Thu, 21 Aug 2025 17:43:12
بنگلورو شہری ضلع کے ڈپٹی کمشنر جی۔ جگدیش نے واضح ہدایت دی ہے کہ سڑک قوانین توڑنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، خاص طور پر وہیلنگ کرنے والے نوجوانوں کا ڈرائیونگ لائسنس مستقل طور پر منسوخ کیا جائے اور ان کے خلاف مقدمے درج کیے جائیں۔
View more
Thu, 21 Aug 2025 17:25:05
بنگلورو سنٹرل پارلیمانی حلقے کی ووٹر لسٹ میں مبینہ گڑبڑی کا معاملہ سپریم کورٹ جا پہنچا ہے۔ اس ضمن میں سپریم کورٹ کے وکیل روہت پانڈے نے ایک مفاد عامہ کی عرضی (پی آئی ایل) دائر کی ہے، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس پورے معاملے کی آزادانہ اور شفاف جانچ کرائی جائے اور اس کے لیے سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی جائے۔
View more
Thu, 21 Aug 2025 10:47:59
ریاست کے سرکاری و نجی اسپتالوں کی عمارتوں میں آگ بجھانے کے حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کے مقصد سے آج وِدھان سودھا میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس اجلاس کی صدارت وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور نے کی۔
View more
Wed, 20 Aug 2025 17:58:36
ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ آنجہانی دیوراج ارس کی 110 ویں یومِ پیدائش تقریب اور "دیوراج ارس ایوارڈ" کی تقسیم آج ودھان سودھا کے بینکویٹ ہال میں شاندار انداز میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سدارامیا نے سینئر صحافی کَلّے شِووتّم راؤ کو اس سال کا دیوراج ارس ایوارڈ پیش کیا۔
View more
Wed, 20 Aug 2025 17:11:27
کرناٹک حکومت نے درج فہرست ذاتوں (ایس ٹی) کے لیے داخلی ریزرویشن نافذ کرنے کی سمت میں ایک تاریخی قدم اٹھایا ہے۔ کابینہ نے ریزرویشن کے فیصلے پر مہر لگاتے ہوئے ایک دیرینہ مطالبے کو پورا کر دیا ہے۔
View more
Tue, 19 Aug 2025 12:25:53
ریاست میں اعلیٰ تعلیم کے شعبے سے متعلق مختلف مسائل پر غور کے لیے آج ودھان سودھا میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت قانون ساز کونسل کے چیئرمین بسوراج ہوراٹی نے کی۔ اجلاس میں اعلیٰ تعلیم کے وزیر ڈاکٹر ایم سی سدھاکر، اساتذہ و گریجویٹ حلقہ کے اراکین اسمبلی کے علاوہ محکمۂ اعلیٰ تعلیم کے پرنسپل سیکریٹری، کمشنر، ڈائریکٹر اور دیگر اعلیٰ افسران شریک رہے۔
View more
Mon, 18 Aug 2025 19:29:20
ریاستی وزیر برائے مالگزاری کرشنا بائرے گوڈا نے اسمبلی اجلاس میں وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بغیر حکم اراضی (Unauthorised Land Applications) کے سلسلے میں نہ حکومت اور نہ ہی افسران کی جانب سے کوئی غیر قانونی عمل ہوا ہے، پورا عمل قانون کے مطابق شفاف انداز میں جاری ہے۔
View more
Mon, 18 Aug 2025 18:40:35
الیکشن کمیشن آف انڈیا کی حالیہ پریس کانفرنس پر اپوزیشن نے سخت برہمی ظاہر کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ کمیشن نے غیر جانبدار ریفری کی طرح کام کرنے کے بجائے حکمراں جماعت بی جے پی کے آلہ کار کا کردار ادا کیا ہے۔ کانگریس اور انڈیا اتحاد کا کہنا ہے کہ اس پریس کانفرنس نے شفافیت پیدا کرنے کے بجائے عوامی شکوک و شبہات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
View more
Mon, 18 Aug 2025 18:32:46
ریاستی وزیر صحت و خاندانی بہبود دنیش گنڈو راؤ نے اعلان کیا ہے کہ اچانک بڑھتے ہوئے دل کے دوروں کی روک تھام اور فوری علاج کی فراہمی کے مقصد سے ریاست کے تمام تعلقہ اسپتالوں اور کمیونٹی ہیلتھ سینٹروں میں ٹیلی ای۔سی۔جی سہولت فراہم کی جائے گی۔ اس سہولت کے ذریعے مریضوں کو مقامی سطح پر ہی بروقت تشخیص اور علاج میسر ہوگا اور ماہر ڈاکٹروں سے براہ راست رہنمائی بھی حاصل ہوگی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy