Mon, 10 Apr 2023 16:54:23
نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ (این سی ای آر ٹی) نے حال ہی میں تاریخ کی کتابوں سے کچھ اقتباسات کو حذب کیا گیا ہے۔ خاص طور پر بارہویں جماعت کی نصابی کتاب سے مغلوں سے متعلق کچھ حصے اور گیارہویں جماعت کی کتاب سے نوآبادیات سے متعلق حصوں کو ہٹایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مہاتما گاندھی اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ سے متعلق کچھ حقائق کو بھی حذب کیا گیا ہے۔
View more
Mon, 10 Apr 2023 16:48:45
تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو خط لکھا ہے، جس میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) بھرتی کے لیے تحریری امتحان میں تمل زبان کو شامل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
View more
Mon, 10 Apr 2023 16:44:53
لوک سبھا سے نااہل قرار دیئے جانے کے بعد، کانگریس لیڈر راہل گاندھی منگل کے روز اپنے حلقہ انتخاب وایناڈ جائیں گے، جہاں وہ روڈ شو کریں گے۔ کانگریس ان کا شاندار استقبال اور طاقت کا مظاہرہ کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ سزا کے خلاف راہل گاندھی کی اپیل کی سماعت سورت کی ایک عدالت میں 13 اپریل کو ہوگی۔
View more
Mon, 10 Apr 2023 16:41:11
مہاراشٹر کے مختلف حصوں میں گزشتہ 48 گھنٹوں میں غیر موسمی بارش، ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے سے کم از کم 13 افراد ہلاک ہو گئے۔ وہیں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ حکام نے پیر کو یہ جانکاری دی۔ معلومات کے مطابق اکولا کے پارس گاؤں میں اتوار کی دیر رات سات لوگوں کی موت ہو گئی۔ وہیں بابوجی مہاراج سنستھان آشرم میں بجلی گرنے سے 150 سال پرانا نیم کا درخت ٹین کے شیڈ پر گر گیا۔
View more
Mon, 10 Apr 2023 16:36:53
سپریم کورٹ نے پیر کے روز کہا کہ وارانسی کی گیان واپی مسجد میں وضو کے متبادل انتظام سے متعلق ایک عرضی پر وہ 14 اپریل کو سماعت کرے گا۔ عرضی میں کہا گیا ہے کہ رمضان کی وجہ سے مسجد میں نمازیوں کی تعداد بڑھ گئی ہے۔
View more
Mon, 10 Apr 2023 16:33:37
جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کا وقت نزدیک آ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کے لئے وہ وقت آگیا ہے جب انہیں ایک ایسا فیصلہ کرنا ہے جو جمہوریت کا سب سے بڑا فیصلہ ہوتا ہے۔ موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار پیر کو سانبہ میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کے دوران کیا۔
View more
Mon, 10 Apr 2023 16:30:16
مرکزی حکومت کے ذریعہ فوج میں بھرتی کے لیے لائے گئے مشہور منصوبہ ’اگنی پتھ‘ کے خلاف داخل دو عرضیوں کو پیر کے روز سپریم کورٹ نے خارج کر دیا۔ عدالت عظمیٰ نے اپنے تبصرہ میں واضح لفظوں میں کہا کہ یہ منصوبہ منمانا نہیں ہے۔
View more
Mon, 10 Apr 2023 12:15:31
چین کی کمپنیوں سے اڈانی گروپ کے تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے اتوار کے سینئر لیڈر جے رام رمیش نے خود مودی حکومت کی پالیسی کا حوالہ دیتے ہوئے سوال کیا ہے کہ اڈانی کیلئےاستثنیٰ کیوں برتا جارہاہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل سنیچر کو کانگریس نے ایک ویڈیو جاری کرکے اڈانی اور چین کے تعلقات کا حوالہ دیا اور اسے قومی سلامتی کیلئے خطرہ قراردیا۔
View more
Sun, 09 Apr 2023 16:41:45
کل دوپہر کے وقت اپنی نانی کے گھر سے لا پتہ ہونے والے اسکولی بچے عبدالعظیم (13 سال) کی لاش کالیگے گاوں کی جھیل میں برآمد ہوئی ہے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy