Wed, 30 Jul 2025 12:21:47
وزیراعلیٰ کرناٹک سدارامیا نے آج ودھان سودھا، بنگلورو میں ضلع میسورو کی ترقیاتی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے ایک خصوصی اجلاس کی صدارت کی۔ اس اجلاس میں ضلع کے نگران وزیر، متعلقہ وزراء اور ارکانِ اسمبلی نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں، زرعی سرگرمیوں اور بجٹ کے مؤثر استعمال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
View more
Wed, 30 Jul 2025 12:08:26
کرناٹک کے رائچور ضلع میں 79 ٹن یوریا کھاد کی کالابازاری کا انکشاف ہوا ہے، جس پر کسانوں نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے ضلع افسران سے شکایت کی ہے۔
View more
Wed, 30 Jul 2025 12:05:10
کرناٹک میں بدعنوانی کے خلاف لوک آیکت نے منگل کے روز ریاست بھر میں زبردست کارروائی انجام دی۔ مختلف اضلاع میں سرکاری افسروں کے گھروں، دفاتر اور کلینکس پر چھاپے مارے گئے، جن کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی غیر محسوب دولت اور جائیدادوں کا انکشاف ہوا ہے۔
View more
Wed, 30 Jul 2025 11:52:37
ریاستی وزیر برائے دیہی ترقیات و پنچایت راج اور ضلع انچارج وزیر پریانک کھرگے نے کلبرگی میں پولیس افسران کے ساتھ منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں غیرقانونی سرگرمیوں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اس معاملے میں "زیرو ٹالرنس" کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
View more
Tue, 29 Jul 2025 20:18:45
سلیکان سٹی بینگلورو میں آوارہ کتوں نے ایک 68 سالہ بزرگ پر حملہ کرکے انہیں موت کے گھاٹ اتار دیا۔ یہ خوفناک واقعہ بینگلورو کے کوڈیگے ہلی پولیس تھانے کی حدود میں واقع ٹیلی کام لے آؤٹ علاقے میں پیش آیا، جہاں سِینپا نامی شخص پر تقریباً 8 سے 9 کتوں نے اچانک حملہ کر دیا۔
View more
Tue, 29 Jul 2025 19:04:55
وزیر اعلیٰ کرناٹک جناب سدارامیا یکم اگست کو دہلی کے دورہ پر روانہ ہوں گے، جہاں وہ دو اہم قومی پروگراموں میں شرکت کریں گے۔ ان کے اس دورے کا مقصد نہ صرف ریاست کرناٹک کو ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کے میدان میں فروغ دینا ہے بلکہ سماجی انصاف جیسے حساس موضوع پر اپنا مؤقف بھی پیش کرنا ہے۔
View more
Tue, 29 Jul 2025 18:57:10
کرناٹک اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (KSRTC) نے بسوں میں لگیج سے متعلق پالیسی میں کسی بھی نئی تبدیلی کی خبروں کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ادارے نے حالیہ دنوں میں اس سلسلے میں کوئی نیا اصول یا ضابطہ نافذ نہیں کیا ہے۔
View more
Tue, 29 Jul 2025 18:50:05
کلبرگی ضلع نے عوامی خدمات کی بروقت اور مؤثر فراہمی میں شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے ریاست بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ یہ اعزاز ضلع ڈپٹی کمشنر محترمہ بی. فوزیہ ترنم اور ان کی ٹیم کی بہترین کارکردگی کا نتیجہ ہے، جنہیں ریونیو کمشنر کی جانب سے خصوصی طور پر سراہا گیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy