Tue, 11 Apr 2023 15:40:02
اگر بنگلورو کے اہم ذرائع سے ملنے والی بات پر یقین کریں تو بھٹکل اسمبلی حلقہ کے موجودہ رکن اسمبلی سنیل نائک کا پتّا یقینی طور پر کٹ گیا ہے اور وہ بی جے پی امیدواروں کی فہرست سے آوٹ ہوچکے ہیں ۔ اس تعلق سے آج شام یا کل تک بی جے پی کا باضابطہ اعلان سامنے آنے کی توقع ہے ۔
View more
Tue, 11 Apr 2023 12:52:55
ہندوستان اور چین کے درمیان اپنے علاقائی حقوق کو لے کر لگاتار بڑھتے تصادم کے درمیان ایک آر ٹی آئی پر مرکز کی مودی حکومت نے حیران کرنے والا جواب دیا ہے۔ یہ فکر کا موضوع ہے کہ حکومت نے اپنے جواب میں بتایا کہ ہندوستان اور چین کے درمیان سرحدی علاقوں میں عمومی طور پر بتایا جانے والا ایل اے سی (لائن آف ایکچوئل کنٹرول) ہے ہی نہیں۔
View more
Tue, 11 Apr 2023 12:38:45
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے 30، دسمبر 2022 کو منڈیا ضلع میں 260 کروڑ روپے کے میگا ڈیری پروجیکٹ کے آغاز کے موقع پر بیان دیا تھا کہ اگر گجرات میں واقع امول اور کرناٹک دودھ فیڈریشن (KMF) کا برانڈ ''نندنی'' مل کر کام کریں گے تو تین سالوں میں ہر گاؤں کی سطح پر پرائمری ڈیریاں ہوں گی۔
View more
Tue, 11 Apr 2023 12:22:37
راجستھان میں اشوک گہلوت سرکار کیخلاف سچن پائلٹ کے منگل کو(آج) ایک دن کی بھوک ہڑتال کرنےکے اعلان نے سیاسی ہلچل تیز کردی ہے۔ ایک طرف جہاں سچن پائلٹ نے اعلان کیا ہے کہ ان کی یہ بھوک ہڑتال کسی کے خلاف نہیں ہے بلکہ بدعنوانی کے خلاف ہے وہیں اعلیٰ کمان سرگرم ہوگیا ہے۔ کانگریس میں راجستھان امور کے ذمہ دار سکھوندر سنگھ رندھاوا جلد ہی ریاست کا دورہ کرسکتے ہیں۔ سچن پائلٹ کی اس شکایت پر کہ ان کے کئی مکتو
View more
Tue, 11 Apr 2023 12:18:58
رام نومی کے موقع پر بہار اور مغربی بنگال میں فساد کے بعد اتوار کی رات جھارکھنڈکےجمشید پور میں بھی فرقہ وارانہ تصادم پھوٹ پڑا۔ مذہبی پرچم پر گوشت چپکا کر مذہبی جذبات مجروح کرنے کا الزام عائد کرکے برپا کئے گئے فساد کے دوران متعدد گاڑیاں اور دکانیں نذر آتش کر دی گئیں۔
View more
Tue, 11 Apr 2023 11:39:19
بہار میں رام نومی کے دوران ہوئے تشدد کو لے کر برسراقتدار طبقہ کا کہنا تھا کہ حکومت کو بدنام کرنے کیلئے منصوبہ بند طریقے سے اس واقعہ کو انجام دیا گیا۔ اب بہار پولیس نے جو انکشاف کیا ہے اس سے بھی یہی لگ رہا ہے کہ جو دعوے کیے گئے وہ درست تھے۔ دراصل پیر کے روز بہار پولیس نے نالندہ میں ہوئے تشدد معاملے میں بڑا انکشاف کیا ہے۔
View more
Tue, 11 Apr 2023 11:33:06
الیکشن کمیشن نے جہاں ترنمول کانگریس، این سی پی اور سی پی آئی سے نیشنل پارٹی کا درجہ واپس لے لیا ہے وہیں عام آدمی پارٹی(عآپ) کو قومی پارٹی کا درجہ دے دیاہے۔
View more
Tue, 11 Apr 2023 11:24:16
ہریانہ کے سونی پت میں اتوار کی رات دیر گئے مسلح افراد نے ساندل کلاں گاؤں میں واقع ایک مسجد میں گھس کر وہاں نماز تراویح پڑھنے والوں کو لاٹھی ڈنڈوں سے بری طرح مارا پیٹااور مسجد میں توڑ پھوڑ بھی کی۔
View more
Tue, 11 Apr 2023 11:19:14
کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی نے ایک بار پھر مرکز کی مودی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ ایک اخبار میں لکھے گئے مضمون میں سونیا نے کہا کہ مسلط کردہ خاموشی سے ملک کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ سونیا گاندھی نے کہا ’’ہندوستان کے لوگوں نے جان لیا ہے کہ آج جب صورتحال کو سمجھنے کی بات آتی ہے تو وزیر اعظم نریندر مودی کے اقدامات ان کے الفاظ سے زیادہ بلند ہوتے ہیں۔‘‘
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy