Mon, 17 Apr 2023 11:33:56
ممبئی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے ذریعہ مصلح اپا صاحب دھرمادھیکاری کو ایک بڑی تقریب میں 'مہاراشٹر بھوشن ایوارڈ 2022' سے نوازے جانے کے بعد کم از کم 11 لوگوں کی لو لگنے سے موت ہو گئی اور 120 لوگوں کو اس سانحہ کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
View more
Mon, 17 Apr 2023 11:31:01
مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے اتوار کو دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال سے مبینہ ایکسائز پالیسی گھوٹالے کے سلسلے میں نو گھنٹے سے زیادہ پوچھ گچھ کی۔ رات 8.15 بجے کے قریب پوچھ گچھ ختم ہوئی۔ کیجریوال صبح 11.05 بجے سی بی آئی ہیڈ کوارٹر پہنچے تھے۔ ان سے عآپ لیڈر وجے نائر، بزنس مین سمیر مہیندرو اور پالیسی کو لاگو ہونے سے پہلے اس معاملے کے افشا ہونے کے بارے میں پوچھا گیا۔ سی بی آئی کے سینئر افسران ک
View more
Mon, 17 Apr 2023 11:16:54
کلاپو میں گھر کے کنویں کی دیوار پر بیٹھا ایک عمر رسیدہ شخص آنکھ جھپکنے کی وجہ سے کنویں میں گر پڑا اور سر پر لگنے والی چوٹ کی وجہ سے فوت ہوگیا ۔
View more
Sun, 16 Apr 2023 16:46:26
جموں کشمیر کے سابق اور آخری گورنر ستیہ پال ملک نے نیوز پورٹل ’دی وائر‘ کے کرن تھاپر کو د ئیے گئے انٹرویو میں پلوامہ حملے کو لے کر جو انکشافات کئے ہیں وہ نہ صرف سنسنی خیز ہیں بلکہ ان کی وجہ سے سیاست میں بھونچال پیدا ہو گیا ہے۔
View more
Sun, 16 Apr 2023 16:43:30
ملک کی راجدھانی دہلی اور این سی آر کے علاقوں میں گرمی نے اپنا تیور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ سورج کی بڑھتی ہوئی گرمی کے ساتھ ہی دہلی میں اگلے چند دنوں تک لو کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ رواں سال اپریل کے مہینے میں ویسٹرن ڈسٹربنس کے باعث موسم میں تبدیلی آئی اور بارش کی سرگرمیاں دیکھنے میں آئیں جس کے باعث موسم خوشگوار رہا۔ اس کے ساتھ ہی گرمی اور ہیٹ اسٹروک سے بھی راحت ملی۔
View more
Sun, 16 Apr 2023 16:40:22
دہلی شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ کی تپش وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال تک بھی پہنچ گئی ہے اور سی بی آئی نے انہیں پوچھ گچھ کے لیے طلب کر لیا ہے۔ کیجریوال سی بی آئی کے دفتر میں پیش ہو گیے ہیں۔ وہیں دوسری طرف عام آدمی پارٹی کے کارکنان اس کارروائی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ دریں اثنا، عآپ کے کئی ارکان اسمبلی سمیت متعدد کارکنان کو حراست میں لیا گیا ہے۔
View more
Sun, 16 Apr 2023 16:37:01
کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا ہے کہ مجرموں کو سخت سزا ملنی چاہئے لیکن سزا قانون کے مطابق ملنی چاہئے اور اس کا سیاسی فائدہ نہیں اٹھایا جانا چاہئے۔ پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ ہمارے ملک کا قانون آئین میں لکھا گیا ہے، یہ قانون سب سے اہم ہے اور مجرموں کو سخت ترین سزا ملنی چاہئے، لیکن یہ ملک کے قانون کے تحت ہونی چاہئے۔ کسی بھی سیاسی مقصد کے لیے قانون کی حکمرانی اور عدالتی عمل سے کھیلنا یا
View more
Sun, 16 Apr 2023 13:53:17
آئندہ ماہ ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بی جے پی نے جیسے ہی اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کی پارٹی میں استعفوں کی جھڑی لگ گئی ہے۔ کئی اہم کارکنان پارٹی چھوڑ چکے ہیں جبکہ کئی دیگر سخت ناراضگی کا اظہار کررہے ہیں۔ ناراضگی اس قدر شدید ہے کہ ریاست کےسابق نائب وزیر اعلیٰ سمیت کرناٹک بی جے پی کے تین اراکین اسمبلی بھی پارٹی سے کنارہ کر چکے ہیں۔ اتنا ہی نہیں، اب بھی کئی اراکین اسمبلی اور لیڈ
View more
Sun, 16 Apr 2023 12:51:31
کانگریس پارٹی کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کہا ہے کہ امبیڈکر نے آئین لکھا۔ جمہوری عمل میں امبیڈکر کے بغیر، دلت اور خواتین اپنے ووٹ کا حق کھو دیتے۔ کھرگے نے کل شام منچریالا ضلع کے ناسپور میں منعقدہ کانگریس ستیہ گرہ میں حصہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امبیڈکر نے تمام برادریوں کو مساوی حقوق دیئے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy