Thu, 06 Apr 2023 12:04:50
دہلی کے جہانگیر پوری علاقہ میں آج ہنومان جینتی پر جلوس نکالنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ دہلی پولیس نے کچھ شرائط کے ساتھ جلوس نکالنے کی اجازت دی ہے۔ جبکہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے دہلی پولیس کے اضافی دستوں کے ساتھ نیم فوجی دستوں کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔
View more
Thu, 06 Apr 2023 12:00:47
کرناٹک اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہوتے ہی لیڈروں نے متنازعہ بیانات دینا شروع کر دیا ہے۔ اسی ضمن میں کرناٹک کے کابینہ وزیر اور بی جے پی کے رکن اسمبلی مُنیرتنا نے اقلیتی برادری کے خلاف نفرت انگیز بیان دیا، جس پر ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق منیرتنا نے حال ہی میں اپنے حلقہ انتخاب میں عیسائیوں کے خلاف مبینہ نفرت انگیز تقریر کی تھی، جس کے بعد راج راجیشور نگر پولیس نے ان کے خلاف
View more
Thu, 06 Apr 2023 11:50:43
دہلی شراب کی پالیسی 2021-22 میں مبینہ بے ضابطگیوں کے سلسلے میں مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی الگ الگ گرفتاری کے بعد تہاڑ جیل میں بند عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کی عدالتی حراست میں بدھ کو 17 اپریل تک توسیع کر دی گئی ایم کے ناگپال کی خصوصی عدالت نے ای ڈی کے ذریعہ درج منی لانڈرنگ کیس میں مرکزی جانچ ایجنسی کی درخواست پ
View more
Thu, 06 Apr 2023 11:39:25
کانگریس سمیت 14 اپوزیشن پارٹیوں نے سی بی آئی اور ای ڈی جیسی مرکزی جانچ ایجنسیوں کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک عرضی داخل کی تھی۔ اس عرضی کو آج سپریم کورٹ نے خارج کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت عظمیٰ کا یہ فیصلہ اپوزیشن پارٹیوں کے لیے انتہائی بری خبر ہے۔
View more
Thu, 06 Apr 2023 11:36:57
متھرا میں شری کرشن جنم بھومی اور شاہی عیدگاہ مسجد اراضی تنازعہ معاملہ میں کورٹ نے ایک انتہائی اہم حکم صادر کیا ہے۔ متھرا کورٹ نے شاہی عیدگاہ کے امینی سروے کیے جانے کے حکم پر پابندی لگا دی ہے۔ اس معاملے کی سماعت فاسٹ ٹریک سول سینئر ڈویژن کورٹ کے جج کی عدالت میں ہو رہی تھی جس میں عدالت نے دونوں فریقین کی دلیلیں سننے کے بعد امینی سروے پر روک لگانے کا حکم سنایا۔
View more
Thu, 06 Apr 2023 11:32:12
شیوسینا (یو بی ٹی) رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت نے بدھ کے روز مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اور بی جے پی لیڈر دیویندر فڈنویس کو سیدھا چیلنج پیش کرتے ہوئے کہا کہ ای ڈی اور سی بی آئی جیسی مرکزی ایجنسیوں کو الگ رکھیں اور تب اپوزیشن کا سامنا کریں۔ فڈنویس کو سخت جواب میں راؤت نے کہا کہ اپوزیشن پارٹیوں کے خلاف اتنی باتیں کر رہے ہیں، کیونکہ ان کے پیچھے ای ڈی-سی بی آئی باڈی گارڈ کی طرح ہیں۔
View more
Wed, 05 Apr 2023 22:45:17
علاقہ حیدر آباد کرناٹک (تبدیل شدہ نام کلیان کرناٹک)کی ہمہ جہتی ترقی کو یقینی بنانے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو 2023 کے اسمبلی انتخابات کے اپنے اپنے منشور میں ترجیحی بنیادوں پر فلاح و بہبود کو باضابطہ طور پر شامل کرکے ووٹ مانگنا چاہیے۔
View more
Wed, 05 Apr 2023 16:06:31
رام نوامی کے موقع پر اس سال بھی چھ ریاستوں سے فرقہ وارانہ تصادم کی خبر آئی ہے ۔ رام نوامی آٹھ دن ورت رکھنے کے بعد منائی جاتی ہے ۔ ورت صبر، برداشت اور تربیت کا نام ہے ۔ ورت رکھنے والے سے جھگڑا اور تصادم کی امید نہیں کی جا سکتی ۔ یہ تہوار تو پہلے بھی منایا جاتا رہا ہے ۔ لیکن پچھلے کچھ عرصہ سے یہ تنازعہ کی علامت بن گیا ہے ۔ سیاست کے ذریعہ پروان چڑھائی گئی اکثریت کی بالادستی یا ایک طبقہ کو سبق سکھانے
View more
Wed, 05 Apr 2023 15:16:34
ریاستی بی جے پی حکومت کی طرف سے مسلمانوں کو 2b زمرے میں حاصل ہونے والا 4 فیصد ریزرویشن ختم کئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل نے اسسٹنٹ کمشنر کی معرفت سے گورنر کے نام میمورنڈم پیش کیا ہے جس میں نہ صرف چار فیصد ریزرویشن بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے بلکہ ریزرویشن کو چار فیصد سے بڑھا کر سات فیصد کرنے کی مانگ کی گئی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy