Sat, 08 Apr 2023 13:43:02
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر مولانا رابع حسنی ندوی کی طبیعت بگڑ گئی ہے۔ انہیں رائے بریلی سے لکھنؤ لایا گیا ہے اور اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ نمونیا اور سانس لینے میں دشواری کی وجہ سے انہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کی ٹیم علاج میں مصروف ہے،
View more
Sat, 08 Apr 2023 12:53:09
کرناٹک میں ہونے والے انتخابات میں لنگایت اور اوکلیگاس برادری فیصلہ کن کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ستر سے زیادہ اسمبلی حلقوں میں 17 فیصد سے کچھ زیادہ لنگایت برادری اور 15 فیصد اوکلیگاس 35 حلقوں میں ہیں۔
View more
Sat, 08 Apr 2023 12:42:11
کرناٹک بی جے پی کے رکن اسمبلی سنجیو متندور نے دکشن کنڑا کی نامعلوم خاتون کے ساتھ اپنی مبینہ ناشائستہ تصاویر کی اجرائی کے سلسلے میں پولیس میں شکایت درج کروائی۔ متندور نے یہ بھی کہا کہ وائرل تصاویر تحریف شدہ ہیں اور ان کے زوال کو یقینی بنانے سازش کے حصے کے طور پر وائرل کی گئیں۔
View more
Sat, 08 Apr 2023 12:36:13
دیہی ترقیاتی اسکیم کی سرویس نمائندہ کے طور پر کام کرنے والی دو لڑکیوں کی یہاں خانگی دواخانہ میں شدید درد شکم سے موت ہوگئی۔
View more
Sat, 08 Apr 2023 12:22:42
انتخابات بی جے پی کے لئے چیلنج بن چکے ہیں کیونکہ اگر 2024 عام انتخابات سے قبل بی جے پی کو کرناٹک میں شکست ہوتی ہے تو ملک بھر میں بی جے پی کے پاؤں اکھڑنے کا خدشہ ہے اسی لئے پارٹی نہ صرف سیکولر اور مسلم ووٹ کی تقسیم کی کوشش کررہی ہے بلکہ ان میں اپنا حصہ بھی تلاش کررہی ہے
View more
Sat, 08 Apr 2023 12:11:19
”گرین ریلوے“ کی جانب سے گامزن ساؤتھ ویسٹرن ریلوے نے گزشتہ اقتصادی سال میں 874کلو میٹر لین کو الیکٹری فکیشن کے ذریعہ دیگر شعبہ جات پر سبقت حاصل کر تے ہو ئے ریکارڈ قائم کیا ہے۔ اس طرح اس شعبہ میں 72فیصد لین کاا لیکٹری فکیشن مکمل ہوا ہے۔
View more
Sat, 08 Apr 2023 12:01:33
محکمہ ریلویز کی جانب سے بھارت گوروٹرین کے تحت چلنے والی ریل سروس ساؤتھ اسٹار ریل نے وادی کشمیر کے لئے ریل سرویس شروع کی ہے۔کوئمبتور سے روانہ ہونے والی مذکورہ ریل گاڑی بنگلور کے یلہنکا سے ہو تے ہو ئے کشمیر کے لئے روانہ ہو گی۔
View more
Sat, 08 Apr 2023 11:54:42
ریاستی اسمبلی انتخابات کے لئے زبردست تیاری کر رہے سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کے اخراجات پر کڑی نظر رکھنے مرکزی انتخابی کمیشن کی جانب سے بیرونی ریاستوں سے آئی آر ایس،آئی اے ایس،آئی پی ایس افسران کو ریاست روانہ کیا گیا ہے۔
View more
Sat, 08 Apr 2023 11:48:56
کرناٹک پر دیش کانگریس کمیٹی(کے پی سی سی) کے ترجمان رمیش بابو نے الزام لگایا کہ ریاست میں حکمران جماعت بی جے پی کے40اراکین اسمبلی کے خلاف فوجداری مقدمہ درج ہیں۔بی جے پی کے35فیصد اراکین اسمبلی فوجداری مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں اور بی جے پی غنڈہ عناصر کو پارٹی میں شامل کر کے انہیں تحفظ فراہم کر رہی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy