوڈینٹس کی نمایاں کامیابی

پڑوسی ریاست کیرالہ کے کالی کٹ میں  بھٹکل کی ایک طالبہ  خدیجہ افزا ء بنت  محمد امجد جعفر نے گریڈ 12 کے شعبہ سائنس میں  98 فیصد کے ساتھ شاندار کامیابی درج کی ہے۔ اس طالبہ نے ہندی میں سو میں سو مارکس، میتھس سائنس میں 120 میں  120 ،  فزیکس میں 120 میں 119 اورانگلش میں سو میں 99 مارکس حاصل کئے ...