Mon, 22 Jul 2024 17:53:10
شیموگہ سے بیندور کی طرف طلبہ کو لانے والی والی پرائیویٹ بس کولّور کے قریب دالی مورکلو میں بے قابو ہو کر سڑک کنارے نالے میں گر گئی، جس کی وجہ سے بس میں موجود 17 طلبہ زخمی ہوگئے ۔
View more
Mon, 22 Jul 2024 17:48:08
شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت نے کانوڑ روٹ پر دکانوں پر دکانداروں کے نام کی تختی لگائے جانے کے یوگی حکومت کے فیصلے پر ایک بار پھر سوال اٹھایا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے یوگی حکومت کو چیلنج بھی کیا ہے۔ سنجے راؤت نے کہا ہے یہ لوگ ملک کو دوبارہ تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر آپ ڈھابوں پر مسلمانوں کے نام چاہتے ہیں تو ان مسلمانوں کے نام لگا ئیے جنہوں نے ملک کے لیے اپنی جانیں قربان ک
View more
Mon, 22 Jul 2024 17:43:30
پارلیمنٹ میں ایک بار پھر پیپر لیک کا معاملہ اٹھا۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ ملک دیکھ رہا ہے کہ امتحانی نظام میں بہت سی خامیاں ہیں۔ امتحانی نظام میں دھاندلی کی گئی ہے۔ وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے سب کی خامیاں شمار کرا دیں لیکن اپنی نہیں بتائیں۔ راہل گاندھی نے کہا کہ وزیر تعلیم سے میرا سوال ہے کہ آپ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے کیا کر رہے ہیں؟
View more
Mon, 22 Jul 2024 17:35:09
پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس آج سے شروع ہو گیا ہے۔ پارلیمنٹ کا یہ اجلاس ہنگامہ خیز رہنے کا امکان ہے۔ اپوزیشن نے اتوار کو ہی راج ناتھ سنگھ کی صدارت میں ہوئی آل پارٹی میٹنگ میں اس کا اشارہ دے دیا تھا۔ اپوزیشن نے اس اجلاس میں نیٹ پیپر لیک، کانوڑ روٹ سے متعلق یوپی حکومت کے فیصلے، بہار-آندھرا کو خصوصی درجہ دینے اور کسانوں سے متعلق مسائل پراجلاس میں بحث کا مطالبہ کیا ہے۔
View more
Mon, 22 Jul 2024 17:31:54
حکومت ہند کی وزارت داخلہ نے ایک حکم نامہ جاری کرتے ہوئے سرکاری ملازمین پر راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر عائد پابندی ختم کر دی ہے۔ وزارت داخلہ کے اس حکم پرآر ایس ایس و بی جے پی نے خیرمقدم کیا ہے جبکہ کانگریس نے اس پرشدید تنقید کرتے ہوئے سخت سوالات اٹھائے ہیں۔
View more
Mon, 22 Jul 2024 17:29:18
بنگلہ دیش میں ریزرویشن مخالف پرتشدد مظاہروں کی وجہ سے اب تک تقریباً ساڑھے چار ہزار ہندوستانی طلباء وطن واپس آچکے ہیں، نیپال، بھوٹان اور مالدیپ کے تقریباً پانچ سو دیگر طلباء بھی ہندوستان آئے ہیں۔ وزارت خارجہ نے کل یہاں ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ دو دنوں سے ڈھاکہ میں ہندوستانی ہائی کمیشن اور چٹاگانگ، راجشاہی، سلہٹ اور کھلنا میں اسسٹنٹ ہائی کمیشن بنگلہ دیش میں حالیہ پیش رفت کے بعد ہندوستانی شہریوں ک
View more
Mon, 22 Jul 2024 13:15:10
مودی حکومت کی تیسری میعاد کا پہلا بجٹ 23جولائی 2024کو پیش کیا جائے گا۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن منگل کو لگاتار ساتواں بجٹ پیش کر کے ریکارڈ بنائیں گی۔ عام انتخابات کے بعد آنے والے اس بجٹ میں حکومتی اعلانات پر سب کی نظریں ہیں۔
View more
Mon, 22 Jul 2024 13:12:21
مرکزی حکومت نے کیرالہ میں نپاہ وائرس کے سامنے آنے پر الرٹ رہنے کی ہدایات دی ہیں اور ایک مرکزی ٹیم تعینات کی ہے مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے اتوار کو یہاں کہا کہ کیرالہ کے ملاپورم ضلع میں نپاہ وائرس کا ایک معاملہ سامنے آیا ہے، جس میں متاثرہ شخص کی بعد میں موت ہوگئی۔
View more
Mon, 22 Jul 2024 12:51:45
مرکز میں موجودہ این ڈی اے حکومت زیادہ دیر نہیں چلے گی اور بہت جلد گر جائے گی۔ سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر و لوک سبھا کے ایم پی اکھلیش یادو نے یہ دعویٰ کیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy