Sun, 09 Apr 2023 11:45:17
شمالی ہندوستان سمیت ملک بھر میں گرمی کی شدت محسوس کی جانے لگی ہے۔ جنوب کی کئی ریاستوں میں جہاں درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سیلسیس درج کیا جا رہا ہے، وہیں، شمالی ہندوستان میں بھی پارہ 36 ڈگری سیلسیس تک پہنچ رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہاراشٹر، چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش، تلنگانہ اور کیرالہ جیسی ریاستوں میں ہلکی سے درمیانے درجہ کی بارش درج کی گئی ہے۔
View more
Sun, 09 Apr 2023 11:29:05
پریس کانفرنس میں سپریا شرینیت نے مرکز کی مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دنوں ہمارے اراکین پارلیمنٹ ای ڈی جا رہے تھے اور 200 اراکین پارلیمنٹ کو روکنے کے لیے 200 پولیس والے لگا دیئے گئے۔
View more
Sun, 09 Apr 2023 11:25:14
کانگریس نے ہفتہ کے روز دعویٰ کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ جنوبی ریاست کرناٹک کا بار بار دورہ ظاہر کرتا ہے کہ یہاں بی جے پی کس قدر کمزور ہے۔
View more
Sat, 08 Apr 2023 23:58:43
سینئرسیاست دان اور کانگریسی لیڈر مارگریٹ آلوا کے فرزند نیویدیت آلوا کو کمٹہ - ہوناوراسمبلی حلقہ سے آئندہ اسمبلی انتخاب میں امیدواربنانے کی صورت میں کمٹہ اور ہوناور کے مسلمانوں نے مخالفت کرنے کا منصوبہ بنائے جانے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ اگر کانگریس نیویدیت آلوا کو ٹکٹ دیتی ہے تو پھر مسلمان جے ڈی ایس کے اُمیدوار سورج نائک کی حمایت کریں گے۔
View more
Sat, 08 Apr 2023 23:55:58
بھٹکل - ہوناور حلقہ کے سابق ایم ایل اے منکال وئیدیا کے خلاف نقلی آئی ڈی کے ذریعے فیس بک پر اینٹی پروپگنڈہ چلانے والے دو افراد کے خلاف پولیس کے پاس شکایت درج کروائی گئی ہے ۔
View more
Sat, 08 Apr 2023 23:21:11
بیندور کے کوسلّی فالس میں غرق ہوکر مینگلور کالج کا ایک طالب علم جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت چکمنگلور کے رہائشی چیرانت شٹی (20) کے طور پرکی گئی ہے۔ غرق ہونے کی واردات جمعہ کو پیش ٓآئی تھی، البتہ کافی تلاش کے بعد آج سنیچر کو اس کی نعش برآمد کی گئی۔
View more
Sat, 08 Apr 2023 21:58:25
پچھلے دنوں منڈیا کے ساتنور میں ہوئے ادریس پاشاہ قتل معاملے کی کڑی مذمت کرتے ہوئے قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کے صدر جناب عنایت اللہ شاہ بندری اور جنرل سیکریٹری جناب عبدالرقیب ایم جے نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گئو رکھشا کے نام پر ریاست بھر میں نام نہاد گئو رکھشکوں کی طرف سے چل رہی تمام غیر قانونی سرگرمیوں پر روک لگائی جائے۔
View more
Sat, 08 Apr 2023 14:23:10
ایوان زیریں لوک سبھا سے راہل گاندھی کی رکنیت منسوخ ہونے کے بعد ایک پلیٹ فارم پر آگئیں تمام اپوزیشن پارٹیوں کو متحد رکھنے کے مقصد سے کانگریس صدر ملکارجن کھرگے سرگرم ہو گئے ہیں۔
View more
Sat, 08 Apr 2023 14:14:16
رام نومی کے موقع پر بہار اور بنگال سمیت ملک کے کئی شہروں میں فرقہ وارانہ تشدد بھڑک اٹھے اور پولیس کو امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے کافی مشقت کرنا پڑی۔ دریں اثنا، یوپی کے آگرہ میں ایک سنسنی خیز معاملہ کا انکشاف ہوا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy