Wed, 07 Aug 2024 11:24:56
ہائپر ورولینٹ کلیبسیلا نمونیا (ایچ وی کے پی) نام کے ایک نئے جراثیم کو لے کر عالمی ادارہ صحت (ڈبلو ایچ او) نے ہندوستان سمیت 16 ممالک کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ یہ ایک ایسا جراثیم ہے جو صحت مند لوگوں میں مہلک انفکشن پیدا کر سکتا ہے۔ اسپتال میں داخل مریض یا پھر آبادی دونوں جگہوں پر اس انفکشن کا پھیلاؤ بڑے پیمانے پر ہو سکتا ہے۔
View more
Wed, 07 Aug 2024 11:17:40
پیرس اولمپکس 2024 کے فائنل میں جگہ بنانے والی ونیش پھوگاٹ کو مبارکباد دی جا رہی ہے۔ انہوں نے 50 کلوگرام ویٹ کیٹیگری کے سیمی فائنل میں 5-0 سے کامیابی حاصل کی۔ ونیش نے فائنل میں جگہ بنا کر تمغہ حاصل کیا ہے۔ انہیں مبارکباد دیتے ہوئے لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر بھی حملہ کیا۔
View more
Wed, 07 Aug 2024 11:12:49
مردوں کے ہاکی کے سیمی فائنل میچ میں ہندوستان کو جرمنی کے خلاف دو کے مقابلے تین گولوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا کا 44 سال کے طویل انتظار کے بعد گولڈ میڈل جیتنے کا خواب ادھورا رہ گیا ہے۔
View more
Wed, 07 Aug 2024 11:09:32
ہندوستانی پہلوان ونیش پھوگاٹ نے پیرس اولمپکس 2024 میں تاریخ رقم کر دی ہے۔ ونیش پھوگاٹ اولمپکس کے فائنل میں پہنچنے والی پہلی ہندوستانی خاتون ریسلر ہیں۔ انہوں نے خواتین کی 50 کلوگرام فری اسٹائل 50 کلوگرام کیٹیگری کے سیمی فائنل میں کیوبا کی یوسنلیس گزمین لوپیز کو 5-0 سے شکست دی۔ ونیش کے فائنل میں پہنچنے کے ساتھ ہی ہندوستان کا تمغہ یقینی ہو گیا ہے۔
View more
Wed, 07 Aug 2024 11:06:27
کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے مرکز کی مودی حکومت پر مسلح افواج میں خالی آسامیوں کے تعلق سے ملک کو گمراہ کرنے اور اداروں کو کمزور کرنے کا الزام لگایا ہے۔
View more
Wed, 07 Aug 2024 11:01:41
دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے کہا کہ عام آدمی پارٹی نے اپنے وزیر اعلیٰ کو بچانے کے لیے اپنی پوری طاقت اور سرکاری مشینری استعمال کی ہے مگر عوام پر اتنی شدت سے وجہ نہیں دی۔
View more
Wed, 07 Aug 2024 10:39:45
کاروار کے کوڈی باغ میں نیشنل ہائی وے 66 پر کالی ندی کے اوپر بنا ہوا کاروار اور سداشیو گڑھ کو جوڑنے والا پرانا پُل منگل اور بدھ کی درمیانی رات تقریباً ایک بجے اچانک ٹوٹ گیا جس کی وجہ سے نیشنل ہائی وے پرسدا شیو گڑھ اور کاروار کا رابطہ منقطع ہوگیا ہے اور دونوں طرف ٹریفک جام لگ گیا ہے ۔
View more
Tue, 06 Aug 2024 19:28:25
) ہماچل پردیش میں سیلاب اور موسلادھار بارش نے تباہی مچا رکھی ہے۔ اس حادثے میں مرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بادل پھٹنے اور سیلاب کے کئی دیگر واقعات میں 40 سے زائد افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔
View more
Tue, 06 Aug 2024 19:24:44
اپوزیشن نے پیر کو کسانوں اور ماہی گیروں کا مسئلہ اٹھاتے ہوئےکہا کہ مودی حکومت نے پچھلے۱۰؍ برسوں میں جو کچھ کیا ہے، اس کی فہرست اس سے طویل ہے جو کام نہیں کئے گئے ہیں اور اگر حکومت کسانوں کے مسائل کا حقیقی حل فراہم نہیں کرتی ہے تو پھر اگلے انتخابات میں ان کی شکست یقینی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy