Sun, 07 Jul 2024 13:23:00
اتر پردیش کے ہاتھرس میں گزشتہ 2 جولائی کو مچی بھگدڑ معاملے میں کلیدی ملزم دیو پرکاش مدھوکر کو ہفتہ کے روز مجسٹریٹ عدالت نے 14 دنوں کے لیے عدالتی حراست میں بھیج دیا۔ اس سلسلے میں افسران نے جانکاری دی اور بتایا کہ گرفتار کیے گئے ایک دیگر مشتبہ سنجو یادو کو بھی 14 دنوں کی عدالتی حراست میں بھیجا گیا ہے۔
View more
Sun, 07 Jul 2024 13:13:14
چین کے شیڈونگ میں جمعہ کے روز آئے زبردست طوفان نے تباہی کا نظارہ پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے پی نے مقامی میڈیا رپورٹس کے حوالے سے بتایا ہے کہ مشرقی چینی علاقہ شیڈونگ کے ایک شہر میں بونڈر کی شکل میں آئے طوفان نے پانچ لوگوں کی زندگی لے لی۔ اس طوفان میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں بیشتر کا علاج اسپتال میں چل رہا ہے۔
View more
Sun, 07 Jul 2024 11:16:56
اتر پردیش کے شاملی میں، جلال آباد کے رہنے والے فیروز قریشی نامی شخص کو جمعرات کو ہجوم نے ’’چور‘‘ کہنے پر پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا۔ دی آبزرور پوسٹ کے مطابق، فیروز، جو کام کیلئے گنگا آریہ نگر کے جلال آباد علاقے میں گیا تھا، کو ہجوم نے اس بے دردی سے پیٹا کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اس نے وہیں دم توڑ دیا۔ مکتوب میڈیا کے ذریعے حاصل کی گئی ایف آئی آر کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کی رات ۸؍ سے ۱۱؍ بجے ک
View more
Sun, 07 Jul 2024 11:13:03
ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (APCR) نے ایک پریشان کردینے والی رپورٹ جاری کی ہے جس میں حالیہ انتخابی نتائج کے بعد تشدد اور شہری حقوق کی خلاف ورزیوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد سے آٹھ لنچنگ، ہجومی تشدد کے چھ واقعات اور غیر قانونی مسمار کرنے کے تین واقعات رونما ہو چکے ہیں۔
View more
Sun, 07 Jul 2024 11:03:13
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق ریاست کے ساحلی علاقے میں 6 جولائی سے 7 جولائی تک تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہونے کی وجہ سے ماہی گیروں کو سمندر میں اترنے کے خلاف انتباہ دیا گیا ہے ۔
View more
Sun, 07 Jul 2024 10:59:02
ٹریفک پولیس نے آنکھوں کو چکا چوند کرنے والی تیز روشنی کی ہیڈ لائٹس استعمال کرنے والی موٹر گاڑیوں کے خلاف ریاستی گیر پیمانے پر کارروائی شروع کی ہے جس کے تحت پہلے پانچ کے دوران 5 ہزار معاملے درج کیے گئے ۔
View more
Sat, 06 Jul 2024 20:01:46
بھٹکل میں آج اتوارکو صبح سے شام تک زبردست بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں ندی نالے بھر کر اُبل رہے ہیں ، نشیبی علاقوں میں تو پانی بھر کر کئی علاقے تالاب میں تبدیل ہوگئے ہیں، مگر فراز کے علاقوں میں بھی جگہ جگہ پانی بھرجانے سے عوام میں تشویش پائی جارہی ہے۔ رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے پر پانی گھٹنوں تک جمع ہوجانے سے ٹریفک نظام بری طرح متاثر ہوا ہے اور شام کو یہاں ٹریفک نظام کی بحالی ک
View more
Sat, 06 Jul 2024 19:57:02
بھٹکل تعلقہ میں بھاری برسات کی وجہ سے نیشنل ہائی وے کوالٹی ہوٹل کے بالمقابل پہاڑی پر واقع سرکاری اسکول کی زمین کھسکنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل نیشنل ہائی وے کی تعمیر کے لئے پہاڑی کی کٹائی کے دوران ہریجن کیری کوٹا جگٹیشورا مندر کی دیوار پہلے ہی کھسک چکی ہے ، مگر اب اس مندر کے قریب واقع سرکاری پرائمری اسکول بھی کھسک کر زمین بوس ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy