Sun, 14 Jul 2024 12:09:14
امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ جان لیوا حملے میں بال بال بچ گئے اور وہ پوری طرح صحت مند ہیں۔
View more
Sun, 14 Jul 2024 12:05:10
ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان کا کہنا ہے کہ شام میں انصاف پر مبنی قیامِ امن سے سب سے زیادہ فائدہ ترکیہ کو ہوگا۔صدر اردوگان نےنیٹو کے مملکتی وحکومتی سربراہان کےاجلاس میں شرکت کے بعد امریکہ سے وطن واپسی پر طیارے میں صحافیوں کو بیانات اور سوالات کے جواب دیے۔
View more
Sun, 14 Jul 2024 12:02:27
نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے سائبر جرائم کے متاثرین کے لیے قانونی مدد کی فوری ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان اب دنیا کے بڑے ڈیجیٹل معاشروں میں سے ایک ہے۔ ہفتہ کو یہاں گلوبل کاؤنٹر ٹیررازم کونسل (جی سی ٹی سی) کی تیسری سائبر سیکورٹی کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جگدیپ دھنکھڑ نے کہا کہ سائبر کرائم کے متاثرین کو قانونی مدد فراہم کرنے کی ضرورت ہے، خاص طور پر دیہی علاقوں میں۔
View more
Sun, 14 Jul 2024 11:57:11
نائیجیریا میں سینٹ اکیڈمک نامی اسکول کی عمارت منہدم ہونے کا اندوہناک واقعہ پیش آیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسکول کی 2 منزلہ عمارت منہدم ہوئی ہے جس میں 16 طلبا سمیت 21 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ اس حادثہ میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے 30 کی حالت سنگین بتائی جا رہی ہے۔
View more
Sun, 14 Jul 2024 11:46:37
سات ریاستوں کی 13 اسمبلی سیٹوں کے نتائج نے انڈیا بلاک میں خوشی کی لہر پیدا کر دی ہے۔ لوک سبھا انتخاب کے بعد ہوئے اس پہلے ضمنی انتخاب میں انڈیا بلاک کو 10 سیٹیں حاصل ہوئی ہیں، جبکہ بی جے پی کو محض 2 سیٹوں پر اکتفا کرنا پڑا ہے۔ ایک سیٹ آزاد امیدوار کے حصے میں گئی ہے۔ اس نتیجہ کو مودی حکومت کے لیے زوردار جھٹکا تصور کیا جا رہا ہے۔ کانگریس نے ضمنی انتخابات کے اس نتیجہ کو ’نفرت پر مبنی سیاست‘ کی شکست
View more
Sun, 14 Jul 2024 11:42:12
سات ریاستوں میں 13 اسمبلی سیٹوں پر ہوئے ضمنی انتخابات کے نتائج کے بعد، ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا نے ہفتہ یعنی 13 جولائی 2024 کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو نشانہ بنایا۔ ضمنی انتخابات میں انڈیا نامی اتحاد کی جماعتوں نے 10 اسمبلی سیٹوں پر کامیابی حاصل کی اور بی جے پی نے دو سیٹوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ آزاد امیدوار نے ایک سیٹ جیتی۔
View more
Sun, 14 Jul 2024 11:31:50
تلنگانہ میں بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) کے ارکان اسمبلی کا کانگریس پارٹی میں شامل ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ ہفتہ کو ایک اور رکن اسمبلی نے حکمراں پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ گریٹر حیدرآباد کے حلقہ سیری لنگم پلی سے رکن اسمبلی آرکاپوڈی گاندھی نے وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی کی موجودگی میں ان کی رہائش گاہ پر کانگریس کا ہاتھ تھام لیا۔
View more
Sun, 14 Jul 2024 11:26:06
بامبے ہائی کورٹ نے ایک شخص کو پڑھائی کے لیے آسٹریلیا جا رہے اس کے بیٹے کو وداع کرنے کے لیے پیرول فراہم کی اور کہا کہ اگر غم بانٹنے کے لیے پیرول دی جا سکتی ہے تو خوشی کے موقع پر بھی یہ ملنی چاہیے۔ عدالت نے کہا کہ قصورواروں کو تھوڑے وقت کے لیے مشروط رِہائی دی جاتی ہے، تاکہ وہ باہری دنیا سے رابطے میں رہ سکیں اور اپنے خاندانی معاملوں کا انتظام کر سکیں، کیونکہ جیل میں رہتے ہوئے بھی مجرم کسی کا بیٹا،
View more
Sun, 14 Jul 2024 11:20:22
عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ ہفتہ کو ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے اروند کیجریوال کے وزن میں 8.5 کلوگرام کمی کا مسئلہ اٹھایا۔ عآپ لیڈر نے مرکزی حکومت پر سازش کا الزام لگایا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy