Thu, 04 Jul 2024 17:56:52
سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے سربراہ اکھلیش یادو نے بدھ کو کہا کہ ہاتھرس میں ہو نے والے سانحہ کیلئے پوری حکومت اور انتظامیہ کی لاپروائی ذمہ دار ہے۔
View more
Thu, 04 Jul 2024 17:52:37
ہاتھرس میں پیش آئے حادثے کی عدالتی تحقیقات کے لیے الہ آباد ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جسٹس برجیش کمار سریواستو (II) کی صدارت میں تین رکنی عدالتی تحقیقاتی کمیشن تشکیل دیا گیا ہے۔
View more
Thu, 04 Jul 2024 17:42:45
کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی آج اچانک دہلی کے جی ٹی بی نگر پر پہنچ کر وہاں مزدوروں سے ملاقات کی۔ انہوں نے زمین پر بیٹھ کرمزدوروں سے ان کے مسائل بھی سنے اور ان کے ساتھ کام بھی کیے۔ راہل گاندھی کی مزدوروں سے ملاقات کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو میں راہل گاندھی مزدروں کے ساتھ زمین پر بیٹھ کر ان سے بات چیت کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
View more
Thu, 04 Jul 2024 17:38:00
مدھیہ پردیش حکومت کے ذریعے پیش کردہ ریاستی بجٹ کو مدھیہ پردیش کانگریس کے صدر جیتو پٹواری نے کاغذی بجٹ قرار دیا ہے۔ انہوں نے ریاست کی بی جے پی حکومت پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت قرض لے کر کاغذ پر ترقی دکھانے کی کوشش کر رہی ہے۔ یہ کاغذی بجٹ ہے جس میں صرف کاغذ کا پیٹ بھرا جا رہا ہے۔ ریاستی حکومت کا یہ بجٹ غریبوں، کسانوں اور خواتین کو سخت مایوس کرنے والا ہے۔
View more
Thu, 04 Jul 2024 17:35:02
ایک بار پھر ’مڈ ڈے میل‘ کو لے کر فکر انگیز خبر سامنے آئی ہے۔ مغربی مہاراشٹر کے سانگلی ضلع میں اس وقت افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا جب ایک سرکاری نرسری اسکول میں بچوں کے لیے تیار مڈ ڈے میل کے پیکٹ میں مبینہ طور پر ایک چھوٹا سانپ مرا ہوا برآمد ہوا۔ ریاستی آنگن واڑی ایمپلائی یونین کی نائب سربراہ آنندی بھوسلے نے اس تعلق سے بتایا کہ معاملے کی خبر پیر کے روز ایک بچے کے والدین نے دی تھی۔ افسران اس
View more
Thu, 04 Jul 2024 17:30:54
پہاڑی ریاست اتراکھنڈ میں مانسون نے اپنارنگ دکھانا شروع کر دیا ہے۔ یہاں ہو رہی موسلادھار بارش کی وجہ سے ندیوں و نالوں میں طغیانی آئی ہوئی ہے، ریاست کی 113 سڑکیں بشمول چھ ریاستی شاہراہیں شدید بارش اور مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے بند ہو گئی ہیں، پوڑی میں اسکولوں کو بند رکھنے کے احکامات دیے گئے ہیں اور لوگوں سے سخت احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔
View more
Thu, 04 Jul 2024 17:27:25
ہندوستان میں فضائی آلودگی کے حوالے سے ایک رپورٹ میں چونکا دینے والا انکشاف کیا گیا ہے۔ جمعرات کو جاری ہونے والی ’لانسیٹ رپورٹ‘ کے مطابق ہندوستان کے 10 بڑے شہروں میں ہر 100 میں سے 7 اموات زہریلی ہوا کی وجہ سے ہوتی ہیں اور اس وقت ہندوستان میں 10 ہزار لوگوں کی جان بچانے کے لیے اہم اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
View more
Thu, 04 Jul 2024 17:24:41
بہار میں بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے لیکن بارش کی اس شروعات کے قبل سے پلوں کے گرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ بہار کے بیشتر اضلاع سے پل ٹوٹنے یا اس کی بنیادیں گرنے کی مسلسل خبریں آتی رہتی ہیں۔ بہار میں پلوں کے مسلسل گرنے کا یہ معاملہ اب سپریم کورٹ میں پہنچ گیا ہے۔ اس تعلق سے سپریم کورٹ میں مفاد عامہ کی ایک درخواست دائر کی گئی ہے، جس میں سپریم کورٹ سے اسٹرکچرل آڈٹ کرانے کا حکم دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
View more
Thu, 04 Jul 2024 17:18:30
مہاراشٹر اسمبلی انتخابات سے عین قبل ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے کانگریس پارٹی نے پرتبھا شندے کو مہاراشٹر کانگریس کا نائب صدر مقرر کیا ہے۔ یہ تقرری بدھ کو کی گئی ہے۔ انتخابات سے عین قبل کانگریس پارٹی نے خصوصی حکمت عملی کے تحت پرتبھا شندے کو ریاستی نائب صدر مقرر کیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy