Sat, 06 Jul 2024 17:37:10
کرناٹک کی کانگریس حکومت کی طرف سے میسور وکے ڈپٹی کمشنر کے وی راجندر کے تبادلے نے سیاسی تنازعہ کھڑا کر دیا ہے۔ میسور واربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایم یو ڈی اے) میں سائٹ الاٹمنٹ میں بے ضابطگیوں سے متعلق گھوٹالے کو بے نقاب کرنے کی وجہ سے مسٹر راجندر کا ڈپٹی کمشنر کے عہدے سے تبادلہ کردیا گیا ہے۔
View more
Sat, 06 Jul 2024 17:33:21
کانگریس لیڈر جئے رام رمیش نے نیٹ یوجی کونسلنگ ملتوی ہونے کی خبر پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے مرکز کی مودی حکومت پر حملہ بولتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم لایکس پر لکھا، ’’پورا نیٹ-یوجی کا معاملہ ہر دن بدتر ہوتا جا رہا ہے۔ اس سے صاف ظاہر ہے کہ وزیر اعظم اور وزیر تعلیم اس معاملہ میں کتنے نااہل اور غیر حساس ہیں۔ ہمارے لاکھوں نوجوانوں کا مستقبل ان کے ہاتھوں میں بالکل بھی محفوظ نہیں ہے۔‘‘
View more
Sat, 06 Jul 2024 17:26:46
لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی آج گجرات دورہ پر ہیں۔ احمد آباد میں انھوں نے آج کانگریس کارکنان سے ملاقات کی اور پھر پارٹی کارکنان کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی کے ساتھ ساتھ بی جے پی پر بھی شدید حملے کیے۔
View more
Sat, 06 Jul 2024 17:23:53
نیٹ کا امتحان شروع سے ہی تنازعات میں گھرا ہوا ہے اور بڑی تعداد میں ٹاپرز اور گریس مارکس کے بعد یہ معاملہ سپریم کورٹ تک بھی پہنچ گیا ہے۔ این ٹی اے نے 23 جون کو گریس مارکس حاصل کرنے والے طلبا کا دوبارہ امتحان لیا تھا۔ دریں اثنا، نیٹ-یوجی کونسلنگ جو آج یعنی 6 جولائی کو شروع ہونے جا رہی تھی، اسے ملتوی کر دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق جلد ہی نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔
View more
Sat, 06 Jul 2024 17:19:14
اتراکھنڈ میں مانسون نے تباہی مچانا شروع کر دی ہے۔ مانسون کی پہلی بارش کی وجہ سے پوری ریاست میں ہر طرف تباہی دکھائی دے رہی ہے۔ پہاڑوں سے لے کر میدانی علاقوں تک صرف پانی اور لینڈ سلائیڈنگ نظر آتی ہے۔
View more
Sat, 06 Jul 2024 13:59:41
محمد روشن بیلگاوی کے نئے ڈپٹی کمشنر مقرر کئے گئے ہیں جنہیں یہاں سے تبادلہ ہوئے نتیش پاٹل نے آج عہدے کا چارج دلایا۔ محمد روشن یہاں تبادلہ سے قبل ہیسکام ہبلی کے منیجنگ ڈائرکٹر کی حیثیت سے اپنے منصبی فرائض انجام دیتے ہو ئے کافی مشہور ہوئے تھے۔
View more
Sat, 06 Jul 2024 13:52:28
بھٹکل، ہوناور، کمٹہ، انکولہ اور کاروار میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے اسی کے ساتھ پڑوسی اضلاع اُڈپی اور دکشن کنڑا میں بھی بھاری بارش سے عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔
View more
Sat, 06 Jul 2024 13:37:06
کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے پیپر لیک کو لے کر مودی حکومت پر حملہ کیا ہے۔ انہوں نے ایکس پر لکھا، ’’مودی حکومت نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ نیٹ-یوجی میں کوئی پیپر لیک نہیں ہوا ہے! لاکھوں نوجوانوں کو یہ سفید جھوٹ کہا جا رہا ہے۔ ان کا مستقبل برباد کیا جا رہا ہے۔‘‘
View more
Sat, 06 Jul 2024 13:34:08
اتر پردیش کی سابق وزیر اعلیٰ اور بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے ہفتے کے روز لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے دکھوں کو دور کرنے کے لیے ہاتھرس کے بھولے بابا جیسے بہت سے دوسرے باباؤں کے توہم پرستی اور منافقت سے بہکاوے میں نہ آئیں۔ انہوں نے ہاتھرس سانحہ میں ہلاکتوں کے معاملہ میں قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کا بھی مطالبہ کیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy