Sat, 03 Aug 2024 17:43:48
لوک سبھا میں جمعہ کو صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے گرانٹ کے مطالبات پر بحث کے دوران اپوزیشن اراکین نے غریبوں اور دیہی علاقوں کے لیے صحت کی خدمات میں توسیع کا مطالبہ کیا، جب کہ حکمراں جماعت نے تجویز پیش کی کہ ریاستی حکومتوں کو بھی اپنے بجٹ میں اضافہ کرنا چاہئے تاکہ صحت کے شعبے میں مختص بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کیا جا سکے۔
View more
Sat, 03 Aug 2024 17:40:47
اسرائیل-فلسطین کی جنگ مزید شدت اختیار کرتی جا رہی ہے۔ گزشتہ روز حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد ہفتہ کو اسرائیل کے ہوائی حملے میں حماس کے ایک سینئر کمانڈر کے بھی شہید ہونے کی اطلاع ہے۔ اسرائیل کے ذریعہ یہ ہوائی حملہ ایک گاڑی پر کیا گیا جس میں 4 دیگر افراد بھی جاں بحق ہو گئے ہیں۔
View more
Sat, 03 Aug 2024 17:33:01
دہلی ہائی کورٹ نے اولڈ راجندر نگر کوچنگ حادثہ کی جانچ آج سی بی آئی کے حوالے کر دی۔ آج اس معاملے میں ہوئی سماعت کے دوران عدالت نے دہلی پولیس کی جانچ پر سوال اٹھائے اور خوب پھٹکار بھی لگائی۔ عدالت نے ایس یو وی ڈرائیور کی گرفتاری کا تذکرہ کرتے ہوئے دہلی پولیس پر سخت ناراضگی ظاہر کی اور کہا کہ ’’مہربانی ہے کہ آپ نے بارش کے پانی کا چالان نہیں کاٹا۔‘‘
View more
Sat, 03 Aug 2024 17:26:41
شہر گلبرگہ کے علاقہ آر جی نگر میں ایک خاتون نے اپنے26سالہ شوہر ایشوراکا قتل کردیا۔ ایشورا کنکا نگر کا ساکن تھا۔ بیوی رنجیتا پر الزام ہے کہ اسی نے اپنے شوہر کا اپنے گھر والوں کے ساتھ مل کر قتل کردیا ہے۔ رنجیتا اور ایشورا کی شادی چار سال قبل ہوئی تھی اور ان کا ایک بچہ بھی ہے۔
View more
Sat, 03 Aug 2024 17:22:36
پونے کی ایک عدالت نے شیوبا تنظیم کے لیڈر منوج جرانگے پاٹل کے خلاف غیر ضمانتی گرفتاری وارنٹ (این بی ڈبلیو) کو منسوخ کر دیا ہے۔ تاہم، عدالت نے انہیں عوامی طور پر بیانات دیتے وقت محتاط رہنے کا مشورہ دیا۔
View more
Sat, 03 Aug 2024 17:12:27
ہندوستان کی خاتون شوٹر منو بھاکر کے لیے پیرس اولمپک 2024 میں آج کا دن انتہائی اہم تھا، لیکن وہ تاریخ رقم کرنے سے ایک قدم پیچھے رہ گئیں۔ پیرس اولمپک میں اب تک دو تمغے حاصل کر چکیں منو بھاکر کے پاس تمغوں کی ہیٹرک لگانے کا موقع تھا، لیکن وہ 25 میٹر پسٹل کے فائنل مقابلہ میں چوتھا مقام ہی حاصل کر پائیں۔ یعنی ایک مقام پیچھے رہ گئیں، ورنہ وہ برانز میڈل حاصل کر سکتی تھیں۔
View more
Sat, 03 Aug 2024 13:53:49
گیرووپّا ڈیم سے 39000 کیوسیکس پانی شراوتی ندی میں چھوڑنے کے نتیجہ میں جو طغیانی آئی ہے اور مختلف علاقوں میں پانی گھس گیا ہے ، اس سے متاثرہ افراد اب راحت مراکز کی طرف منتقل ہوئے ہیں ۔
View more
Sat, 03 Aug 2024 13:42:12
انکولہ کے شیرورنیشنل ہائی وے 66 پر چٹان کھسکنے کے دردناک واقعے کے بعد حکومت اور عوامی نمائندوں کی جانب سے کسی بھی طرح کی کوئی کاروائی نہ کرنے پرناراض نارائن گرو شکتی پیٹھ کے سوامی پرنوانند نے نیشنل ہائی وے فورلائین کی تعمیراتی ٹھیکیدار کمپنی آئی آر بی کے خلاف خود ہی پرائیویٹ کیس درج کردیا ہے۔
View more
Sat, 03 Aug 2024 13:32:46
اسماعیل ہانیہ کی شہادت سے سوگوار فلسطینیوں، حماس کے کارکنوں اور دنیا بھر میں فلسطینی کاز سے ہمددری رکھنےوالوں کو دلاسہ دیتے ہوئے حماس کے سینئر رہنما خلیل الحیا نے کہا ہے کہ’’ اسماعیل ہانیہ کا خون رائیگاں نہیں جائےگا بلکہ فتح لائے گا۔ ‘‘
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy