Mon, 05 Aug 2024 11:16:52
پیرس اولمپکس میں 9 دن گزر چکے ہیں لیکن اب تک ہندوستان کی جھولی میں صرف 3 تمغے ہی آئے ہیں اور تینوں برانز یعنی کانسے کے ہیں۔ ہندوستانی شائقین کو اب بھی سونے اور چاندی کے تمغوں کا انتظار ہے۔ 5 اگست سے کشتی کے مقابلے شروع ہو رہے ہیں جس سے سب زیادہ تمغے کی امید کی جا رہی ہے۔ یہاں نشا دہیا پر سب کی نظریں ہیں جو آج ہی سیمی فائنل میں جگہ بنا کر تمغہ جیتنے کی طرف اپنا قدم بڑھا سکتی ہیں۔
View more
Mon, 05 Aug 2024 11:12:06
ریاست بہار کے حاجی پور علاقہ میں اتوار کی دیر شب کانوڑیوں کے ایک گروپ کے ساتھ انتہائی اندوہناک حادثہ پیش آیا جس میں 9 کانوڑیوں کی موت واقع ہو گئی ہے۔
View more
Mon, 05 Aug 2024 11:07:28
سری لنکا نے دوسرے ونڈے میں ہندوستان کو 32 رنز سے شکست دے دی ہے۔ سیریز کے پہلے میچ کی طرح اس بار بھی ٹیم انڈیا کو اچھی شروعات ملی لیکن مڈل آرڈر کی بلے بازی کی ناکامی کی وجہ سے ٹیم کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ سری لنکن ٹیم تقریباً 3 سال بعد ہندوستان کو ونڈے میچ میں شکست دینے میں کامیاب ہوئی ہے۔
View more
Mon, 05 Aug 2024 11:04:08
مدھیہ پردیش کے ساگر ضلع کے شاہ پور میں اتوار کو دیوار گرنے سے 9 بچوں کی موت ہو گئی، جبکہ کئی بچے شدید طور پر زخمی بھی ہو گئے۔ اس واقعہ پر غم کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے متاثرین کے اہل خانہ کو فوری معاوضہ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات نہ ہونے کو یقینی بنانے کے لیے مناسب اقدامات کیے جائیں۔
View more
Mon, 05 Aug 2024 11:00:42
پڑوسی ملک بنگلہ دیش سے ایک بار پھر تشدد کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش میں اتوار کو ہونے والے تشدد میں 32 سے زائد افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے۔ طلباء مظاہرین، پولیس اور حکمران جماعت کے کارکنوں کے درمیان جھڑپیں ہونے کی اطلاعات ہیں۔
View more
Mon, 05 Aug 2024 10:57:49
بہار میں چند دن پہلے تک خشک سالی کی صورتحال تھی لیکن اب سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ موسلا دھار بارش کی وجہ سے نالندہ میں لوکائن ندی میں طغیانی ہے۔
View more
Sun, 04 Aug 2024 19:34:09
کیرالہ کے وائناڈ ضلع میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ قبائلی برادری سے تعلق رکھنے والے 4 بچوں اور ان کے والدین کو بچانے کے لیے 8 گھنٹے کے جرأت مندانہ آپریشن کے لیے جنگل کے اہلکاروں نے جو کچھ کیا اسے ایک مثال کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ جنگل میں پھنسے چار بچوں سمیت قبائلی خاندان کو محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بحفاظت نکال لیا۔
View more
Sun, 04 Aug 2024 18:30:51
چند روز کے وقفہ کے بعد ممبئی اور تھانے میں زوردار بارش کا سلسلہ شروع ہوتے ہی محکمہ موسمیات نے سنیچر کو وارننگ میں تبدیلی کرتے ہوئے آئندہ 2 سے 3روز تک زوردار برسات جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
View more
Sun, 04 Aug 2024 17:37:25
مرکزی حکومت اس ہفتے وقف بورڈ کے اختیارات اور اس کے کام کاج میں ترمیم سے متعلق ایک بل پارلیمنٹ میں لا سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق مودی حکومت وقف بورڈ کے کسی بھی جائیداد کو `’’وقف جائیداد‘‘ بنانے کے اختیارات کومحدود کرنا چاہتی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy