Thu, 08 Aug 2024 17:49:45
ہندوستان پہلوان امن سہراوت نے پیرس اولمپکس 2024 کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ انہوں نے جمعرات کو 57 کلوگرام کیٹیگری کے کوارٹر فائنل میں البانیہ کے زیلمخان ابکاروف کو شکست دی۔ ہندوستان کی انشو ملک نے بھی جمعرات کو ہی مقابلہ کیا لیکن انہیں اپنے پہلے ہی میچ میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ انشو ملک کو امریکہ کی ہیلن میرولیس نے شکست دی۔
View more
Thu, 08 Aug 2024 17:24:15
آر بی آئی (ریزرو بینک آف انڈیا) نے ایک بار پھر ریپو ریٹ یعنی شرح سود میں کسی طرح کی تبدیلی نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ نویں مرتبہ ہے جب ریپو ریٹ میں کوئی بدلاؤ نہیں ہوا ہے۔ آر بی آئی نے ریپو ریٹ کو 6.5 فیصد پر جوں کو توں رکھا ہے۔ یعنی نہ ہی قرض مہنگے ہوں گے اور نہ ہی اس میں کوئی کمی دیکھنے کو ملے گی۔
View more
Thu, 08 Aug 2024 17:22:21
چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) راجیو کمار کی قیادت میں الیکشن کمیشن کی ایک اعلیٰ سطحی ٹیم مرکز کے زیر انتظام علاقے میں اسمبلی انتخاب کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے جمعرات کو جموں و کشمیر پہنچ گئی ہے۔
View more
Thu, 08 Aug 2024 17:18:20
بنگلہ دیش میں کشیدگی کی صورت حال کے پیش نظر ہندوستان نے وہاں اپنے سبھی ویزا درخواست مراکز کو اگلے حکم تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ویزا کے لیے درخواست کرنے والے آن لائن پورٹل پر بھی ’’غیر مستحکم صورتحال کی وجہ سے سبھی آئی وی اے سی اگلے نوٹس تک بند رہیں گے‘‘ کا میسج لکھا آ رہا ہے۔ بنگلہ دیش میں عبوری حکومت کی تشکیل کا فیصلہ ہو چکا ہے، پھر بھی ہندوستان نے کشیدہ حالات کو دیکھتے ہوئے احتیاطاً یہ
View more
Thu, 08 Aug 2024 17:13:07
کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) اور مغربی بنگال کے سابق وزیراعلیٰ بدھادیو بھٹاچاریہ انتقال کر گئے ہیں۔ انتقال کے وقت ان کی عمر 80 سال تھی۔
View more
Thu, 08 Aug 2024 17:06:17
لوک سبھا میں آج مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور کرن رجیجو کے ذریعہ ’وقف ترمیمی بل 2024‘ پیش کیا گیا جس پر ایوان میں زوردار ہنگامہ دیکھنے کو ملا۔ کانگریس، سماجوادی پارٹی، اے آئی ایم آئی ایم، ترنمول کانگریس سمیت حزب اختلاف کی تمام جماعتوں نے اس بل کے خلاف آواز اٹھائی اور کہا کہ یہ آئین مخالف، ملک مخالف اور مسلم مخالف ہے۔ حالانکہ برسراقتدار طبقہ نے اسے مسلمانوں کے حق میں قرار دیا۔ حیرت انگیز طور پ
View more
Thu, 08 Aug 2024 17:01:18
کیرالہ کے لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ وائناڈ ضلع میں جمعرات کو مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 413 ہو گئی، جب کہ 152 لاپتہ افراد کی تلاش کا کام دسویں دن بھی جاری رہا۔ دفاعی اور دیگر ایجنسیوں کے 1000 سے زائد افراد کی قیادت میں حکام کی ایک ٹیم نے علی الصبح سرچ آپریشن شروع کیا۔
View more
Thu, 08 Aug 2024 12:30:39
بنگلہ دیش کے حالات پر اپوزیشن لیڈران مودی سرکار کو بھی نشانہ بنارہے ہیں اور اسے آئینہ دکھاتے ہوئے اپنا رویہ اور کام کاج درست کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ اس تعلق سے مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ ’’ بنگلہ دیش میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام کے صبر کا امتحان اگر لیا جائے گا تو ایسا ہی ہو گا۔
View more
Thu, 08 Aug 2024 12:18:34
وقف بورڈ پر لگام لگانے کے لیے مرکزی حکومت کے ذریعہ آج پارلیمنٹ میں 'وقف (ترمیمی) بل 2024' پیش کیا جائے گا۔ مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور کرن رجیجو یہ بل پیش کرنے والے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy