Sat, 13 Jul 2024 13:20:11
آج یعنی 13 جولائی کو دہلی-نوئیڈا سمیت آس پاس کے کئی علاقوں میں صبح کے وقت تیز بارش ہوئی اور موسم خوشگوار ہو گیا۔ دہلی-این سی آر کے لوگ کئی دنوں سے گرمی سے نبرد آزما تھے۔ لیکن ویک اینڈ کا آغاز خوشگوار موسم کے ساتھ ہوا۔ بارش کے ساتھ ساتھ ٹھنڈی ہواؤں کے باعث موسم بھی نرم ہو گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کئی علاقوں میں پانی جمع ہونا شروع ہو گیا۔
View more
Sat, 13 Jul 2024 12:57:05
ریاست کے سابق وزیر اعلی بھوپیندر سنگھ ہڈا نے ہریانہ میں بڑھتے جرائم کو لے کر بی جے پی حکومت کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ہریانہ ملک کی سب سے غیر محفوظ ریاست بن چکی ہے اور حکومت جرائم پر قابو پانے میں ناکام ثابت ہو رہی ہے۔ دریں اثنا، انہوں نے اگنی ویر اسکیم کو فوری اثر سے منسوخ کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت کے اقتدار میں آتے ہی سب سے پہلے جرائم پیشہ افراد اور بدمعاشوں کو ہریانہ
View more
Sat, 13 Jul 2024 12:52:03
مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر کے نظام کو دہلی کی طرز پر چلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ چنانچہ جموں و کشمیر کے ایل جی کو بھی دہلی کے ایل جی کی طرح انتظامی اختیارات دیئے جائیں گے۔ وہاں بھی اب حکومت ایل جی کی اجازت کے بغیر ٹرانسفر پوسٹنگ نہیں کر سکے گی۔ وزارت داخلہ نے جموں و کشمیر تنظیم نو ایکٹ 2019 کے سیکشن 55 کے تحت ترمیم شدہ اصولوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
View more
Sat, 13 Jul 2024 12:36:43
کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے ’سمویدھان ہتیا دیوس‘ (یومِ قتل آئین) منانے سے متعلق مودی حکومت کے فیصلے پر سخت رد عمل کا اظہار کیا۔ انھوں نے 12 جولائی کو وزیر اعظم نریندر مودی، بی جے پی اور آر ایس ایس کو تنقید کا نشانہ بنایا اور الزام عائد کیا کہ آئین جیسے پاکیزہ لفظ کے ساتھ ’قتل‘ لفظ کو جوڑنا باباصاحب بھیم راؤ امبیڈکر کی بے عزتی ہے۔ کانگریس صدر نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم نے گزشتہ 10 سالوں میں رو
View more
Sat, 13 Jul 2024 12:33:59
دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو آبکاری پالیسی سے جڑے منی لانڈرنگ معاملہ میں عبوری ضمانت مل گئی ہے، حالانکہ وہ ابھی جیل سے باہر نہیں آ پائیں گے۔ اس معاملے میں دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو کا کہنا ہے کہ ’’ہمارا رخ بالکل واضح ہے، بے قصور کو ضمانت ملنی چاہیے اور قصوروار کو جیل میں رہنا چاہیے۔‘‘
View more
Sat, 13 Jul 2024 12:30:51
مرکزی حکومت کے ذریعہ 25 جون کو ’یومِ قتل آئین‘ منائے جانے کے فیصلہ پر کانگریس نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے اس اعلان کو محض ’ہیڈلائن مینیج‘ کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔
View more
Sat, 13 Jul 2024 12:27:24
سبزیوں، دالوں، پھلوں اور اناجوں کی قیمت بڑھنے سے خوردہ مہنگائی کی شرح جون میں بڑھ کر ایک بار پھر 5 فیصد سے اوپر پہنچ گئی ہے۔ خوردہ قیمت پر مبنی مہنگائی کی شرح جون میں 5.08 فیصد رہی۔ فروری کے بعد یہ پہلی بار 5 فیصد سے اوپر پہنچ گئی ہے۔ مئی میں خوردہ مہنگائی 4.80 فیصد، اپریل میں 4.83 فیصد اور مارچ میں 4.85 فیصد رہی تھی۔
View more
Sat, 13 Jul 2024 12:22:40
عام آدمی پارٹی (عآپ) نے جمعہ کو چیف منسٹر اروند کیجریوال کو سپریم کورٹ کی طرف سے دی گئی عبوری ضمانت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سچائی کی جیت اور بی جے پی کی سازش کی شکست ہے۔ عآپ کے قومی جنرل سکریٹری اور ایم پی ڈاکٹر سندیپ پاٹھک نے کہ کہ سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ پورے ملک کے لئے تاریخی ہے۔ عدالت کے کچھ فیصلے ہوتے ہیں جو ملک کی سمت کا تعین کرتے ہیں، یہ بھی ایسا ہی فیصلہ ہے۔
View more
Sat, 13 Jul 2024 12:14:26
تمل ناڈو بی جے پی کے صدر کے اناملائی کے ریاستی کانگریس کے صدر ’کے سیلواپرونتھاگئی‘ پر کئے گئے نازیبا تبصرے نے تنازعہ کھڑا کر دیا ہے اور کانگریس کارکنان سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy