Mon, 08 Jul 2024 13:33:37
منگلورو سٹی پولیس نے عوام کو انتباہ دیا ہے کہ علاقے میں چوری کی وارداتیں انجام دینے کی فکر میں سرگرداں چوروں سے ہوشیار رہیں ۔
View more
Mon, 08 Jul 2024 12:29:04
پہلے سے ہی کئی مقدمات کا سامنا کررہےآر جے ڈی کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ لالو پرساد یادو کے خلاف تقریباً30برس پرانا قتل کیس عدالت پہنچ گیاہے۔ لالو پرساد کے خلاف مظفر پور کی عدالت میں مقدمہ درج کرایاگیا ہے۔
View more
Mon, 08 Jul 2024 12:20:25
بہار میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں آسمانی بجلی نے تباہی مچا دی ہے۔ ریاست میں آسمانی بجلی گرنے سے 10 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ وزیراعلیٰ کے دفتر نے اتوار یعنی 7 جولائی کو یہ اطلاع دی۔
View more
Mon, 08 Jul 2024 12:14:19
مانسون کی بارش پہاڑوں پر تباہی مچا رہی ہے اور یوپی-بہار میں سیلاب کا بحران گہرا ہوتا جا رہا ہے۔ ندیوں کے پانی کی سطح بڑھنے سے گنگا کے کنارے واقع اضلاع میں کھیت اور مکانات ڈوبنے لگے ہیں۔ بجنور، مرادآباد، مظفر نگر سے سیلاب کی تصویریں آ رہی ہیں۔ بہار کے بگہا اور نوگچھیا میں دریا میں طغیانی ہے۔ اتراکھنڈ سے نیپال تک صورتحال سنگین ہے۔
View more
Mon, 08 Jul 2024 12:07:01
ممبئی کے ورلی علاقے میں ہِٹ اینڈ رَن کیس کے ملزم مہیر شاہ کے والد راجیش شاہ اور ڈرائیور راجرشی بداوت کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس مہیر کی گرل فرینڈ سے بھی تفتیش کر رہی ہے۔ اس ہِٹ اینڈ رَن کیس میں مہیر شاہ کو مرکزی اور واحد ملزم قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس کی تفتیش سے معلوم ہوا کہ جس بی ایم ڈبلیو گاڑی سے یہ حادثہ ہوا ہے اس کے انشورنس کی مدت ختم ہو چکی تھی اور نی
View more
Mon, 08 Jul 2024 12:01:39
یوپی میں اتوار کی صبح سے ہی موسلادھار بارش ہوئی اور کئی شہروں میں سڑکوں پر پانی بھر گیا۔ دریں اثنا، وارانسی میں بھی بارش کے بعد ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا اور سڑکیں تالاب میں تبدیل ہو گئیں۔ سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے جاپانی شہر کیوٹو کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی پر طنز کیا۔
View more
Mon, 08 Jul 2024 11:58:25
کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے چین کی دراندازی سے متعلق مرکز کی مودی حکومت پرسخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے سوال کیا ہے کہ جو علاقے مئی 2020 تک ہندوستان کے قبضے میں تھے، وہاں چین اپنے فوجی اڈے کیسے بنا رہا ہے؟ کھڑگے نے اسی کے ساتھ ایک سیٹلائٹ تصویر بھی شیئر کی ہے جس کے حوالے سے میڈیا میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ چین نے ہندوستان کے قبضے والے علاقوں میں فوجی اڈے بنایا ہے۔
View more
Mon, 08 Jul 2024 11:54:12
پیپر لیک نیٹ یو جی امتحان سے متعلق جاری تنازعہ کی آج سپریم کورٹ میں سماعت ہوگی۔ اس معاملے کو لے کر سپریم کورٹ میں 38 درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔
View more
Mon, 08 Jul 2024 11:50:11
اتر پردیش کے ہاتھرس میں ستسنگ کے بعد بھگدڑ میں 121 افراد ہلاک ہو گئے۔ اس کے بعد سے پولیس نے اس ستسنگ کے منتظم سمیت بابا سے جڑے کئی لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ تاہم بابا سورج پال ابھی تک مفرور ہے۔ دوسری جانب بابا کے وکیل اے پی سنگھ نے الگ نظریہ پیش کیا ہے۔ اے پی سنگھ نے بتایا کہ زہریلے اسپرے کی وجہ سے لوگوں کو سانس لینے میں دقت ہوئی اور اس کی وجہ سے بھگدڑ مچنے سے کئی لوگوں کی جانیں گئیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy