Tue, 18 Apr 2023 15:25:42
شہر کے شیواجی نگر اسمبلی حلقہ سے کانگریس امیدوار رضوان ارشد نے پیر کے روز اپنا پرچہ نامزدگی داخل کر دیا۔ شہر کے کوئنس روڈ پر واقع ریٹرننگ آفیسر کے دفتر پہنچ کر انہوں نے کانگریس کے سابق کارپوریٹرس شکیل احمد، وسنت کمار، کرشنے گوڑا اور دیگر کے ہمراہ ریٹرننگ آفیسر کو اپنے کاغدات سونپے۔
View more
Tue, 18 Apr 2023 15:21:33
اپریل کا مہینہ نصف گزر چکا ہے اور ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے بنگال، بہار اور آندھرا پردیش میں چلچلاتی گرمی کے حوالے سے اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی جھارکھنڈ، اڈیشہ، اتر پردیش اور سکم میں بھی گرمی کی لہر کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ پنجاب اور ہریانہ میں پیر (17 اپریل) کو گرمی کی لہر برقرار رہی، جو منگل کو بھی جاری رہ سکتی ہے۔ دریں اثنا، ایک ت
View more
Tue, 18 Apr 2023 15:14:50
کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے کا کہنا ہے کہ یہ بات درست ہے کہ ملک کے لوگ ڈرے ہوئے ہیں، لیکن انھوں نے اشارہ دیا کہ نظریات اور دیگر نااتفاقیوں کے باوجود ملک میں جمہوریت پر لگاتار بڑھتے خطرے اور مرکزی ایجنسیوں کے غلط استعمال کے سبب اپوزیشن پارٹیاں متحد ہو رہی ہیں۔ سبھی پارٹیوں کو ایک مشترکہ پروگرام کے تحت ایک ساتھ لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ یہ باتیں کھرگے نے انگریزی اخبار دی انڈین ایکسپریس کے آئی
View more
Tue, 18 Apr 2023 15:03:24
بی جے پی نے 10 مئی کو کرناٹک اسمبلی انتخابات کے لیے پیر کو امیدواروں کی تیسری فہرست جاری کی، جس میں ریاستی اکائی میں ناراضگی اور بغاوت کے درمیان تین سینئر لیڈروں کے کنبہ کے افراد کو میدان میں اتارا۔ تاہم، سینئر لیڈر ایس اے رامادوس، میسور شہر کے کرشنا راجہ حلقہ سے ٹکٹ نہ دیئے جانے پر ناراض ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں اپنے فیصلے کا اعلان منگل کو کریں گے۔
View more
Tue, 18 Apr 2023 14:43:24
کاروار - انکولہ حلقہ سے بی جے پی کی رکن اسمبلی اور اس مرتبہ الیکشن میں امیدوار بنی روپالی نائک کی دولت اور اثاثہ میں گزشتہ پانچ سال کے دوران دوگنا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے ۔ اسی کے ساتھ ان کے قرض میں بھی بڑھوتری سامنے آئی ہے ۔
View more
Tue, 18 Apr 2023 14:09:55
تملناڈو بی جے پی صدر انّا ملئی انتخابی مہم کے سلسلے میں جب ہیلی کاپٹر سے اڈپی پہنچے تو کانگریسی امیدوار ونئے کمار سورکے نے الزام لگایا کہ اڈپی کے ووٹرس میں تقسیم کرنے کے لئے انّا ملئی اپنے ساتھ بڑی بھاری رقم لائے ۔ انہوں نے اس تعلق سے ضلع ڈپٹی کمشنر اور ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو آگاہ کیا ۔
View more
Mon, 17 Apr 2023 19:36:11
تعلیمی میدان میں گرانقدرخدمات انجام دینے والے اوربطوراستاد مربی، نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت میں اہم کردارادا کرنے والی معروف شخصیت جناب ایس ایم سید عبدالرحمن باطن عرف باطن ماسٹر آج 26 رمضان المبارک بروز پیرانتقال کرگئے۔ انا للہ و اناالیہ راجعون۔ ان کی عمر 84 سال تھی۔
View more
Mon, 17 Apr 2023 15:46:33
بالآخر لنگایت طبقہ کے ایک بڑے لیڈر اور ماضی میں بی جے پی سے ریاست کے چیف منسٹر رہے جگدیش شٹر جیسے قدیم ترین سنگھی سیاسی قائد نے پارٹی کو الوداع کہا اور کانگریس میں نہ صرف شمولیت حاصل کر لی بلکہ ہبلی سے اپنے لئے اسمبلی الیکشن کی ٹکٹ لینے میں کامیاب بھی ہو گئے ۔ اس سے پہلے لکشمن سوادی نے بھی بی جے پی کا کنول چھوڑ کر کانگریس کا ہاتھ تھام لیا اور کانگریس کو اس الیکشن میں کامیاب کرنے کے لئے سرگرم ہونے
View more
Mon, 17 Apr 2023 14:44:21
کانگریس اُمیدوار منکال ویدیا نے آج پیر کو ہزاروں کارکنوں اور عوام کے ساتھ ریلی نکالتے ہوئے الیکشن آفسر ممتادیوی کو اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ اس موقع پر اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے منکال وئیدیا نے بتایا کہ گذشتہ انتخابات میں بی جے پی نے جھوٹ کا سہارا لے کر ، ہوناور میں پریش میستا کی موت کو مرڈر قرار دے کر اور عوام کو گمراہ کرکے جیت حاصل کی تھی، مگر اب اُن کے جھوٹ کا پردہ فاش ہوچکا
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy