Sat, 13 Jul 2024 11:55:01
منگلورو - بینگلورو نیشنل ہائی وے 75 پر نیلیاڈی کے قریب موٹر بائک اور پِک اَپ ٹرک کے بیچ ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔
View more
Sat, 13 Jul 2024 11:48:34
یوپی کے ہاتھرس میں 2 جولائی کو ہوئی بھگدڑ سے متعلق مفادِ عامہ کی درخواست پر سپریم کورٹ نے سماعت سے انکار کر دیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ سب کچھ مفاد عامہ کی درخواست کی شکل میں نہیں آنا چاہئے۔ عدالت نے درخواست گزار سے پوچھا ہے کہ آپ براہ راست آرٹیکل 32 کے تحت براہ راست سپریم کورٹ کیوں آئے؟ آپ کو پہلے ہائی کورٹ جانا چاہئے تھا۔
View more
Sat, 13 Jul 2024 11:45:14
ملک کے کئی حصوں میں مانسون کی بارشیں اپنی ساتھ تباہی بھی لائی ہیں۔ بارش کے درمیان اتر پردیش، بہار اور جھارکھنڈ میں بجلی گرنے سے بڑی تعداد میں جانی نقصان ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، ان ریاستوں کے مختلف حصوں میں آسمانی بجلی گرنے سے 100 سے زائد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔
View more
Sat, 13 Jul 2024 11:41:15
بہار کے کئی اضلاع میں موسلادھار بارش کے درمیان ندیوں و نہروں پربنے پل گر رہے ہیں۔ اس معاملے پر ریاست کے اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے ایک بار پھر ریاست کی این ڈی اے حکومت پر شدید حملہ کیا ہے۔ جمعہ کی صبح تیجسوی یادو نے حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہار میں پل نہیں بلکہ 18 سالوں کی بدعنوانی کے مینار گر رہے ہیں۔
View more
Sat, 13 Jul 2024 11:28:49
کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے ایک بار پھر پی ایم مودی پر حملہ بولا ہے۔ انہوں نے ایکس پر لکھا کہ ملک کے عوام کو بے روزگاری، مہنگائی اور عدم مساوات کی کھائیوں میں دھکیل کر (مودی) حکومت نے کروڑوں لوگوں کی زندگیاں برباد کر دیں۔ انہوں نے وزیر اعظم سے کہا کہ ’’جب آپ آئندہ بجٹ کے لیے کیمروں کے سائے میں جلسے کر رہے ہوں تو ملک کے ان بنیادی معاشی مسائل پر بھی توجہ دیں۔ آپ کی ناکامیوں کی فہرست بہت لمبی ہے۔‘
View more
Sat, 13 Jul 2024 11:24:37
بامبے ہائی کورٹ نے پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کو بڑی راحت دی ہے۔ عدالت نے آر ایس ایس سے متعلق راہل گاندھی کے خلاف بھیونڈی کی عدالت کے فیصلے کو منسوخ کر دیا ہے۔ اس فیصلے میں آر ایس ایس کے کارکن کی طرف سے راہل گاندھی کے خلاف دائر ہتک عزت کے مقدمے میں ثبوت کے طور پر کچھ اضافی دستاویزات کو پیش کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔
View more
Sat, 13 Jul 2024 11:20:52
ممبئی میں صبح سے مسلسل بارش ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے بیشتر علاقوں کی سڑکوں پر سیلاب کی سی صورت حال پیدا ہو گئی ہے۔ لوگوں کو آنے جانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
View more
Sat, 13 Jul 2024 01:04:56
کنداپور نیشنل ہائی وے پر بیجاڈی کراس کے پاس رکھے گئے اشتہاری بیریکیڈ کی وجہ سے ایک تیز رفتار کار الٹ گئی مگر خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔
View more
Sat, 13 Jul 2024 01:00:18
شہر کے پمپ ویل علاقے میں 8 جولائی کی آدھی رات کو پنساری (گروسری) کی ایک دکان میں چوری کی واردات پیش آئی تھی اس سلسلے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے دو ملزمین کو گرفتار کر لیا ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy