Wed, 19 Apr 2023 12:45:59
ضلع شمالی کینرا کے ٹھیکیداروں کی انجمن کی طرف سے دھمکی دی گئی ہے کہ اگر سرکاری منصوبہ جات کے سلسلے میں مختلف محکمہ جات پر واجب الادا 2.50 کروڑ روپے 30 اپریل تک ٹھیکیداروں کو ادا نہیں کیے گئے تو ضلع میں جاری تمام سرکاری تعمیراتی کام روک دئے جائیں گے اور الیکشن کا بائیکاٹ کیا جائے گا ۔
View more
Wed, 19 Apr 2023 12:40:05
کانگریسی لیڈر اور اسمبلی انتخاب میں امیدوار بھیمنّا نائک نے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد اخبار نویسوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ مرتبہ پریش میستا کی موت کو کانگریسی کارکنان کے سر تھوپ کر انتخاب جیتنے والے بی جے پی اراکین اس مرتبہ اپنی عدم کارکردگی کی وجہ سے بری طرح شکست کا منھ دیکھیں گے اور سرسی سداپور حلقہ میں کانگریس کے امیدوار شاندار جیت درج کریں گے ۔
View more
Wed, 19 Apr 2023 12:22:33
مافیا ڈان عتیق احمد اور اس کے بھائی اشرف کے قتل معاملہ میں یوپی پولیس پر لگاتار سوال اٹھ رہے ہیں۔ اب قومی حقوق انسانی کمیشن (این ایچ آر سی) نے اس قتل معاملہ کو لے کر یوپی پولیس کو نوٹس جاری کیا ہے۔ این ایچ آر سی یوپی پولیس کے ڈائریکٹر جنرل اور پریاگ راج کے پولیس کمشنر کو نوٹس بھیج کر 4 ہفتوں میں رپورٹ مانگی ہے۔
View more
Wed, 19 Apr 2023 12:20:19
کانگریس نے منگل کے روز مودی حکومت پر اڈانی گروپ کو فائدہ پہنچانے کے لیے ممبئی کے دھاراوی علاقہ کے تعمیر نو پروجیکٹ کے ٹینڈر کی شرائط کو بدلنے کا الزام لگایا۔ کانگریس نے کئی باتوں کو سامنے رکھتے ہوئے سوال کیا کہ کیا اڈانی گروپ کو فائدہ پہنچانے کے لیے پروجیکٹ کے ٹینڈر کی شرطوں میں تبدیلی کی گئی۔ کانگریس نے دعویٰ کیا کہ اصولوں میں تبدیلی کے سبب پہلے بولی جیتنے والی کمپنی بولی کے عمل سے ہی باہر ہو گئ
View more
Wed, 19 Apr 2023 12:13:50
بلقیس بانو کے مجرموں کی رہائی کے خلاف عرضی پر سماعت کے دوران منگل (18 اپریل) کو گجرات حکومت نے فیصلے سے متعلق فائل کو دکھانے سے انکار کر دیا۔ ریاستی حکومت نے دلیل دی کہ اس معاملہ میں رہائی سپریم کورٹ کے حکمت کی روشنی میں ہی کی گئی ہے۔ اس پر سپریم کورٹ نے تلخ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سیب کا موازنہ سنترے سے نہیں کیا جا سکتا، اگر حکومت نے کوئی پختہ وجہ بیان نہ کی تو عدالت عظمیٰ خود نتیجہ اخذ کرے گی۔ سپ
View more
Wed, 19 Apr 2023 11:11:16
بزنس مین گوتم اڈانی کے لیے 2023 کوئی بہت اچھا نہیں گزر رہا ہے۔ ہنڈن برگ ریسرچ کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد جہاں ایک طرف اڈانی گروپ کے شیئر ٹوٹ گئے ہیں، وہیں اڈانی گروپ کے قرض کا بوجھ بھی اس کے لیے مصیبت بن گیا ہے۔ ایک تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ایک سال میں اڈانی گروپ کا مجموعی قرض تقریباً 21 فیصد بڑھ گیا ہے۔
View more
Wed, 19 Apr 2023 11:05:05
عتیق احمد اور اس کے بھائی کا پولیس کے سامنے قتل ہونے کے بعد ایک ہنگامہ سا برپا ہے۔ اس درمیان اتر پردیش حکومت نے مافیاؤں کی ایک فہرست جاری کی ہے۔
View more
Tue, 18 Apr 2023 22:30:39
پیرکوکانگریس اُمیدوار منکال وئیدیا کے روڈ شو کے بعد آج منگل کو بی جے پی اُمیدواراور بھٹکل کے رکن اسمبلی سنیل نائک نے اپنے کارکنان اور حامیوں کے ساتھ روڈ شو کرتے ہوئے اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا اورمنی ودھان سودھا پہنچ کر الیکشن آفسر کو اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔
View more
Tue, 18 Apr 2023 16:26:23
دو کاروں کی ٹکر میں ایک کار پر سوار چار لوگوں کی موت واقع ہوگئی، جبکہ دوسری کار پر سوار لوگ شدید زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ حادثہ منگل کی دوپہر شہرسے قریب 80 کلو میٹر دور کڈبا تعلقہ کے اُپیننگڈی۔ سبرامنیا اسٹیٹ ہائی وے پر پیش آیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy