Sun, 16 Apr 2023 12:02:35
اگلے تعلیمی سال (24۔2023) میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کیلئے لرننگ ریکوری نہیں ہو گا۔ اس کی بجائے نصاب مکمل پڑھناہوگا۔اس کے علاوہ اس سال کی طرح آئندہ سال بھی کلاس 5/ اور 8 کے طلباء کو بھی اسیسمنٹ ٹسٹ (پبلک امتحان)کا سامنا کرنا پڑے گا۔
View more
Sun, 16 Apr 2023 11:50:34
آنے والے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے جس طرح کئی اہم لیڈران کو ٹکٹ سے محروم کیا ہے، اُن میں سے ایک سابق وزیراعلیٰ جگدیش شیٹر بھی شامل ہیں جنہوں نے نے باغیانہ تیور دکھاتے ہوئے واضح کردیا ہے کہ ان کو ٹکٹ نہ دینے پر پورے کرناٹک میں اس کا اثرپڑے گا، لیکن فوری اثر شمالی کرناٹک میں پڑے گا اور اس کے نتیجے میں 20 سے 25 نشستوں پر بی جے پی کو نقصان اُٹھانا پڑسکتا ہے۔
View more
Sun, 16 Apr 2023 11:38:08
) کانگریس نے ہفتہ کے روز 10 مئی کو ہونے والے کرناٹک اسمبلی انتخابات کے لئے 43 امیدواروں کی تیسری فہرست جاری کی۔ پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ سدارمیا نے کولار حلقہ سے بھی الیکشن لڑنے کا ارادہ کیا تھا لیکن آج کی فہرست میں انہیں اس سیٹ کے لیے ٹکٹ دینے سے انکار کر دیا گیا۔ پارٹی نے اس سیٹ سے کوتھورجی منجوناتھ کو میدان میں اتارا ہے۔
View more
Sun, 16 Apr 2023 11:27:41
دہلی کے بنگالی مارکیٹ واقع مسجد میں موجود مدرسہ کو منہدم کیے جانے کا معاملہ سرخیوں میں ہے۔ اس معاملے میں دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر چودھری انل کمار نے بی جے پی قیادت والی مرکز کی مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
View more
Sun, 16 Apr 2023 11:21:27
دہلی آبکاری پالیسی گھوٹالہ معاملے میں سی بی آئی کے ذریعہ سمن کیے جانے کے ایک دن بعد وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے ہفتہ کے روز دعویٰ کیا کہ ایجنسیاں عدالتوں سے جھوٹ بول رہی ہیں اور جن لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے ان پر ظلم کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ سی بی آئی اور ای ڈی جیسی مرکزی جانچ ایجنسیاں اپنے مضبوط سیاسی حریفوں کو نشانہ بنانے کے لیے حد سے اوپر تک جا رہی ہیں۔
View more
Sun, 16 Apr 2023 00:14:26
گینگسٹر سے سیاستدان بنے عتیق احمد اور ان کے بھائی اشرف کو ریاست اترپردیش کے پریاگ راج میں پولس کی موجودگی میں اُس وقت فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا۔ جب دونوں کوایک میڈیکل کالج لے جایا جارہا تھا۔ واردات سنیچررات کو پیش آئی۔
View more
Sat, 15 Apr 2023 22:47:18
اترپردیش کے شاہجہاں پور میں ہفتہ کی دوپہر پیش آئے ایک بڑے حادثہ میں ایک درجن سے زائد افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد لوگوں کو چوٹیں آئیں۔
View more
Sat, 15 Apr 2023 16:56:08
جموں وکشمیر سے آرٹیکل 370 ختم کئے جانے اور مرکز کے زیر انتظام ریاست بننے سے پہلے یہاں کے آخری گورنر رہے ستیہ پال ملک نے اپنے ایک تہلکہ خیز انٹرویو میں بتایا کہ پلوامہ کا دہشت گردانہ واقعہ جس میں 40 سی آر پی ایف کے جوانوں کی شہادت ہوئی تھی، مرکزی وزارت داخلہ کی کوتاہی کی وجہ سے پیش آیا۔ ستیہ پال ملک کے مطابق پلوامہ حملے کے دوران سی آرپی ایف نے وزارت داخلہ سے طیارہ مانگا تھا، جو نہیں دیا گ
View more
Sat, 15 Apr 2023 16:46:30
ملک کی کئی ریاستیں شدید گرمی کی زد میں ہیں۔ مدھیہ پردیش، اڈیشہ، راجستھان، یوپی، بہار، جھارکھنڈ، پنجاب، ہریانہ اور مہاراشٹر سمیت کئی ریاستوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز کر گیا ہے۔ وہیں، دہلی-این سی آر میں آج درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیس سے تجاوز کر سکتا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy