Mon, 05 Aug 2024 17:34:49
جموں و کشمیر میں دفعہ 370 ہٹائے جانے کے 5 سال مکمل ہوگئے ہیں۔ اس موقع پر کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے مرکزی حکومت پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا ہے کہ "جموں و کشمیر اور لداخ پر بی جے پی کی پالیسی نہ تو کمیشیریت کا احترام کرتی ہے اور نہ ہی جمہوریت کو برقرار رکھتی ہے۔" انہوں نے وادی میں نوجوانوں کی نوکری میں کمی اور دہشت گردی کے بڑھتے واقعات کو لے کر بھی مودی حکومت کی سخت تنقید کی۔
View more
Mon, 05 Aug 2024 17:30:58
کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے آج براڈکاسٹنگ سروس (ریگولیٹری) بل معاملہ پر مودی حکومت کو سخت انداز میں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے الزام لگایا کہ اس بل کے ذریعہ مودی حکومت ڈیجیٹل میڈیا، سوشل میڈیا، او ٹی ٹی پلیٹ فارمز، انفرادی طور پر لکھنے اور بولنے والے لوگوں پر لگام لگانے کی تیاری میں مصروف ہے۔
View more
Mon, 05 Aug 2024 17:22:32
کوٹہ سسٹم کے خلاف بنگلہ دیش میں ایک ماہ سے جاری مظاہروں کے بعد وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
View more
Mon, 05 Aug 2024 13:08:22
کیرالہ کے وائناڈ میں مٹی کے تودے گرنے کے اندوہناک حادثےمیں جان گنوانے والوں کی 365 ہوگئی ہے،206 افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔ ریسکیو ٹیم کا آپریشن اتوار کو چھٹے دن بھی جاری رہا ۔جاں بحق ہونے وا لوں میں30بچے شامل ہیں۔
View more
Mon, 05 Aug 2024 13:00:52
سورتکل - کاٹیپلا کو جوڑنے والے روڈ پر واقع اوور برڈج وہاں سے گزرنے والی سواریوں کے لئے خطرے کی گھنٹیاں بجا رہا ہے اور ایسا لگتا ہے متعلقہ محکمہ جات افسران رکن پارلیمان اور دکشن کنڑا ڈی سی کی طرف سے دی کی ہدایات کو نظر انداز کرکے غفلت کی نیند سو رہے ہیں ۔
View more
Mon, 05 Aug 2024 12:37:22
اڈپی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ پوکسو اسپیشل کورٹ نے سچن پجاری (26 سال) پر نابالغ لڑکی کے اغوا اور جنسی حملے کی فرد جرم ثابت ہونے کے بعد اسے 37 سال قید کی سزا سنائی ہے ۔
View more
Mon, 05 Aug 2024 12:31:44
تعلقہ کے کنڈلور پولیس اسٹیشن حدود میں آنے والے بسرور میں ایک شخص نے اپنی بیوی پر درانتی سے جان لیوا کیا جس کے بعد کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے مقامی لوگوں کی مدد سے بڑی مشقت کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا ۔
View more
Mon, 05 Aug 2024 12:02:35
ملک کی اقلیتوں کے معاملات میں مداخلت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مرکزی حکومت نے اب وقف ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وقف املاک کے معاملے میں وقف بورڈ کے اختیارات کو محدود کیا جاسکے۔
View more
Mon, 05 Aug 2024 11:55:02
وزیر داخلہ امیت شاہ پر وائناڈ میں لینڈ سلائڈنگ کے معاملے میں راجیہ سبھا میں جھوٹ بولنے اور ایوان کو گمراہ کرنے کا الزام عائد ہوا ہے۔ اس سلسلے میں انہیں تحریک مرعات شکنی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کیوں کہ کانگریس کے علاوہ سی پی آئی اور سی پی ایم نےبھی ان کے خلاف مراعات شکنی کا نوٹس دیاہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy