Sat, 20 Jul 2024 11:07:49
چنڈی گڑھ سے ڈبرو گڑھ (آسام) جانے والی ایکسپریس ٹرین کے حادثے میں کئی مسافروں کی موت ہو گئی تھی، جس کے بعد اس روٹ پر ٹرینوں کا آپریشن بند ہو گیا ہے۔ شمال مشرقی ریلوے کے جی ایم-ڈی آر ایم کی نگرانی میں 800 ریلوے کارکن مرمت میں مصروف ہیں اور شام تک ٹرین آپریشن شروع کئے جانے کی توقع ہے۔
View more
Sat, 20 Jul 2024 10:56:17
بنگلہ دیش میں سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ سسٹم کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے طلباء کا پرتشدد احتجاج جاری ہے۔ چند ہفتے قبل ملک بھر میں شروع ہونے والی پرتشدد جھڑپوں میں اب تک 105 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
View more
Sat, 20 Jul 2024 10:42:21
ضلع اتر کنڑا میں گزشتہ ایک ہفتے سے جاری بھاری برسات کے قہر میں کوئی کمی نظر نہیں آئی ۔ کئی مقامات پر سیلابی کیفیت کے ساتھ زمین کھسکنے کے واقعات بھی پیش آئے ہیں ۔
View more
Sat, 20 Jul 2024 10:38:58
منگلورو - بینگلورو نیشنل ہائی وے 275 پر سکلیشپور کے پاس چٹان کھسکنے کے بعد اس راستے پر موٹر گاڑیوں کی آمد متاثر ہوئی ۔
View more
Sat, 20 Jul 2024 10:36:07
اتر کنڑا میں موسلا دھار برسات کے نتیجے میں انکولہ تعلقہ کے شیرور میں بڑے پیمانے پر چٹان کھسکنے کا جان لیوا حادثہ پیش آنے کے بعد اب کمٹہ تعلقہ میں الورومٹھ کے قریب بھی ایک بڑی چٹان کھسک گئی ۔ اس سے کمٹہ سداپور شاہراہ مکمل طور پر بند ہوگئی ہے ۔
View more
Thu, 18 Jul 2024 20:28:03
اتر پردیش کے کے گونڈہ میں جمعرات کو ایک بڑا ٹرین حادثہ پیش آیا۔ چنڈی گڑھ-ڈبرو گڑھ ایکسپریس کے کئی ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ یہ واقعہ دوپہر تقریباً 2.37 بجے پیش آیا۔ اس حادثے میں 4 لوگوں کے مرنے اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، مگر ابھی تک درست تعداد کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ اس حادثے نے ملک میں ایک بار پھر ٹرین حادثات کی بحث کو تیز کر دیا ہے، کیونکہ اب یہ تسلسل کے ساتھ ہونے لگے ہیں۔ گزشتہ ایک سال
View more
Thu, 18 Jul 2024 20:24:37
پونے ضلع کی عدالت نے ٹرینی آئی اے ایس افسر پوجا کھیڈکر کی ماں منورما کھڈیکر کو 20 جولائی تک پولیس حراست میں بھیج دیا ہے۔ پولیس نے منورما کو اراضی تنازعہ سے متعلق بندوق دکھا کر کچھ لوگوں کو دھمکانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ منورما کو رائے گڑھ ضلع کے مہاڈ واقع ایک لاج سے آج صبح پکڑا گیا جہاں وہ چھپی ہوئی تھی۔
View more
Thu, 18 Jul 2024 20:21:01
بہار کے سابق وزیر مکیش سہنی کے والد جیتن سہنی کے قتل کے ملزم کو بہار پولیس نے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں اب تک تین لوگوں کو گرفتار کیا ہے، جن میں سے ایک ملزم کاظم انصاری کے بارے میں اس کا دعویٰ ہے کہ جیتن سہنی کا قاتل وہی ہے۔ مگر اس معاملے میں اب خود مکیش سہنی نے سوال کھڑا کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کوئی دباؤ نہ ہونے کے باوجود پولیس اس معاملے میں جلد بازی کر رہی ہے۔
View more
Thu, 18 Jul 2024 20:18:08
اترپردیش میں جاری بی جے پی کے آپسی تنازعے کے دوران اکھلیش یادو کے ایک ’آفر‘ نے ریاست میں سیاسی ہلچل تیز کر دی ہے۔ اکھلیش یادو نے ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’مانسون آفر، 100 لاؤ ، سرکار بناؤ‘۔ اکھلیش یادو کے اس ایک جملے کے پوسٹ نے اترپردیش میں بی جے پی کے اندرونی خلفشار کو مزید واضح کر دیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy