Mon, 11 Aug 2025 11:22:33
وزیر اعلیٰ سدارامیا نے کہا ہے کہ بنگلورو میٹرو منصوبے کے اخراجات میں ریاستی حکومت کا حصہ 87.37 فیصد ہے، جبکہ مرکزی حکومت کا حصہ صرف 12.63 فیصد ہے۔ انہوں نے مرکز سے اپیل کی کہ وہ بنگلورو کی ترقی کے لیے زیادہ سے زیادہ تعاون فراہم کرے، کیونکہ یہ شہر ملک کی آئی ٹی برآمدات میں 35 تا 40 فیصد حصہ رکھتا ہے۔
View more
Sun, 10 Aug 2025 18:53:13
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں 22,800 کروڑ روپے مالیت کے بڑے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کا افتتاح اور سنگِ بنیاد رکھا۔ ان منصوبوں میں بنگلورو میٹرو کی یلو لائن کا افتتاح، میٹرو فیز-3 کے منصوبے کا سنگِ بنیاد اور تین نئی وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کا آغاز شامل ہے۔
View more
Sun, 10 Aug 2025 13:19:36
شہر کے بس اسٹینڈ پر دھماکہ خیز مادے کی تھیلی بازیافت ہونے کے معاملے میں خلاصی پالیہ پولیس نے دو اور ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے، جس کے ساتھ اس معاملے میں گرفتار ملزمین کی تعداد پانچ ہوگئی ہے ۔
View more
Sat, 09 Aug 2025 17:04:43
کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدارمیا نے اعلان کیا ہے کہ لوک سبھا انتخابات میں مبینہ ووٹ فراڈ اور انتخابی بے ضابطگیوں کے الزامات کی جانچ محکمۂ قانون کے ذریعے کرائی جائے گی، اور ایڈوکیٹ جنرل کی سفارشات کی روشنی میں ضروری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
View more
Sat, 09 Aug 2025 07:38:29
انتخابی دھاندلیوں کے خلاف جمعہ کو بینگلور میں کانگریس نے زبردست احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ملک بھر میں جمہوریت کے تحفظ اور بقا کیلئے "کرو یا مرو" تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا۔
View more
Thu, 07 Aug 2025 20:27:48
ریاستی وزیر اعلیٰ سدارامیا کی صدارت میں منعقدہ کرناٹک کابینہ کے اجلاس میں آج کئی اہم اور عوامی فلاحی فیصلے منظور کیے گئے۔ ان میں اقلیتی تعلیمی اداروں کے لیے رعایت، غریب طلبہ کے لیے ہاسٹل، صحت کے شعبے میں نئے اسپتال اور نرسنگ کالجوں کا قیام، آبی و آبپاشی منصوبوں پر بھاری رقم کی منظوری اور شہری منصوبہ بندی سے متعلق ترمیمی بل شامل ہیں۔
View more
Thu, 07 Aug 2025 18:16:31
دھرمستھلا اجتماعی تدفین معاملے کی رپورٹنگ کے لیے پہنچے یوٹیوبرز پر ہوئے حملے پر معروف ساوتھ انڈین اداکار پرکاش راج نے سخت مذمت کی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر لکھا کہ":دھرمستھلا کو بدنام کرنے کا کام ان غنڈوں نے کیا ہے۔ اگر ظالمانہ طریقے سے قتل کی گئی سوجنیا کے لیے انصاف مانگا جائے تو ان لوگوں کو غصہ کیوں آتا ہے
View more
Thu, 07 Aug 2025 17:57:19
زیر اعلیٰ کرناٹک اور سینئر کانگریس لیڈر سدارامیا نے وزیر اعظم نریندر مودی کی خارجہ پالیسی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ہندوستان پر 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دراصل مودی حکومت کی ناکام سفارتی حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔ سدارامیا نے کہا کہ راہول گاندھی نے جن خدشات کا بر وقت اظہار کیا تھا، آج وہ سب سچ ثابت ہو رہے ہیں۔
View more
Thu, 07 Aug 2025 11:31:58
کرناٹک کے وزیر صحت و خاندانی بہبود دنیش گنڈو راؤ نے مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا کو ایک تفصیلی وضاحتی مکتوب روانہ کرتے ہوئے ریاست میں جن اوشدھی کیندروں سے متعلق حالیہ فیصلے پر وضاحت پیش کی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت نے جن اوشدھی مراکز کو مکمل طور پر بند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے، بلکہ پابندی صرف سرکاری اسپتالوں کے احاطوں تک محدود ہے تاکہ مریضوں کو باہر سے ادویات خریدنے پر مجبور نہ کیا جائے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy