Wed, 06 Aug 2025 11:31:34
کرناٹک اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (کے ایس آر ٹی سی) کے ملازمین کی جانب سے تنخواہوں اور سروس شرائط میں بہتری کے مطالبے پر دی گئی غیر معینہ مدت کی ریاست گیر ہڑتال نے پبلک ٹرانسپورٹ نظام کو متاثر کیا، تاہم کرناٹک ہائی کورٹ کی مداخلت کے بعد یہ ہڑتال 7 اگست تک ملتوی کر دی گئی۔
View more
Wed, 06 Aug 2025 11:16:20
کرناٹک کے ضلع بیلگاوی میں ساودتی تعلقہ کے ہولیکٹی گاؤں کی سرکاری اسکول میں ذہنی و اخلاقی طور پر زوال پذیر فرقہ پرست ذہنیت نے انسانیت کو شرمسار کر دیا، جب محض مذہبی تعصب کی بنیاد پر اسکول کے طلبہ کے پینے کے پانی میں زہر ملانے کی ناپاک کوشش سامنے آئی۔جس سے چونکا دینے والا یہ واقعہ صرف اس لیے پیش آیا کہ اسکول کے مسلم ہیڈ ماسٹر سلیمان گوری نایک کو بدنام کرتے ہوئے انہیں یہاں سے ہٹایا جائے۔
View more
Wed, 06 Aug 2025 11:06:39
آزادی کے جشن کے موقع پر بنگلورو کے تاریخی لال باغ میں 218 واں سالانہ پھل و پھولوں کی نمائش (فلاور شو) اس سال 7 اگست سے شروع ہو رہی ہے، جو 18 اگست 2025 تک جاری رہے گی۔ اس بار کی نمائش کو ویرا رانی کِتّور چِنّما اور کرانتی ویر سنگولّی راینّا کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے طور پر ترتیب دیا گیا ہے۔
View more
Tue, 05 Aug 2025 18:15:04
ریاستی وزیر برائے مالگزاری کرشنا بائرے گوڑا نے کہا ہے کہ حکومت کرناٹک کی جانب سے شروع کی گئی ’’بھُو سرکشا‘‘ مہم کا بنیادی مقصد کسانوں کو سرکاری دفاتر کے چکر سے نجات دلانا اور انہیں گھر بیٹھے زمین سے متعلق محفوظ دستاویزات کی آن لائن سہولت فراہم کرنا ہے۔ یہ بات انہوں نے پیر کو بنگلورو اربن ضلع کے ڈپٹی کمشنر دفتر میں مہم کے تحت دستاویزات کی اسکیننگ اور ڈیجیٹلائزیشن کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔
View more
Tue, 05 Aug 2025 12:37:26
کرناٹک کے گاؤں ہنومنتھ پورا میں ۲۰؍ مور مردہ پائے گئے۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کسانوں نے ایک ندی کے کنارے۱۷؍ مادہ اور ۳؍ نر موروں کی لاشیں دریافت کیں۔
View more
Tue, 05 Aug 2025 11:12:50
کرناٹک کے وزیر صحت و خاندانی بہبود دنیش گنڈو راؤ نے آج ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ریاست میں دوا اور خوراک کی حفاظت کے لیے سخت اصلاحات اور اقدامات کا اعلان کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت غیر معیاری ادویات، مضر صحت خوراک اور ناقص اشیاء کی فروخت کے خلاف سنجیدہ قانونی کارروائی کر رہی ہے تاکہ عوام کو بہتر، محفوظ اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
View more
Tue, 05 Aug 2025 11:07:22
کرناٹک کے وزیر برائے مالگزاری (ریونیو) کرشنا بائرے گوڈا نے اعلان کیا ہے کہ ریاستی حکومت کی جانب سے شروع کی گئی "نَنّا بھومی گارنٹی مہم" کے تحت دسمبر 2025 تک دو لاکھ زرعی زمینوں کی پوڈی (سروے و تقسیم) کی کارروائی مکمل کی جائے گی، جس سے تقریباً 30 لاکھ کسان مستفید ہوں گے۔
View more
Tue, 05 Aug 2025 10:58:40
کرناٹک ہائی کورٹ کی جانب سے ریاست میں 5 اگست سے شروع ہونے والی مجوزہ ہڑتال پر عبوری روک لگانے کے بعد، کرناٹک اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (کے ایس آر ٹی سی) کے منیجنگ ڈائریکٹر اکرم پاشاہ نے ملازمین سے اپیل کی ہے کہ وہ عدالتِ عالیہ کے حکم کا احترام کریں اور ہڑتال سے گریز کریں۔
View more
Mon, 04 Aug 2025 19:53:37
کرناٹک حکومت نے منشیات کی بڑھتی ہوئی لعنت پر روک لگانے کے لیے ایک انسداد منشیات ٹاسک فورس (اے این ٹی ایف) قائم کی ہے، جس میں 66 اہلکاروں کی تعیناتی کو منظوری دی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ سائبر کرائم کی وارداتوں پر قابو پانے کے ایک الگ یونٹ قائم کی گئی ہے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy