Wed, 05 Apr 2023 12:42:24
یہاں کے کاسروڈولی علاقے میں ادھو ٹھاکرےگروپ کی خاتون ورکروں اور’یووتی سینا‘کی لیڈر روشنی شندے پر شندے گروپ کی خواتین ورکروں کی جانب سے حملہ کا الزام عائد کیا گیا ہےجس پر سیاست گرم ہو گئی ہے۔
View more
Wed, 05 Apr 2023 12:22:30
مہاراشٹر اور کرناٹک کے درمیان سرحدی علاقوں کے تعلق سے تنازع جاری ہے، اس دوران مہاراشٹر حکومت نے حکم جاری کیا ہے کہ ریاست کی طبی سہولیات کو کرناٹک کے 865 سرحدی گاؤں تک بھی پہنچا یا جائے۔ پیر کو اس تعلق سے ریاستی حکومت نے ایک جی آر جاری کیا ہے۔
View more
Wed, 05 Apr 2023 12:06:27
شمال مشرقی ریاست سکم سے دردناک خبر سامنے آ رہی ہے۔ ریاست کے تسومگو میں برفیلا طوفان آیا ہے جس کی زد میں آنے سے سیاحوں سے بھری ایک بس کھائی میں گر گئی۔ اس حادثے میں 7 لوگوں کی جان چلی گئی جن میں ایک بچہ بھی شامل بتایا جا رہا ہے۔
View more
Wed, 05 Apr 2023 12:01:11
چین ایل اے سی پر اپنی حرکتوں سے باز نہیں آرہا ہے۔ چین نے سرحد پر ایک بار پھر بڑی حماقت کی ہے۔ اس نے اروناچل پردیش کے 11 مقامات پر اپنا دعویٰ پیش کیا ہے۔ چین نے اروناچل پردیش کے لیے 'چینی، تبتی اور پنین' الفاظ میں ناموں کی تیسری فہرست جاری کی ہے۔
View more
Wed, 05 Apr 2023 11:58:47
ممبئی میں بنے تاریخی گیٹ وے آف انڈیا میں شگاف پیدا ہو رہا ہے۔ مرکزی وزیر ثقافت جی. کشن ریڈی نے پارلیمنٹ میں اس تعلق سے جانکاری دی۔ انھوں نے بتایا کہ گیٹ وے آف انڈیا کے جائزہ کے دوران سطح پر کچھ شگاف دیکھنے کو ملا ہے، لیکن مجموعی ڈھانچہ بہتر حالت میں ہے۔ کشن ریڈی نے مزید کہا کہ بلڈنگ پر کئی مقامات پر پودے بھی اُگتے ہوئے دکھائی دیئے ہیں۔ گنبد میں لگی واٹر پروفنگ اور سیمنٹ کنکریٹ کو بھی نقصان پہنچ
View more
Wed, 05 Apr 2023 11:54:05
’انڈیا جسٹس رپورٹ 2022‘ میں اس حیرت انگیز بات کا انکشاف ہوا ہے کہ ملک کی کئی ہائی کورٹس میں ایک بھی خاتون جج موجود نہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بہار، تریپورہ، منی پور، میگھالیہ اور اتراکھنڈ ایسی ریاستیں ہیں جہاں کے ہائی کورٹ میں ایک بھی خاتون جج نہیں ہے۔ حالانکہ اسی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ہائی کورٹ کے مقابلے میں ضلع عدالت کی سطح پر زیادہ خاتون جج کی موجودگی دیکھنے کو مل رہی ہے۔
View more
Wed, 05 Apr 2023 11:46:18
مغربی بنگال پولیس نے ہوڑہ میں رام نومی کے جلوس کے دوران ہوئے تشدد کے دوران فائرنگ میں شامل ہونے کے الزام میں بہار کے مونگیر ضلع سے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم کا نام سمت شاہ ہے جو مونگیر میں اپنے دوست کے گھر پر چھپا ہوا تھا جہاں سے اسے پیر کی شب چھاپہ ماری کر گرفتار کر لیا گیا۔
View more
Wed, 05 Apr 2023 11:42:58
چین ہندوستان کے خلاف اپنی ناپاک حرکتوں سے باز نہیں آ رہا ہے۔ ہندوستان اور چین کے درمیان سرحد پر سب کچھ ٹھیک ہونے کے دعوے کے درمیان ڈریگن نے اروناچل پردیش میں بڑی حماقت کی ہے۔ اس نے اروناچل پردیش کے 11 مقامات پر اپنا دعویٰ ٹھوکا ہے۔ اتنا ہی نہیں، چین نے 11 مقامات کے نام بھی بدل دیے ہیں۔ چین کی اس حرکت پر کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی پر شدید حملہ کیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy