Sun, 11 Aug 2024 10:46:48
جموں و کشمیر میں ایک بار پھر سیکورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اننت ضلع کے دور دراز علاقے میں ہفتہ کے روز دہشت گردوں کے ساتھ ہوئے تصادم میں 2 جوان ہلاک ہو گئے۔ 3 دیگر جوان زخمی بھی ہوئے ہیں جن کا علاج اسپتال میں چل رہا ہے۔
View more
Sun, 11 Aug 2024 10:42:17
ملک کی مقبول کافی ریسٹورنٹ چین کیفے کافی ڈے قرض کی وجہ سے دیوالیہ ہونے کے دہانے پر ہے۔ نیشنل کمپنی لا ٹریبونل(این سی ایل ٹی)نے کیفے کافی ڈےکی پیرنٹ کمپنی کافی ڈےانٹرپرائز کے خلاف دیوالیہ پن کی کارروائی شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس کے علاوہ، 228.45 کروڑ روپے کے واجبات کے بارے میں آئی ڈی بی آئی ٹرسٹی شپ سروسز لمیٹڈ کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے، ایک ریزولوشن پروفیشنل کو بھی مقرر کیا گیا ہے۔
View more
Sun, 11 Aug 2024 10:38:04
26 جولائی سے شروع ہونے والا پیرس اولمپکس 2024 اب اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے۔ افتتاحی تقریب کی طرح ہی اب اس کے اختتامی تقریب پر بھی پوری دنیا کی نظر ہوگی۔
View more
Sun, 11 Aug 2024 10:34:36
پیرس اولمپکس 2024 میں ہندوستان کی مہم ختم ہوگئی ہے۔ ریتیکا ہڈا بھی 76 کلوگرام ریسلنگ فری اسٹائل ایونٹ میں تمغوں کی فہرست سے باہر ہوگئیں۔ اگر کرغزستان کی پہلوان فائنل میں پہنچ جاتی تو ریتیکا کے پاس کانسے کا تمغہ جیتنے کا موقع ہوتا۔ ریتیکا ہڈا کے میڈل کی دوڑ سے باہر ہونے کے ساتھ ہی موجودہ اولمپک گیمز میں ہندوستان کا سفر ختم ہوگیا۔
View more
Sun, 11 Aug 2024 10:30:35
کانگریس نے ہفتہ کو بنگلہ دیش میں اقلیتوں پرحملوں پر تشویش کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ عبوری حکومت اقلیتی برادریوں میں اعتماد پیدا کرنے کے لیے سخت اقدامات کرے گی۔
View more
Sun, 11 Aug 2024 10:26:28
مچھر مارنے کی نقلی 'گڈ نائٹ گولڈ کلاس' دوا تیار کرنے اور اپنی دکان میں فروخت کرنے کے الزام میں منگلورو بندر پولیس نے گرفتار کیا ۔
View more
Sat, 10 Aug 2024 20:10:11
حکومت کے ذریعہ لوک سبھا میں پیش کیے گئے ’وقف (ترمیمی) بل 2024‘ پر تفصیل سے تبادلہ خیال کرنے کے لیے بننے والی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) میں لوک سبھا سے برسراقتدار طبقہ اور حزب اختلاف کی مختلف سیاسی پارٹیوں کے 21 اراکین پارلیمنٹ شامل ہوں گے۔ اس جے پی سی میں راجیہ سبھا سے بھی مختلف سیاسی پارٹیوں کے 10 اراکین پارلیمنٹ کو شامل کیا جائے گا۔
View more
Sat, 10 Aug 2024 19:55:56
وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کیرالہ کے وائناڈ میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقوں کا فضائی سروے کیا۔ مودی صبح نئی دہلی سے کیرالہ پہنچے۔ علاقے کے فضائی سروے کے دوران مسٹر مودی کے ساتھ کیرالہ کے وزیر اعلی پی وجین بھی تھے۔
View more
Sat, 10 Aug 2024 18:58:50
پورے ملک میں کئی دنوں سے الگ الگ مقامات پر زوردار بارش اور لینڈ سلائڈ کے واقعات سامنے آرہے ہیں جس کی وجہ سے زبردست جانی و مالی نقصانات کا سامنا ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ موسمیات نے ملک کی 24 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اگلے ایک ہفتہ تک طوفانی بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔ ساتھ ہی لوگوں سے احتیاط برتنے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy