Sun, 04 Aug 2024 17:23:15
آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم ریلوے اسٹیشن پر اس وقت ایک بڑا حادثہ ہونے سے ٹل گیا جب کوربا-وشاکھاپٹنم ایکسپریس کے 3 ڈبوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ راحت کی بات ہے کہ اس وقت ٹرین کے سبھی ڈبے مسافروں سے خالی تھے۔
View more
Sun, 04 Aug 2024 17:18:08
شیوسینا (ادھو دھڑے) کے لیڈر سنجے راؤت نے اتوار کو ریاست کی مہایوتی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے اس پر دھاراوی بحالی پروجیکٹ میں لوٹ مار کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی جیل میں بند غنڈوں کو اپنا ترجمان بنا کر ہم پر الزامات لگا رہی ہے۔
View more
Sun, 04 Aug 2024 17:11:40
ہندوستان نے شوٹ آؤٹ میں برطانیہ کو 4-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ ہندوستانی ٹیم کی جیت کے ہیرو پی آر شریجیش رہے، جنہوں نے شوٹ آؤٹ میں دو مرتبہ شاندار دفاع کیا۔ یہ جیت ہندوستانی ٹیم کے لیے اس لیے بھی خاص ہے کیونکہ ہندوستان 43 منٹ تک میدان میں 10 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل رہا تھا، کیونکہ کھیل کے 17ویں منٹ میں ہی ایک کھلاڑی کو ریڈ کارڈ دے دیا گیا تھا۔
View more
Sun, 04 Aug 2024 12:59:55
سی بی آئی نے راجستھان میں 25ہزار روپئے کے عوض جعلی دستاویزات اور انگلیوں کے نشانات استعمال کرتے ہوئے ادھار کارڈس بنانے کے ایک بڑے ریاکٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔
View more
Sun, 04 Aug 2024 12:51:23
کیرالہ کے وائناڈ ضلع میں ہفتہ کو لینڈسلائیڈنگ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 357 ہو گئی۔غیر مصدقہ رپورٹ کے مطابق مرنے والوں میں 30 بچے بھی شامل ہیں۔ 309 افراد مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جب کہ 206 افراد تاحال لاپتہ بھی ہیں۔
View more
Sun, 04 Aug 2024 12:41:32
مہاراشٹر میں سیاسی ہلچل کے درمیان این سی پی سربراہ شرد پوار نے ہفتہ کو وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان گزشتہ کچھ دنوں کے دوران یہ دوسری ملاقات تھی جو قریب نصف گھنٹے تک چلی۔
View more
Sun, 04 Aug 2024 12:37:55
کیرالہ کے وائناڈ ضلع کے پہاڑی علاقوں میں 30 جولائی کو لینڈ سلائڈ کے بعد ہوئی تباہی کا منظر اب بھی ہماری آنکھوں کے سامنے ہے۔ اس قدرتی آفت میں اب تک 200 سے زائد لوگوں کی جانیں تلف ہوئی ہیں۔
View more
Sun, 04 Aug 2024 12:32:32
شیوسینا ( ادھو) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے ایک بار پھر بی جے پی کے خلاف مورچہ کھولا ہے۔ پونے میں پارٹی کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نےامیت شاہ کو احمد شاہ ابدالی کی نسل کا بتایا تو دیویندر فرنویس کو کھٹمل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کھٹملوں کو چیلنج نہیں دیا جاتا انہیں مسل دیا جاتا ہے۔ انہوں نے مودی حکومت کو بھی جم کر تنقید کا نشانہ بنایا۔
View more
Sun, 04 Aug 2024 12:05:50
ایران نے حماس سربراہ اسماعیل ہانیہ کے قتل کی تفتیش شروع کردی ہے۔ ابتدائی طور پر ایران کے متعدد انٹیلی جنس افسران اور عہدیداروں کو حراست میں لے کر ان سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے کہ آخر ایرانی انٹیلی جنس کو اتنی بڑی ناکامی کیسے ہوئی ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy