Sat, 13 Jul 2024 17:32:27
الیکٹورل بانڈ اسکیم معاملے کی تفتیش کے ضمن میں دائرکردہ مفادعامہ کی عرضداشت پر سماعت کیلئے سپریم کورٹ جمعہ کو راضی ہوگیا ہے۔ڈیکن کرانیکل کی رپورٹ کے مطابق یہ عرضداشت ’کامن کازاینڈ دی سینٹر فار پبلک انٹریسٹ لِٹیگیشن (سی پی آئی ایل)نے داخل کی ہے۔این جی او نے عرضداشت میں الزام لگایا ہے کہ ’’الیکٹورل بونڈ اسکیم معاملہ بظاہر سیاسی پارٹیوں، کمپنیوں اور تفتیشی ایجنسیوں کی ملی بھگت کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے
View more
Sat, 13 Jul 2024 17:25:39
مہاراشٹرا سائبر پولیس نے ایک پیروڈی اکاؤنٹ میں ایکس پر فیک مسیج میں اسپیکرلوک سبھا اوم برلا کی بیٹی کا مذاق اڑانے پر مشہوریوٹیوبر دھروراٹھی کے خلاف کیس درج کرلیا۔ ایک سینئر عہدیدار نے ہفتہ کے دن یہ بات بتائی۔
View more
Sat, 13 Jul 2024 17:14:52
تریپورہ میں تصادم کے دوران ایک شخص کی موت کا معاملہ سامنے آ رہا ہے۔ واقعہ تریپورہ کے دھلائی ضلع کا ہے جہاں تصادم میں ایک قبائلی نوجوان کی موت ہو گئی جس کے بعد کئی دکانوں کو نذرِ آتش کر دیا گیا۔
View more
Sat, 13 Jul 2024 17:03:56
چیف جسٹس آف انڈیا ڈاکٹر ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا ہے کہ قانون کی پڑھائی میں علاقائی زبانوں کا بھی خیال رکھا جانا چاہئے۔ جسٹس چندرچوڑ ہفتہ کو لکھنؤ کی ڈاکٹر رام منوہر لوہیا لاء یونیورسٹی میں منعقدہ کانووکیشن تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
View more
Sat, 13 Jul 2024 16:58:47
مرکزی وزارت داخلہ نے جموں و کشمیر تنظیم نو ایکٹ 2019 کے سیکشن 55 کے تحت ترمیم شدہ اصولوں سے متعلق ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
View more
Sat, 13 Jul 2024 13:40:40
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی جو مشہور صنعت کارمکیش امبانی کے فرزند اننت امبانی کی شادی میں شرکت کیلئے ممبئی آئی ہیں، نے جمعہ کوانڈیا اتحاد کے اپنے اہم اتحادیوں ادھو ٹھاکرے اور شرد پوار سے ان کے گھرجاکر خصوصی ملاقات کی۔
View more
Sat, 13 Jul 2024 13:36:06
اپوزیشن لیڈر اور رائے بریلی سےرکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے سابق مرکزی وزیر اور بی جے پی لیڈر اسمرتی ایرانی کے خلاف غیر مہذہب الفاظ استعمال کرنے والوں کو اس سے روکا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ زندگی میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے، کسی کے خلاف غیر مہذب زبان کا استعمال کرنا طاقت کی نہیں بلکہ کمزوری کی علامت ہے۔ راہل گاندھی نے یہ ہدایت سوشل میڈیا کے ذریعے دی ہے۔
View more
Sat, 13 Jul 2024 13:34:03
ہریانہ کے سونی پت میں جمعہ کی شب پولیس نے تین بدمعاشوں کو انکاؤنٹر میں ہلاک کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سونی پت کے کھرکھودا میں پولیس کی ہمانشو بھاؤ گینگ کے بدمعاشوں کے ساتھ تصادم ہو گیا جس میں پولیس نے تینوں جرائم پیشوں کو موت کی نیند سلا دی۔ روہتک بائپاس واقع چھنونی روڈ پر ناقہ لگا کر گاڑیوں کی جانچ کر رہی ایس ٹی ایف سونی پت اور نئی دہلی رینج آر کے پورم کی ٹیم نے مشترکہ طور پر کارروائی کر
View more
Sat, 13 Jul 2024 13:31:09
اتر پردیش کے پرتاپ گڑھ میں ووٹر اعزاز کی تقریب کے دوران پٹی میں بی جے پی کے سابق وزیر راجندر پرتاپ سنگھ عرف موتی سنگھ نے کہا کہ اپنے 42 سالہ سیاسی کیرئیر میں انہوں نے تحصیل اور تھانوں میں ایسی بدعنوانی دیکھی ہے جس کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔ پٹی اسمبلی سے بی جے پی کی حکومت میں یوپی کے سابق کابینہ وزیر راجندر پرتاپ سنگھ عرف موتی سنگھ نے اپنی ہی حکومت میں ہونے والی بدعنوانی پر انگلی اٹھائی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy