Thu, 25 Jul 2024 11:08:42
کانوڑ یاترا شروع ہو چکی ہے اور مظفر نگر کے بعد اتراکھنڈ کے روڑکی میں کانوڑ یاتریوں کا ہنگامہ دیکھنے میں آیا ہے۔ یہاں کانوڑ یاتریوں نے ای رکشہ ڈرائیور کو بری طرح زدوکوب کیا۔ صرف اتنا ہی نہیں انہوں نے لاٹھیوں سے ای رکشہ میں توڑ پھوڑ بھی کی۔ اس دوران پولیس یاتریوں کو سمجھاتی نظر آئی لیکن انہوں نے ایک نہیں سنی۔ زخمی ای رکشہ ڈرائیور کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
View more
Thu, 25 Jul 2024 11:04:14
وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے منگل کو پارلیمنٹ میں 'یونین بجٹ 2024-25' پیش کرتے ہوئے گڈس اینڈ سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) کو بڑے پیمانے پر کامیاب قرارد یتے ہوئے کہا کہ جی ایس ٹی نے عام لوگوں سے ٹیکس کا بوجھ کم کرتے ہوئے تعمیل کے بوجھ اورتجارت و صنعت کے لیے لاجسٹک لاگت کو کم کیا ہے۔
View more
Thu, 25 Jul 2024 10:51:26
وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ذریعے پارلیمنٹ میں عام بجٹ پیش کیے جانے کے بعد سے اس کی شدید مخالفت ہو رہی ہے۔ ملک کی تمام اپوزیشن پارٹیاں و غیر بی جے پی ریاستیں مرکز پر امتیازی سلوک کا الزام عائد کر رہی ہیں۔ ایسے میں 27 جولائی کو دہلی میں ہونے والی نیتی آیوگ کی میٹنگ میں ملک کے 4 وزرائے اعلیٰ نے شرکت سے انکار کر دیا ہے۔
View more
Thu, 25 Jul 2024 10:46:57
پارلیمنٹ میں بجٹ پر بحث کے دوران ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ابھیشیک بنرجی نے مرکزی حکومت اور بی جے پی پر شدید حملہ کیا ہے۔ انہوں نے مرکزی بجٹ کو عوام مخالف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دو اتحادی پارٹیوں کے لیے تیار کیا گیا بجٹ ہے۔
View more
Thu, 25 Jul 2024 10:42:01
حزب اختلاف کے اتحاد 'انڈین نیشنل ڈیولپمنٹ انکلوسیو الائنس' (انڈیا) کی حلیف جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ نے بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں مرکزی بجٹ میں اپوزیشن جماعتوں کی حکومت والی ریاستوں کے ساتھ کیے جانے والے امتیازی سلوک اور ناانصافی کے خلاف مظاہرہ کیا۔
View more
Thu, 25 Jul 2024 10:34:26
وزیر فینانس نرملا سیتارمن نے آج کینسر کی دواؤں اور موبائل فونس پر کسٹمس ڈیوٹی میں بڑی کٹوتی کا اعلان کیا۔ مارکٹ میں اِن کی قیمت بڑی حدتک گھٹ جائے گی۔ کینسر کی 3دوائیں Trastuzumab Deruxtecan، Durvalumab اور Osimertinib سستی ہوجائیں گی۔ وزیر فینانس نے موبائل فونس اور موبائل چارجس پر 15 فیصد کسٹمس ڈیوٹی گھٹانے کا بھی اعلان کیا۔
View more
Thu, 25 Jul 2024 10:27:25
مرکزی بجٹ میں اقلیتوں اور مدارس کے لیے تعلیمی بجٹ میں زبردست کمی20کروڑسے 2کروڑکرنے پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا گیاہے۔اقلیتوں کےبجٹ میں مدارس اور اقلیتوں کے لیے تعلیمی اسکیم کا بجٹ 10 کروڑ سے کم ہو کر 2 کروڑ ہو گیا ہے۔
View more
Thu, 25 Jul 2024 10:17:29
نیپال کے کھٹمنڈو کے تری بھون ہوائی اڈے پر ایک مسافر طیارہ ٹیک آف کے دوران حادثہ کا شکار ہو گیا۔ اس طیارے میں پائلٹ سمیت 19 افراد سوار تھے۔ رپورٹ کے مطابق تمام 18 مسافروں کی حادثے موت ہو گئی, جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ حادثے میں پائلٹ کی جان بچ گئی، جسے علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
View more
Thu, 25 Jul 2024 10:09:19
شیرور میں پہاڑی کھسکنے کے بعد جہاں کئی لوگوں کی جان گئی وہیں پر کیرالہ کے ایک ٹرک اور اس کے ڈرائیور ارجن کی گم شدگی بھی ایک اہم مسئلہ بنا ہوا ہے اور اس کی تلاشی مہم کا جائزہ لینے کے لئے پہلے تو کیرالہ کے ایک رکن اسمبلی جائے وقوع پر پہنچ گئے ، پھر اس کے بعد کوزی کوڈ ضلع کے رکن پارلیمان ایم کے راگھون نے بھی موقع پر پہنچ کر ضلع انتظامیہ اور سرکاری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے حالات کا جائزہ لیا ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy