Tue, 23 Jul 2024 18:09:50
انکولہ تعلقہ کے شیرور میں گزشتہ ہفتے پیش آئے پہاڑی کھسکنے کے حادثے کے بعد لاپتہ ہوئے ٹرک اور ڈرائیور سمیت چار افراد کی تلاشی مہم کے دوران ایک خاتون کی لاش بازیافت ہوئی ہے جس کی شناخت سنّی گوڈا کے طور پر کی گئی ہے ۔ البتہ گم شدہ ٹرک، اس کے ڈرائیور اور مزید دو افراد کا تا حال کوئی پتہ نہیں چلا ہے ۔
View more
Tue, 23 Jul 2024 01:42:30
ہفتہ عشرہ سے بھٹکل میں جاری زور دار بارش کے نتیجے میں کئی علاقوں میں مکانوں کو نقصان پہنچا ہے، جس کا جائزہ لینے آج پیر کو قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کے ایک وفد نے صدیق اسٹریٹ، نستار اور مخدوم کالونی علاقہ کا دورہ کیا اور تنظیم کی جانب سے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔
View more
Tue, 23 Jul 2024 01:05:21
انکولہ لینڈ سلائیڈ کے بعد کیرالہ کے ارجن سمیت تین لاپتہ لوگوں کی کھوج کرنے والے سو سے زائد عملہ کو آج بھٹکل اسکول ٹیمپو ڈرائیورس یونین کی طرف سے دوپہر کا کھانا تقسیم کیا گیا اور کیرالہ سے خصوصی طور پر ملبہ ہٹانے کے لئے پہنچے لوگوں کی ہمت بندھائی۔
View more
Mon, 22 Jul 2024 19:37:56
اُڈپی ضلع میں گزشتہ ایک ہفتے سے مسلسل بارش کے پیش نظر کٹاؤ اور سیلاب کی صورتحال پیدا ہوئی ہے، ضلع انچارج وزیر لکشمی ہبالکر نے ان علاقوں کا دورہ کیا۔
View more
Mon, 22 Jul 2024 18:46:02
پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن کی جانب سے نیٹ اور پیپر لیک کا معاملہ اٹھایا گیا، جس پر ایوان میں کافی ہنگامہ ہوا۔ اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے یہ معاملہ اٹھاتے ہوئے وزیر تعلیم سے سوال کیا کہ وہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے کیا کر رہے ہیں۔ اپوزیشن کے سوال اٹھانے پر وزیر تعلیم نے پیپر لیک کے معاملات سے ہی انکار کر دیا اور کہا کہ 7 سالوں میں 70 بار پیپر لیک کا ایسا کوئی ڈیٹا یا ثبوت نہیں ہے جو ا
View more
Mon, 22 Jul 2024 18:30:37
سوسی ایشن فور پروٹیکشن آف سیول رائٹس (اے پی سی آر) سمیت دیگر ایڈوکیٹس کی جانب سے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکنانے کے بعد عدالت عالیہ نے یوگی حکومت کے مبینہ نفرت پھیلانے کے منصوبہ کو خاک میں ملادیا اور اہم حکم جاری کرتے ہوئے اتر پردیش، اتراکھنڈ اور مدھیہ پردیش حکومت کی جانب سے کانوڑ یاترا راستے پر واقع کھانے پینے کی جگہوں پر مالکان اور عملے کے نام، پتے اور موبائل نمبر ظاہر کرنے کے حکم پر روک
View more
Mon, 22 Jul 2024 18:24:15
کانگریس نے اپنے آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل پر ایک پوسٹ شیئر کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ مودی حکومت نے بہار کو خصوصی ریاست کا درجہ نہ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ویڈیو کی شکل میں کیے گئے اس پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ بہار کی عوام لگاتار خصوصی ریاست کا درجہ دیے جانے کا مطالبہ کر رہے ہیں، لیکن پارلیمنٹ میں مودی حکومت نے اس سے انکار کر دیا ہے۔ ساتھ ہی کانگریس کا کہنا ہے کہ یہ بہار کی عوام کے ساتھ دھوکہ ہے، یہ
View more
Mon, 22 Jul 2024 18:19:02
مرکزی حکومت نے 2024 کا معاشی سروے جاری کیا ہے جس میں کئی اہم باتیں نکل کر سامنے آئی ہیں۔ اس معاشی سروے کے مطابق ہندوستان کی تیزی سے بڑھتی آبادی کا 65 فیصد 35 سال سے کم عمر کا ہے، لیکن ان میں سے کئی لوگوں کے پاس جدید معاشی نظام میں کام کرنے کے لیے ضروری ہنر موجود نہیں ہے۔ اندازہ ظاہر کیا جاتا ہے کہ تقریباً 51.25 فیصد نوجوان ایسے ہیں جو روزگار کے لیے اہل مانے جاتے ہیں۔ اس کو دوسرے لفظوں میں کہا جا
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy