Sun, 21 Jul 2024 12:45:14
پیر کوپارلیمنٹ کے اجلاس کے آغاز سے قبل حکومت نے اراکین پارلیمان کو ہدایت دی ہے کہ لوک سبھا یا راجیہ سبھا کے چیئرکی جانب سے جاری کردہ احکامات کو ایوان کے باہر یا اندر بالواسطہ یا براہ راست تنقید کا نشانہ نہیں بنایا جائے گا اور رکن پارلیمان جے ہند یا وندے ماترم جیسے نعرے بھی نہیں لگا سکتے۔ اراکین پارلیمان سے کہا گیا ہے کہ وہ ایسی کوئی بھی چیز نہیں دکھا سکتے جس سے پارلیمنٹ کے قوانین کی خلاف ورزی ہو
View more
Sun, 21 Jul 2024 12:17:16
ریاستی وزیر آبپاشی این اتم کمار ریڈی نے ریاست بھر میں شدید بارش اوراشورا پیٹ میں پروجیکٹ میں شگاف کے بعد تمام چیف انجینئرس کو ہدایت دی کہ وہ تالابوں اور آبپاشی پروجیکٹس کی سطح آب پر نظر رکھیں، سطح آب مکمل ہونے پر ضلع کلکٹرس اور سپرنٹنڈنٹس پولیس کے مشورہ سے پانی کااخراج کریں۔
View more
Sun, 21 Jul 2024 12:11:32
) نیٹ یوجی پیپر لیک معاملے کی جانچ کر رہی سی بی آئی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کلیدی ملزم سمیت ایم بی بی ایس کے دو طالب علموں کو گرفتار کیا ہے۔ یہ گرفتاریاں سنیچر (20 جولائی) کو ہوئی ہیں۔
View more
Sun, 21 Jul 2024 12:07:35
ٹاٹا گروپ کی ایئر لائن ایئر انڈیا نے دہلی-سان فرانسسکو فلائٹ میں پریشانی کی وجہ سے پریشان مسافروں سے معافی مانگی ہے۔ اس نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ مسافروں کا پورا کرایہ بھی واپس کر دے گا۔ یہ پرواز کارگو ایریا میں خرابی کی وجہ سے روس کے کراسنویارسک انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پھنس گئی اور یہ مسئلہ کاک پٹ کے عملے نے پکڑا تھا۔
View more
Sun, 21 Jul 2024 11:46:37
ریلوے لائنوں کے قریب موجود جھگی جھونپڑیوں کو ہٹانے کا معاملہ ایک بار پھر سرخیوں میں ہے۔ اس معاملے میں دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو کا کہنا ہے کہ ریلوے لائن کے قریب دیا بستی اور تلسی نگر کی جھگیوں کو توڑنے کا نوٹس ملنے سے مقامی لوگوں میں خوف کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔
View more
Sun, 21 Jul 2024 11:33:50
اتر پردیش میں پھر ایک ٹرین حادثہ پیش آیا ہے۔ معاملہ امروہہ ریلوے اسٹیشن کے قریب کا ہے جہاں مراد آباد سے دہلی کی طرف جا رہی مال گاڑی پٹری سے اتر گئی۔ جو تصویریں اور ویڈیوز سامنے آ رہی ہیں اس میں مال گاڑی کے کچھ ڈبوں کے پُرزے اِدھر اُدھر بکھرے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
View more
Sun, 21 Jul 2024 11:23:56
کانگریس نے یو پی ایس سی چیئرپرسن منوج سونی کے استعفیٰ کے بعد ہفتہ کے روز دعویٰ کیا کہ ایسے کئی لوگ ہیں جنھوں نے نظام کو آلودہ کیا ہے۔ پارٹی صدر ملکارجن کھرگے نے تو مرکز کی مودی حکومت سے یہ سوال پوچھ لیا ہے کہ سونی کے استعفیٰ کو ایک ماہ تک راز میں کیوں رکھا گیا اور کیا اتنے سارے گھوٹالوں اور استعفیٰ کے درمیان کوئی رشتہ ہے؟ علاوہ ازیں پارٹی جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے سوال کیا ہے کہ قومی ٹیسٹنگ ا
View more
Sun, 21 Jul 2024 11:14:32
مرکزی وزیر اور رکن پارلیمنٹ جتن پرساد ایک سڑک حادثہ میں زخمی ہو گئے ہیں۔ اس حادثہ میں صرف جتن پرساد ہی نہیں، بلکہ ان کے پرسنل سکریٹری اور باورچی کو بھی چوٹ پہنچی ہے۔
View more
Sun, 21 Jul 2024 11:08:07
اگنی ویر منصوبہ کے خلاف اپوزیشن کی تحریک جاری ہے۔ کانگریس لگاتار اس منصوبہ کو ختم کرنے کا مطالبہ مرکزی حکومت سے کر رہی ہے اور اس کے نقصانات بھی اکثر سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعہ ظاہر کرتی رہی ہے۔ اس درمیان جموں و کشمیر کے اکھنور میں تعینات ایک اگنی ویر کی موت کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ کانگریس نے اس خبر پر اظہارِ فکر کیا ہے اور متاثرہ کنبہ کے تئیں اپنی ہمدردی بھی ظاہر کی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy